yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

آج ذرا ہٹ کے

Yes 1 Webmaster October 3, 2015 1 min read
Forces Sindh Operation
Share this:
Forces Sindh Operation
Forces Sindh Operation

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
آج تک مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی ہے کہ میری زمین، میرے دیس میرے معاشرے اور میری تہذیب میں میری چاروں سمت لگنی والی سرحدوں سے اِدھراور اُدھر کے ممالک سے کمینے گھس آئے ہیں یا آج پھرزمینی اور معاشرتی یا تہذیبی تبدیلیوں اور سخت ترین حالات و واقعات سے پیداہونے والے رویوں کی وجہ سے مجھ سمیت سیکڑوں، ہزاروں، لاکھوںاور کروڑوں لوگ خود ہی کمینے جیسی خصلت ، عادات اور روپ رنگ میں ڈھل کرکمینے بن گئے ہیں۔یوں بظاہر اِنسان نظر آنے والے اپنی خصلت اور عادات کی وجہ سے اپنے قول و فعل اور کردار میں کمینگی کی اُس حد کو پہنچ چکے ہیں جہاں اِنہیں دیکھ کر اِنسانیت بھی تھرّااُٹھی ہے اور اِنسانوں کے روپ میں دراصل میری تہذیب وتمدن کے آڑ میں ہر شعبہ ہائے زندگی میںایسے ایسے کمینوں اور کم ظرفوں کی موج ِزن موجود ہے جس نے میری زمین، میرے دیس، میرے معاشرے اور میری تہذیب اور میرے زمانے کے نظام کو بگاڑکر کرپشن زدہ کرکے تباہ و برباد کرکے رکھ دیاہے اورکم ظرفوں کی موج زن میرے سیدھے سادھے معاشرے کے معصوم اِنسانوں کو خاموشی سے ایک ایسی تباہی اور بربادی کی راہ پر ڈال رہی ہے اِن کی جہاں سے واپسی اور اصلاحِ معاشرہ کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہ جائے گی۔

اِس طرح میری زمین، میرے دیس، میرے معاشرے ،میری تہذیب اور میرے زمانے میں سانس لیتااور اپنی زندگی کو اپنی قابلیت اور صلاحیت سے کامیابیوں سے ہمکنار کرکے روشن مستقبل کا خواب لئے راہ زیست پر چلنے والامعصوم اور باصلاحیت اِنسان کمینوں اور کم ظرفوں کی جانب سے پھیلائے گئے کرپشن کے ناسورکی وجہ سے میرٹ کا قتل ہونے سے مایوس ہوجائے گااوراپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت کی بجائے منفی رجحانات اور کاموں میں صرف کرکے میری زمین پر فسادات برپاکرکے میرے معاشر ے میںانارگی پھیلانے کا سبب بن جائے گا،۔

سوآج ضرورت اِس امر کی ہے کہ میرے مُلک ، میرے زمانے ، میری تہذیب اور میرے معاشرے کے اُن لوگوں کو پوری قوت سے سامنے آناچاہئے اَب تک جو اپنی زندگیوں کو کمینوں اور کم ظرفوں کے سائے اوراِن کے پھیلائے ہوئے کرپشن کے ناسورکے اثرسے محفوظ رکھے ہوئے ہیں ۔یعنی کہ موجودہ حالات اور واقعات کی روشنی میں ایسے افراداور لوگوں پر یہ بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے کہ وہ اپنی اپنی زندگیوں سے کچھ وقت نکال لیں اور اپنے معاشرے اور اپنی تہذیب میں پھیلے ہوئے اُن ناسوروں کا قلع قمع کریں جو سرزمین پاکستان کو اپنی کمینگی اور کم ظرفی کی وجہ سے کرپشن زدہ کررہے ہیں اور شارٹ کٹ طریقے سے ناجائز دولت کمارہے ہیں اور مُلک کے طول ارض میں کرپشن کا ناسورپھیلارہے ہیں اور قومی اداروںاور قومی خزانے کا ستیاناس کرکے اللے تللے کررہے ہیں۔

اِس میں کوئی شک نہیں کہ سندھ کی سرزمین نے اپنی ذمہ داریاں اداکرتے ہوئے مُلکی سیاست سمیت بہت سے شعبہ ہائے زندگی میں ہرزمانے کی ہر تہذیب میں بہت ہی مثبت اور تعمیری کرداراداکرکے ایسی راہیںمتعین کی ہیں جیساکہ مُلک میں جمہوریت کو سینچنے اور اِس کی آبیاری میں سب سے زیادہ کردارسندھ کاہے، جس نے آمروں اور آمریت کے بتوں کو پاش پاش کرنے میں عظیم ہستیوں کی قربانیاں پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیاہے یہ سندھ کی اِن قدآور اور عظیم شخصیتوںکی قربانیوں کا ہی ثمرہے کہ آج مُلک میںجمہوراور جمہوریت کا ایک روشن اور تابناک مستقبل ہے جو مُلک سے لوٹ مار،کرپشن ، دہشت گردی ، انارگی ، فرقہ واریت کے خاتمے کااہداف حاصل کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب آہستہ آہستہ رواں دواں ہے اِس کا سہارابھی سندھ کی زمین کے سر جاتا ہے۔

