yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آج کا فیشن

Web Editor October 11, 2018 1 min read
Today's fashion
Share this:

آج کے فیشن کی دوڑ نے معاشرے میں بچوں کو بھی نہیں چھوڑا ۔ بچوں کے لیے بھی کپڑوں کا انتخاب والدین کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔

پارٹی ویئر ، ہوم ویئر ، نائٹ ویئر ، پکنک ویئر وغیرہ وغیرہ نے جہاں والدین کے بجٹ پر نمایاں اثرات ڈالے ہیں ، وہاں اپنے بچے کا لباس ایسا منتخب کرنا بھی ایک جان فزا مرحلہ ہوتا ہے کہ میرا بچہ فلاں محفل میں سب سے نمایاں اور خوب صورت نظر آئے ۔ اسی طرح عید کے موقع پر بھی اپنے لباس کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے بھی ایسے خصوصی لباس ، رنگ اور ڈیزائن کا انتخاب کیا جاتا ہے ، جس کو دیکھ کر ہر کوئی پوچھتا ہے کہ ” کہاں سے بنوایا ؟ ” اور اسی ایک سوال پر والدین کی ساری محنت کا خراج وصول ہو جاتا ہے ۔ بازاروں کے تھکا دینے والے سفر ، خوب صورت اور منفرد لباس پر استطاعت سے بڑھ کر خرچ کیے گئے پیسے ، یہ سب کچھ یہی سننے کے لیے کہا جاتا ہے کہ ” کتنا خوب صورت انتخاب ہے یا رنگ ہے، کیا اعلیٰ ذوق ہے ” وغیرہ وغیرہ
اعتدال میں رہتے ہوئے اپنے جگر گوشوں کے لیے اچھا اور منفرد لباس لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ، لیکن لباس کے انتخاب پر کپڑے کے فیبرک اور موسم کی مناسبت کو بھی مد نظر رکھا جائے ، تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا ۔ بہت سے والدین بہت موٹا کپڑا یا بہت کام والا لباس منتخب کر کے بچوں پر ایک قسم کا بوجھ لاد دیتے ہیں اور اس بوجھ کو بڑے بچے نہ چاہتے ہوئے بھی چند گھنٹوں کے لیے موقع پر زیب تن کر لیتے ہیں ، مگر پھر وہ لباس سالوں الماریوں میں پڑا دھول کھاتا رہتا ہے ۔ اسی کے برعکس اگر ننھے منے بچوں کو بھاری بھرکم یا موسم کے خلاف لباس پہنا دیا جائے ، تو وہ پریشان رہتے ہیں ، رو رو کے ہلکان ہو جاتے ہیں ، والدین الگ زحمت سے دوچار رہتے ہیں ، اکثر بچوں کی خرابی طبیعت کے پیچھے بھی کپڑوں کا انتخاب ہی کارفرما ہوتا ہے ۔
گرمیوں میں آدھی آستین اور ہلکے پھلکے لان اور کاٹن کے کپڑوں کا انتخاب کرنا چاہیے ، جب کہ سرد موسم میں سلک اور اون کے کپڑے پہنائیے ۔ رات کو سوتے وقت ڈھیلے ڈھالے اور پوری آستینوں کے کپڑے مناسب رہتے ہیں ۔ ملبوسات کے چناؤ میں اپنے بچے کے مزاج کو بھی مدنظر رکھیے ۔ بعض بچوں کو موٹے اور کھردرے کپڑوں سے جلدی الرجی ہو جاتی ہے ۔ ایسے بچوں کے ہلکے لان اور ململ کے کپڑے ، جوکہ ہلکے رنگوں یعنی سفید ، آف وائٹ ، بے بی پنک میں ہوں مناسب رہتے ہیں ۔ جبکہ کچھ بچے بڑے نازک مزاج ہوتے ہیں۔ ذرا سی سرد ہوا چلی یا موسم میں خنکی بڑھی ، بچے کو نزلہ ، زکام ہوگیا ۔
ایسے بچوں کو سوتی اور کاٹن کے کپڑوں کے ساتھ ہمیشہ بنیان یا جرسی وغیرہ پہنا کر رکھیں تاکہ وہ سردی ، خنکی سے محفوظ رہیں ۔ بعض بچوں کو زرق برق کپڑے چبھتے ہوئے ، محسوس ہوتے ہیں ۔ ان کے لیے کسی تقریب میں نمایاں کپڑے لینے کے لیے والدہ بڑی پریشان رہتی ہیں ۔ گھر میں تو سادہ کپڑے چل جاتے ہیں ، مگر تقریبات میں کیا کیا جائے ، ایسے بچے اس طرح کے کپڑے دیکھ کر ناخوش ہوتے ہیں ۔ ان کے لیے یہ حل ہے کہ کام دار کپڑے کے نیچے سوتی یا ململ کے ہم رنگ کپڑے کا استر لگوالیں ، تاکہ بچہ بھی آرام سے رہے اور والدین بھی خوش رہیں ۔
یاد رکھیں ! کسی بھی موقع کے لیے کپڑوں کے انتخاب کے لیے موسم کی مناسبت اور اپنے بچے کی طبیعت اور مزاج کو ضرور مد نظر رکھیں ، ورنہ بعض اوقات غلط انتخاب سے پہننے والے بھی ناخوش رہتا ہے اور پیسوں کا بھی ضیاع ہوتا ہے ۔ لباس ایسا آرام دہ اور ہم وار ہو کہ چند مواقع پر استعمال کے بعد اگر آپ عام دنوں میں کبھی بچے کو یہ پہنائیں ، تو وہ خوشی خوشی اس کو زیب تن کرے ، کیوں کہ وہی کپڑا اچھا ہے جو پہننے والے کو پرسکون رکھے ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
I Make Up Art
Previous Post آئی میک اپ فن
Next Post خواتین اور لباس
Women and clothing

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.