yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سانحہ لاہور گلشن اقبال پارک

F A Farooqi March 28, 2016 1 min read
Suicide attack
Share this:
Suicide attack
Suicide attack

تحریر : محمداعظم عظیم اعظم
بیشک، اتوار27 مارچ 2016 کی شام پونے سات بجے ماڈل ٹاون لاہور کے گلشن اقبال پارک میں پیش آئے دہشت گردی کا المناک واقعہ ایک قومی سانحہ ہے ، جِسے مُلکی تاریخ کا بدترین دن قرار دیاجارہاہے ،اَب تک کی اطلاعات کے مطابق جس میں 72افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 300کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے ہیں گلشن اقبال پارک قیامتِ صغریٰ کا منظرپیش کررہاتھا، امدادی اداروں کی آمد سے قبل عوام اپنی مددآپ کے تحت متاثرین کو قریبی اسپتالوں میں پہنچاتے رہے، لاہور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی عوام سے خون کے عطیات کی اپیلیں کی جاتی رہیں،رات گئے تک اسپتالوں میں خون کا عطیہ دینے والوں کی لمبی لمبی لائین لگی رہیںآج اِس واقعہ پرساری پاکستانی قوم آبدیدہ ہے اور شدید غم وغصے میں مبتلاہے ، جبکہ اِس موقع پراسلام آباد میں موجود وزیراعظم نوازشریف نے لاہور دھماکے پراپناردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہاہے کہ” سانحہ لاہورپر دل خون کے آنسورورہاہے، “ اِن کا کہناتھاکہ ” دہشت گرد اپنا انجام دیکھ کر بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں، میرے بچے ، بچیوں، اور بہن ، بھائیوں کو نشانہ بنایاگیاہے، دہشت گردوں کو ہر حال میں کیفرِ کردار تک پہنچایاجائے گا“ جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ لاہور کے بعد لندن کا دورہ منسوخ کردیاہے ، سانحہ کے اگلے روزوزیراعظم نواز شریف نے لاہورپہنچ کر اسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی اور متاثرین سے واقعہ سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔

آج جب یہ کالم پڑھاجارہاہوگاتب تک وزیراعظم نوازشریف دہشت گردی کے شکارہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کررہے ہوں گے اور ہمیشہ کی طرح اِس مرتبہ بھی مُلک میں تین ، دواور ایک روزہ یوم سوک منانے کا اعلان کریں گے اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے ارادے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاسوں میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی مرتب کرارہے ہوں گے اور اِس سانحہ کی صاف وشفاف تحقیقات کرانے اور دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لانے جیسے احکامات بھی کررہے ہوں گے اورایسے بہت سے سخت ترین اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے فورسز کو ہدایات جاری کررہے ہوں گے؟؟ مگر اِس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نوازشریف کو یہ بھی ضرور سوچنااور تدبر کرناہوگاکہ جب مُلک میں ہرطرح کی دہشت گردی اور دہشت گردوں کا سر کچلنے کے لئے آپریشن ضربِ عضب بھی جاری ہے تو پھر یہ بم دھماکے کیوں اور کس طرح کئے جارہے ہیں ؟؟ جو حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لئے بھی ایک بڑاچیلنچ ہے اَب اِس وزیراعظم انتہائی میں یہ بھی ضرور اپنے ضمیر سے سوال کریں کہ کہیں اِن کی جانب سے کسی مصالحت پسندی اور مفاہمت کی وجہ سے کوئی نرم گوشہ تو کسی معاملے میںحائل نہیں ہورہاہے؟؟ جس کا فائدہ دہشت گردوں کو پہنچ رہاہے اور آج جوآپریشن ضربِ عضب بظاہر پُرجوش اور گرم نظرآرہاہے اِس پر مصالحت اور مفاہمت کی ٹھنڈک کاایک چھوٹاقطرہ ہی اپناکام دکھارہاہواور گرماگرم جاری آپریشن ضربِ عضب کو ٹھنڈاکررہاہو؟بہرحال ،پھر جب بھی وزیراعظم کے ہنگامی اجلاسوں کا سلسلہ ختم ہوگاتو وزیراعظم دوروزہ دورے پرامریکا روانہ ہوجائیں گے۔

Raheel Sharif
Raheel Sharif

اگرچہ،اطلاعات ہیں کہ ”پنجاب میں حملوں کی اطلاعات موجود تھیں“ ایسے میں سوال یہ پیداہوتاہے کہ جب اطلاعات تھیں تو پنجاب حکومت نے اِس کے تدارک کے لئے سخت اقدامات کیوں نہ کئے؟؟ اور یہ دہشت گردی کا المناک سانحہ کیوں رونماہوا؟؟ برائے کرم وزیراعظم نوازشریف اِس کی بھی تحقیقات کرائیں کہ کس سے کہاں غلطی ہوئی ہے؟؟ اور کس کی کہاں لاپرواہی کی وجہ سے سانحہ گلشن اقبال پارک رونماہواہے؟؟ اور غلطی اور لاپرواہی کے مرتکب پنجاب حکومت کے ذمہ داران کا بھی سخت احتساب یقینی بنائیں تو حقائق سامنے آئیں گے اور قوم کا حکومت پر اعتماد بحال ہوگا ۔ آج جہاں وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ لاہور کی مذمت کی ہے تووہیں ہمارے حقیقی محب وطن آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی سانحہ لاہور کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے برملااِس کا اظہارکیاہے کہ” بھائیوں، بہنوں اور بچوں کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیںگے،واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور اِن کے سہولت کاروں کو جلد پکڑاجائے گا“ہمیں اُمید ہے کہ جنرل راحیل شریف ہمیشہ کی طرح ایساہی کریںگے جیساکہ وہ کہتے اور کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تاکہ دہشت گردوں سے مُلک کو پاک کیا جائے اور دہشت گردی کو جڑسے اُکھاڑپھینکاجائے تاہم سانحہ لاہورکے المناک واقعہ پر مُلکی سیاسی ،مذہبی اور سماجی تنظیموں سمیت دنیابھر سے بھی مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے حتی کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے بھی مذمتی بیان آیاہے جوکہ خود ایک سوالیہ نشان ہے؟؟۔

