yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

آہ ایک اور سانحہ

F A Farooqi March 28, 2016 1 min read
Gulshan Park Blast
Share this:
Gulshan Park Blast
Gulshan Park Blast

تحریر : کوثر ناز
اقبال تیرے نام پر جو پارک بنا تھا اس پارک میں شاہیں تیرے بے جان پڑے ہیں آہ دکھ کی ایک اور گھڑی افسوس کا ایک اور مقام ہمارے معصوم ننھے نازک پھولوں پر ایک اور سفاکانہ حملہ۔۔ لاہور کے اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے پر شاید اب میں افسوس کا کوئی لفظ نہیں رکھتی کہ افسوس حد سے سوا ہی شدیدکرب محسوس کرتے ہوئے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ آخر کب تک اس ارضِ پاک کی مٹی اپنے معصوم پھولوں کو خون میں نہاتا دیکھنے کا بوجھ اٹھاتی رہے گی اور کب تک ہر ہر ماں کو اپنے لختِ جگرسے دور ہونا پڑے گا۔

ہم کب تک ایسے ہی لفظوں کے افسوس لواحقین کے سپرد کرتے رہیں گیااور کب تک یہ سفاک دل رکھنے والے خود کو انساں و مسلماں کہنے والے حیوان ہمارے گلشن اجاڑنے کی ہمت کرتے رہیں گے اسے آخر کہیں تو ختم ہونا ہی چاہیئے نہ جانے ہم کب تک ہمارے قائڈ کی روح کو شرمندہ کرتے ر ہیں گے جانے کب ہمیں امن نصیب ہوگا کب ہم آزادی سے سانس لے پائیں گے۔۔۔ کیونکہ جہاں ہماری اور ہمارے عزیزوں کی جانوں کا لہوبہنے میں کچھ لمحے لگتے ہیں اسے تو آزادی کہنا بھی سینے پر شدید ضرب دینے کے مترداف ہے۔

میں یہاں کسی سیاستدان کی طرح کوئی جھوٹا افسوس نہیں کروں گی کیونکہ میں لاہور کے معصوم باسیوں کے لواحقین کا سا کرب محسوس کرسکتی ہوں میں اپنے قریب کھڑے اپنے بھائی کے بیٹے کو دیکھ رہی ہوں تو میرا دل ہول رہا ہے وہ کس قدر قیمتی ہے یہی سوچ کر میری آنکھیں بھر آئیں ہیں مجھے اپنے وطن کے ہر معصوم پھول سے اتنی ہی محبت ہے جتنی کہ اپنے گھر کے بچوں سے۔۔ جو سانحہ لاہور کے باسیوں پر گذرا ہے دل اس پر کرب کا نمونہ بنا بیٹھا ہے نہ ہی میں یہاں کسی کو کوئی الزام دوں گی کیونکہ دھماکہ کرنے والے بے دین ہیں سفاک ہیں سینے میں پتھر لیئے گھومتے ہیں یہ کبھی بچے تھے ہی نہیں آسمان سے ایسے ہی اترے تھے انکے ذہنوں میں سوائے بارود کے اور کچھ نہیں ہے

Protocol
Protocol

سیاستدانوں کی تو بات ہی کیا کروں انہیں اپنے پروٹوکولز سے فرصت ملے تو اپنی عوام کی خبر لیں۔ میڈیا پر بیان دینے تو ایسے آتے ہیں جیسے ولیمے کی دعوت انہیں ہی ملی تھی بس۔۔ جبکہ حکومتی ذمہ داریاں نبھانے کی اہلیت صفر رکھتے ہیںتف ہے ان نام نہاد سوکالڈ حکمرانوں پر، ویسے دیکھا جائے تو ان حکمرانوں کا بھی کوئی قصور نہیںکیونکہ انکے بچے اس طرح کے دھماکوں کی نظر نہیں ہوتے اور اگر ہوتے ہم سب حکمت عملیاں دیکھتے انکی سو قصور سارا ماؤں کا ہے جو اپنے اپنے بچوں کو پڑھنے کو اسکول بھیجتی ہیں یا تفریحی مقامات پر لے کر جاتی ہیں کیونکہ اگر ماؤں کے بس میں ہو تو اپنے بچوں کو موت کے منہ سے بھی کھینچ لائیں۔

سو کوئی اور موردالزام نہیں ہے نہ ہی سفاک درندہ صفت دھماکے کرنے والے حیوانوں سے بھی بدتر مخلوق نہ ہی بے حسی کی چادر اوڑھے سونے والے حکمران۔۔ سارا قصورصرف ماؤں کا ہے جو تدبیریں نہیں کرتی اپنی ذمہ داریاں نہیں سمجھتی جن میں اپنے جگر گوشوں سے جدائی سہنے کاحوصلہ موجود ہے آہ افسوس صد افسوس دل خون کے آنسوایک بار پھر رو رہا ہے کہ اب میرے لاہور میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔۔ گلیاں بھی لہو ہیں مرے بازار بھی لہوہیں ہائے مرے گھر کے درودیواربھی لہو ہیں۔

اے قائد میں تجھ سے شرمندہ بہت ہوں کہ جو خواب آپکی آنکھوں میں تھا آزاد وطن کا وہی قوم کی معماروں نے مسمار کر دیا ہے کہ اب ہم نہ مسلمان رہے نہ ہی انسان۔۔ آخر میں صرف یہی خدا کے حضور بے بسی سے پیش کروں گی کہ یاخدا لاہور کے معصوم باسیوں کی جدائی پر انکے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرما یاخدااس ارضِ پاک کو غلیظ و آلودہ نگاہوں سے پوشیدہ رکھ آمین ثمہ آمین۔

Kosar Naaz
Kosar Naaz

تحریر : کوثر ناز

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Suicide attack
Previous Post سانحہ لاہور گلشن اقبال پارک
Next Post قیامت صغری
Crying Peoples

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.