yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اور پھر ہم رسوا ہوئے

Yes 1 Webmaster October 3, 2015 1 min read
Tourists
Share this:
Tourists
Tourists

تحریر: شاہ فیصل نعیم
اردگرد پھیلے ہوئے پہاڑوں کے نشیب و فراز اور ان پر تاحدِ نظر پھیلی ہوئی خوبصورتی دیکھنے والوں کے لیے ایک حسین منظر پیش کرتی ہے دور دراز سے سیاح اپنے ذوق کی تسکین کے لیے یہاں آتے ہیں اور چار سو بکھرے ہوئے قدرتی حسن کے مزے لوٹتے ہیں۔

اسی منظر میں کوئین گیلری کے سامنے چوبی کی بنی ہوئی عمارت آنے والوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتی ہے اس عمارت میں داخل ہونے کے لیے آپ سے آپ کے خاندان، مقام و مرتبہ، رنگ ونسل، ذات پات، ثروت، مذہب اور ملک کے بارے میں نہیں پوچھا جاتا اس عمارت میں داخل ہونے کے لیے وزیر، مشیر یا کسی بھی ملک کے بڑے سے بڑے عہدِدار کو بھی اُسی عمل سے گزرنا پڑتا ہے جس سے ایک عام انسان گزرتا ہے۔

جب ہم عمارت میں داخل ہو رہے تھے تو ایک عام سے کپڑوں میں ملبوس شخص دروازہ پکڑے کھڑا تھا اور ہر آنے والے کوویلکم کہہ رہا تھا ۔عمارت کی تعمیر یدطولیٰ رکھنے والے فنکار کے فن کو آشکار کر رہی تھی پور ی عمارت کو کمپیوٹر سسٹم سے کنٹرول کیا گیا تھاوہی دروازہ پکڑنے والاشخص ہماری رہنمائی کر رہا تھا جب ہم عمارت سے باہر آئے تو ہما رے ساتھ موجود آفیسرز نے کہا کہ آپ جلدی سے ایک گروپ کی شکل میں کھڑے ہو جائیں سکاٹ لینڈ کے وزیرِقانون آپ کے ساتھ تصویر بنوانے آرہے ہیں میںامید کر رہا تھا کہ ابھی شور مچاتی ہوئی گاڑیوں کا ایک قافلہ آئے گا کوئی دس بیس گاڑیا ں آگے ہو ں گی اور دس بیس پیچھے درمیان میں وزیر صاحب کی گاڑی ہو گی وزیر صاحب جلدی سے گاڑی سے اُتریں گے اور اردگرد موجود لوگوں کو درخورِاعتنا نہیں گردانیں گے جلد ی سے تصویر بنوائیں گے اور چلتے بنیں گے لیکن میر ی ساری امیدوں پہ پانی پھر گیاجب وہی دروازہ پکڑنے والا شخص ہمارے درمیا ن آکھڑا ہوا ہمارے انگشتِ بدنداں ہونے کے لیے یہی کافی تھا۔یہ سکاٹش پارلیمنٹ کا ایک منظر تھا سکاٹ لینڈ جہاز سازی کی صنعت میں نما یاں مقام کا حامل ہے اسکی دن دوگنی رات چوگنی ترقی دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈالے ہوئے ہے۔

آج ہم اللہ تعالیٰ سے شکوہ کرتے ہیں کہ الہی ہم مسلمان ہیں ہم افضل ہونے کے باوجوداقوامِ عالم کی صف میں پیچھے کیوں رہ گئے؟چودہ سو سال پہلے وضع کیا ہوا قانونِ قدرت قرآن کے سینے میںمن و عن محفوظ ہے کہ انسان کے لیے وہی کچھ ہے جس کے لیے اُس نے محنت کی ۔یہاں اللہ تعالیٰ نے مذہب کی کوئی پابند ی عائد نہیں کی یہاں یہ نہیں کہا کہ صرف مسلمانوں کو ہی مقام و منسب سے نوازا جائے گابلکہ یہاں پر اس منصفِ اعلیٰ کا پیمانہ ِانصاف ایک جیسا ہے۔