پچھلے کئی دنوں، ہفتوں اور ماہ سے سندھ میں جس کی ابتداءنیب اور احتساب کرنے والے قومی اداروں نے پاکستان رینجرزاور پولیس کی معاونت سے کردی ہے اور اُمیدہے کہ بہت جلدنیب اور قومی احتساب کے ادارے سندھ سے کرپٹ عناصر کا محاسبہ اور قلع قمع کرتے ہوئے مُلک کے دیگر صوبوں پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سمیت وفاق یعنی کہ اسلام آباد تک جائیں گے اور میرے مُلک کے قومی اداروں کو کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے کھوکھلاکرنے اور تباہ وبرباد کردینے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے اور حکمرانوں،سیاستدانوں اور وفاقی وصوبائی وزراءکے ہاتھوں کے نیچے سے گزرکراِن کی پرچیوں کے سائے میں قومی اداروں میں بیٹھے کرپٹ بیوروکریٹس عناصرکاپھیلاہواکرپشن کانیٹ ورک ختم کریں گے قومی احتساب اداروں کا کرپشن کے خلاف جاری آپریشن سے عوام میں یہ اُمیدضروربرآئی ہے کہ یہ آپریشن بغیرکسی سیاسی اور ذاتی مفاہمت اور مفادات سے بالاتر ہوکر کرپٹ اور کرپشن کی لت میںغرق مُلک تمام صوبوں اور حکمرانوں، سیاستدانوں اور سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیدران اور کارکنان کے خلاف بھی جاری رہاتو بہت جلد مُلک سے کرپٹ عناصر اور کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گااور مُلک کرپشن سے پاک اُس سمت کی جانب ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوجائے گا جس کا ہر پاکستانی برسوں سے اپنی جاگتی اور سوتی آنکھوںسے خواب دیکھتاآیاہے ۔

جبکہ گزشتہ دِنوں مجھے بڑی حیرانگی اُس وقت ہوئی جب میںنے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا یہ بیان پڑھاکہ”احتساب کرنافورسز کا اختیارہے اور نہ اِس کی اجازت دیں گے ،نیب اور دوسرے اداروں کوکسی نے احتساب سے نہیں روکا، پاکستان میں آوئے کا آواہی بگڑاہواہے،“ یعنی کہ پچھلے کئی ماہ سے جب نیب اوردوسرے ادارے فورسز کے ساتھ مل کر سندھ میں قومی اداروں پر چھاپے ماررہے ہیں اور پی پی پی اور سندھ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حُسین جیسے دوسرے صوبائی اور وفاقی وزراءاور اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت سندھ کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی دوسری بڑی چھوٹی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان کے خلاف رینجرز اور پولیس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور پکڑدھکڑکا سلسلہ دن بدن کامیابی سے زورپکڑکر سرچڑھتاہی جارہاہے توتب چوہدری نثارعلی خان کو سب ہراہرانظرآرہاتھاکیونکہ اِن کی آشیرباد سے سندھ میںسیاستدانوں اور سندھ میںقائم قومی اداروں میں سندھی اوراردوبولنے والے بیوروکریٹس سندھ کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

مگر آج جب نیب اور احتساب ادارے فورسز کے ساتھ مل کر اپنے آپریشن کا رخ پنجاب اور لاہورکی جانب موڑرہے ہیں یا اَب آہستہ آہستہ کرپشن اور کرپٹ عناصر جن میں پنجاب اور لاہورکے بیوروکریٹس اور سیاستدان اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان بھی شامل ہیں اِن سب کے خلاف نیب اور قومی احتساب کے ادارے فورسز کے ساتھ مل کر آپریشن لے جانے کی تیاریوں میں مصروفِ عمل ہیں تو ایسے میں آج وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے ماتھے پربھی بل پڑنے شروع ہوگئے ہیں اور اِنہیں بھی زبان ہلانی آگئی ہے اور اپنے لہن سے یہ کہنابھی خوب آگیاہے کہ ”احتساب کرنافورسزکا اختیارہے اور نہ اِس کی اجازت دیںگے“ چوہدری صاحب..!! آج جب اپنے لوگوں کی جانب قومی احتساب اداروں کا شکنجہ فورسز کے تعاون اور معاونت سے پڑھنے لگاہے تو بڑادُکھ ہورہاہے مگرجب سے احتساب ادارے سندھ میں فورسزکے ساتھ مل کراپنی کارروائیاں کررہے ہیں تو اِس پر چوہدری نثارعلی خان صاحب کی خاموشی کیوںنہ ٹوٹی …؟ تب اِنہوں نے اِس پر اپنی لب کشائی کیوں نہ کی..؟ اوراَب جب کہ احتساب ادارے فورسز کی مدد سے پنجاب اور لاہور سمیت مُلک کے دوسرے صوبوں کی جانب بڑھ رہے ہیں توپھرکب کیوں وفاقی وزیرداخلہ چیخ پڑے ہیں..؟؟ کیوں کہ یہ ہے ناں …!! ذراہٹ کے ..ختم شد

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Samira, Farrukh, Abdul Haseeb Ali
Previous Post مسز سمیرا فرخ اور ایم ڈی نور ٹی وی برطانیہ عبد الحسیب علی کو انکے عہدوں کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد
Next Post اور پھر ہم رسوا ہوئے
Tourists

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.