جبکہ اَب تک کی تحقیقات کی روشنی میں کہایہ جارہاہے کہ یہ خودکش بم دھماکہ تھا مبینہ خود کش حملہ آور کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوگئی ہے ،جس کاتعلق مظفرگڑھ سے تھااور وہ گزشتہ 8سالوں سے لاہور کے مقامی مدرسے میں رہائش پذیرتھایہیںسے پڑھااور لاہورکے مدرسے میں بچوں کو پڑھاتاتھا اگرچہ ابھی اِس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے آنے والے وقتوں میں مزید انکشافات ہوسکتے ہیںمبینہ دہشت گرد نے بم دھماکہ کرکے پارک میں ہنستے کھیلتے خوشیاں مناتے معصوم بچوں اور خواتین سمیت کئی قیمتی اِنسانی جانوں جن میں ہرعمر کے مرد اور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں اِن نہتے معصوم اِنسانوں کو خون میں نہلادیااوراِن کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے اور اِنہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے قبرکی آغوش میں سکون کی ابدی نیندسُلادیا مگر شیطان کا
چیلا ناپاک دہشت گرد اغیار کی سازش کا نوالہ بن کر خود بھی توواصلِ جہنم ہوگیاہے۔

Terrorist
Terrorist

اِس میں شک نہیں کہ یہاں دہشت گرد نے دنیاوی آگ سے72 معصوم بچوں اور خواتین اور مردوں کو ہلاک اور 300افراد کو زخمی کردیااور مگر اِسی آگ سے خود بھی مرگیا ہے ، دہشت گردمیرے دیس کے بے گناہ معصوم اِنسانوں کو مارکربڑاچلاتھااِس طرح جنت خریدنے ….خداکی قسم میرارب جس کے ہاتھ میں میری جان ہے وہ ایسے کم بختوں کو کبھی جنت تو کیا جنت کی ہوابھی جہنمیوں کو چھونے نہیں دے گا، آج یہ میراایمان اوریقین ہے کہ سانحہ لاہور گلشن اقبال پارک میں دہشت گردی کا مرتکب شخص اپنی اِس ناپاک حرکت پر اَب تاقیامت دوزخ کی اُس آگ میں جلتارہے گا جو اِس دنیاوی آگ سے کئی لاکھ گنازیادہ سخت اور نہ کبھی ٹھنڈی اور نہ ختم ہونے والی آگ ہے ۔ یہاں ایک قوی خیال یہ بھی کیاجارہا ہے کہ سانحہ لاہورگلشن اقبال پارک میںہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے پیچھے بھارت ملوث ہے اَب جس نے یہ بم دھماکہ کرواکر اپنے را کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کا بدلہ لے لیا ہے اور ساتھ ہی ہمیں یہ بھی بتادیاہے کہ ہماری راکے ایجنٹ صرف بلوچستان ہی میں نہیں ہیں بلکہ سارے پاکستان میں موجود ہیں، تم نے توبس ہماراایک حاضر سروس کمانڈرکل بھوشن یادیو کو پکڑلیا ہے تو اِس سے کیا ہوتاہے، ہماری راکے اِس جیسے بے شمار کل بھوشن یادیو ہم نے تمہارے مُلک پاکستان میں پھیلارکھے ہیں جو ہمارے ایک اشارے پر جب اور جہاں جس طرح سے چاہیں بم دھماکے کرکے تباہی اورزمین پر اِنسانوں کا خون بہاسکتے ہیں۔

یہ لمحہ فکریہ ہے، ہمارے اِن سِول حکمرانوں اور سیاستدانوں کے لئے جن کے دِلوں میں ابھی تک اپنے دوست نمادہشت گرد پڑوسیوں کے نرم گوشہ ہے راکے ایجنٹ کی رنگے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ہوناتو یہ چاہئے کہ اَب ہمارے سول حکمران اور سیاستدان جن کے ہاتھ میںحکومتی باگ دوڑ ہے وہ کم ازکم موجودہ حالات اور واقعات کی روشنی میں اپنے ذاتی اور کاروباری فوائد سے ذراہٹ کر خالصتاََ مُلکی اور قومی مفادات کے خاطر بھی اتناتو ضرور سوچیں کہ اِنہیں اپنے دوست نمادہشت گرد پڑوسیوں(بالخصوص بھارت اور افغانستان اور بالعموم ایران)سے کس طرح اور کس انداز میں کس زبان اور لہجے کے ساتھ بات کرنی ہے کہ اُن کی سمجھ میں اِن کی بات آسانی سے آجائے اور اَب وہ دوبارہ پاکستان میں دہشت گردی کرانے اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے سے باز رہیں تو بہت بہتر ہے ورنہ تو اگر اَب پھر کچھ ایساہواتو پاکستان اپنے اِدھر اُدھر کے پڑوسیوں سے ہر مروت کو بالائے طاق رکھ کر جنگی بنیادوں پر سخت ترین اقدامات کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post لاہور میں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، قاری فاروق احمد فاروقی
Next Post آہ ایک اور سانحہ
Gulshan Park Blast

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.