آج اگر ہم دعائیں مانگتے رہیں لیکن محنت نا کریں تو کچھ حاصل نہیں ہو گا محنت کو ترک کر کے عیش وعشرت میں کھو جانے والے لوگ دنیا کے لیے نشانِ عبرت بن جاتے ہیں جب تک مسلمان محنت کرتے رہے دنیا ان کی عظمت کا لوہا مانتی رہی لیکن جب انہوں نے محنت چھوڑی تو ثریا سے آسمان نے انہیں زمین پر دے مارا۔آج کے نام نہاد علماء جو مذہب کو ڈھال بنا کر اپنا کاروبار چمکا رہے ہیں جومسلمانوں میں اس طریق کی ترویج کر رہے ہیں کہ اے اسلام کے ماننے والو! تمہا را اس دنیا سے کیا سروکار ہے ؟تم تو اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے پیدا کیے گئے ہوئے تسبیح،مصلا اور لوٹا اُٹھائو اور جنگلوں کی سمت نکل جائواللہ کی محبت میں یہ دنیا تیاگ دو۔میںپوچھتا ہوں کہ کیا حضور ۖ اور صحابہ سے بڑھ کر کوئی اللہ کی عبادت کرنے والا تھا اس دنیا میں ؟انہوں نے تو دنیا تیاگ نہیں کی تھی وہ توجنگلوںمیں نہیں گئے تھے،گھر بار،بیوی بچوں اور والدین کو چھوڑ کر۔

انہوں نے تو دنیا کو نیا اندازِزندگی دیا،معاشرے کو نئی جہتوںسے روشناس کروایا۔کسی بھی کامیاب سلطنت کا نظام اٹھا کر دیکھ لیں وہ حضورۖسے وضع کیے ہوئے قوانین سے ہی روشنی پارہا ہوگاان کا نظامِ عدل حضرت عمرفاروق کے دیئے ہوئے قوانین پر ہی مبنی ہو گا چاہے ان کے جوتے پھٹے ہوئے ہی کیوں ناہوں ان سے دنیا کی بڑی بڑی سلطنتیں لزرتی ہوں گی ۔آج اقوامِ مغرب کی ترقی مسلمانوںکے اطوارِزندگی کو اپنانے کے باعث ہے لیکن ہماری ستم ظریفی ملاحظہ کیجئے ہم اپنا وقار ان کی جھولی میںڈال کر بدلے میں ان سے صرف بے حیائی اور اسلامی معاشرے کونیست و نابو د کر دینے والی لعنتیں لے رہے ہیں۔

پھر یہ غوغا ہے کہ ساقی لا شرابِ خانہ ساز
دل کے ہنگامے کر ڈالے مئے مغرب نے خاموش

یاد رکھو ! دعائوں اور طاقت میں سے جیت ہمیشہ طاقت کی ہوتی ہے آپ محنت نہیں کریں گے تو آپ جیت جائیں گے ؟ایسا کبھی نہیں ہو گا۔جب چنگیز خان نے بغداد پر حملہ کیا تھا تو چند لوگوں کو زندہ چھوڑ دیا اور ان سے کہا کہ تم ان مردوں کی قبروں پر بیٹھو اور مانگتے رہو دعائیں دیکھتا ہوں تم مجھے کتنا گزند پہنچاتے ہو ؟تو تاریخ گواہ ہے کہ جیت طاقت والوں کی ہی ہوئی دنیا طاقت کا لوہا مانتی ہے اور مانتی رہے گی ،رسوائی اور ناداری کمزوروں کا مقدر بنتی رہی ہے اور بنتی رہے گی ۔آج اگر ہمیں دنیا میں اپناکھویا ہوا وقار دوبارہ پانا ہے تو ہمیں اپنے آبائو اجداد کی قائم کردہ سنہر ی روایات اور محنت کی روش کو اپنانا ہو گا اسی میں ہماری بقا ہے۔

نا سمجھو گے تو مٹ جائو گے اے ہم نشین وطنو!
تمہاری داستان تک نا ہو گی داستانوں میں

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Forces Sindh Operation
Previous Post آج ذرا ہٹ کے
Next Post پرائیویٹ سکولز کے تحفظات
Pakistan Map

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.