counter easy hit

مجھے سفری پابندیاں لگانے کا اختیار ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے عدالتی کارروائی کو شرمناک اور سیاسی قرار دے دیا ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے سفری پابندیاں لگانے کا اختیار ہے ، سادہ سا قانون نالائق طالب علم بھی سمجھ سکتا ہے ، مگر ججوں کی سمجھ میں نہیں آرہا ۔

I have the authority to impose travel restrictions, Donald Trump

I have the authority to impose travel restrictions, Donald Trump

ٹرمپ نے اپنے نامزد جج کا عدلیہ سے محاذ آرائی پر ناپسندیدگی کا اظہار کردیا۔ سفری پابندیوں کے خلاف عوامی احتجاج اور عدالت میں ممکنہ شکست پر چراغ پا ڈونلڈٹرمپ نے ججز کوایک بارپھر تنقید کا نشانہ بنایا ۔نئے امریکی صدرکاکہناتھا وہ بات جو اسکول کا ایک نالائق طالب علم بھی سمجھ سکتا ہے وہ انہیں سمجھ نہیں آرہی ۔ تاہم ججز کے خلاف ٹرمپ کی تنقید کو خود ان کے نامزدکردہ سپریم کورٹ کےجج نے بھی مستردکردیا ہے ۔نیل گورسچ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیان مایوس کن ہیں ۔ دوسری جانب عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی نام لیے بغیر ٹرمپ کے اقدامات پر کڑی تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ دیوار نہیں پل بنانے کی بات کرو۔ مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کے چیف ایگزیکٹو ٹم کوک نےبھی ٹرمپ اقدام کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا ہےکہ سفری پابندیوں کے اعلان کے باعث ان کے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website