yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ضرورت ہے سوچ بدلنے کی

Yes 1 Webmaster November 1, 2015 1 min read
Thinking
Share this:
Thinking
Thinking

تحریر: چوہدری ناصر گجر
انسان کو اشرف المخلوقات کا اعزاز اس وجہ سے حاصل ہے کہ وہ اُسے اللہ رب العزت نے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت عطا فرمائی ہے اُس صلاحیت کی وجہ سے انسان اچھائی اور بُرائی میں تمیز کرتا ہے اخلاقی اقدار کا تعین کرتا ہے قوانین ترتیب دیتا ہے اپنے معاشرے کو خوب سے خوب تر بنانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے چُھپے ہوئے رازوں کی تلاش میں مگن رہتا ہے خالق حقیقی کو اسی عقل کی بدولت جانتا،پہنچانتا اور مانتا ہے اپنے مقصد حیات کا تعین کرتا ہے جب انسان اپنی اس صلاحیت سے خود کام نہیں لیتا تب بُرے حالات اُس کا مقدر بن جاتے ہیں زندگی عذاب محسوس ہونے لگتی ہے۔

اسی عقل کا استعمال کرتے ہوئے انسان نے اپنے قصبہ،شہر اور مُلک کا نظام بنایا اور اُس نظام کو چلانے کے لیے قوانین بنائے اُن قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لیے ادارے بنائے اسی عقل کی بدولت بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوںنے ایک الگ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان بنائی اور اس کا بنیادی مقصد مذہبی آزادی اور استحصال سے چھٹکارہ تھا لیکن بد قسمتی سے ہمارے مُلک پاکستان میں سچے،مخلص اور ایماندار حکمرانوں کو تلاش کر نے میں پاکستانی قوم نے اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو پس پشت ڈال کرخود کو بھیڑ چال پرلگا رکھا ہے جس کی وجہ سے مُلک پستی کا شکار ہے ۔

مذہبی فرقہ واریت عروج پرہے غربت ،بے روزگاری اور نا انصافی کا دور دورہ ہے کرپشن کی جڑیں انتہائی مضبوط ہیںآزمائے ہوئے کو بار بار آزمانا ہماری فطرت بن چکی ہے حق بات کہنے والے کو بے وقوف سمجھتے ہیںسب کچھ جانتے ہوئے بھی انجان بنے ہوئے ہیںاندھی تقلید ہماری عادت بن چکی ہے جمہوریت ہر قیمت پر آمریت سے بہتر طرز حکومت ہے لیکن ہم ذرا بھر نہیں سوچتے کہ آمریت کو بُرا بھلا کہنے والے بڑے بڑے لیڈرکیا آمریت کی پیداوار نہیں؟عوام کی خدمت کے نعرے لگانے والے ہی کیا سب سے زیادہ عوام کا استحصال نہیں کر رہے؟خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے والے کیا قانون بنانے کے اہل ہیں؟کون سی ایسی بُرائی ہے ۔

Pakistan
Pakistan

جو ہمارے مُلک میں نہیں پائی جاتی پھر بھی ہم زندہ باد زندہ باد کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے ایسے لوگوں کو ہم اپنا لیڈر کہتے ہیں جو کارگل کی جنگ میں شہیدوں کے خون کو بُھلا کر یہ کہے کہ ہم نے انڈیا کی پیٹھ میں چُھرا گھونپ کر اچھا نہیں کیا تھاایسے لوگوں کو ہم لیڈر مانتے ہیں جو پاکستان میں انڈین آرمی اور را کو آنے کی دعوت دیتے ہیںایسے لوگوں کو محب وطن کہتے ہیں جنہوں نے اپنے مفاد کی خاظر مُلک کی جڑیں کرپشن سے کھوکھلی کر دیں آخر ہم کیوں نہیں سوچتے کہ خالصتان کا نعرہ لگانے والے سکھوں کی لسٹیں دشمن مُلک کو دینے والے محب وطن ہیں یا غدار وطن ۔پاکستان کو کیسی مملکت بنا دیا گیا ہے جہاں ایسے لوگوں کو دانشور کہا جاتا ہے جنہیں سورت اخلاص بھی نہیں آتی جہاں زیادتی کی شکار حوا کی بیٹی انصاف نہ ملنے پر خود کشی کر رہی ہے۔

جہاں ماں اولاد برائے فروخت کا بورڈ اُٹھائے پھرتی ہے جہاں قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کی بلے بلے ہے جہاں کسی پراجیکٹ کے سنگ بنیاد رکھنے پر ہی کروڑوں روپے اپنی تشہیر پر لگانے کے بعد عوام کا پیسہ بچانے کی داد وصول کی جاتی ہے جہاں چوری کے شبے میں تو ایک عام آدمی کو ننگا کر کے مارا جاتا ہے جب کہ کئی لوگوں کے قتل کا جس پر الزام لگ رہا ہو وہ وزارت کے عہدے پا لیتا ہے عام آدمی پراگر جعلی دستاویز کا جرم ثابت ہو جائے تو اُسے جیل بھیج دیا جاتا ہے جب کہ پوری قوم کو دھوکہ دینے والے جعلی ڈگری والوں پر کوئی فوجداری مقدمہ قائم نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی سزا دی جاتی ہے قرضہ لے کر کاروبار کرنے والے غریبوں سے ایک ایک پائی وصول کی جاتی ہے۔

Loans
Loans

جب کہ کروڑوں کے قرض لینے والوں کو قرضہ معاف کر دیا جاتا ہے متعدد کیسوں میں مطلوب لوگوں کے ساتھ این آر او جیسے معاہدے کر لیے جاتے ہیںتبدیلی کا لیبل لگا کر پرانے چہرے ہی نئے پاکستان کا خواب دکھا رہے ہیںمشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بارے کوئی کُھل کر بات نہیں کرتاتعلیم کی وزارت سنبھالنے والوں کے بچے سرکاری سکولوں میں نہیں پڑھتے صحت کے وزارت پر موجود لوگ بیرون مُلک علاج کرواتے ہیںجب سرکار چلانے والے لوگوں کو خود اپنی بنائی ہوئی چیز پر اعتبار نہیں تو وہ کس حیثیت سے سرکار میں موجود ہیںیہ کیسی عوامی خدمت ہے جس میں عوام پر بے جا ٹیکسز لگا کر صرف اپنی خدمت پر مامور کیا ہوا ہے۔

پورے پاکستان میں کوئی ایک شہر ایسا دکھا دیں جہاں کے لوگ ہر طرح سے خوشحال ہوں جہاں سرکاری ادارے ایماندار لوگوں سے بھرے ہوں جہاں بنیادی سہولیات ہر شخص کو میسر ہوں جہاں پینے کا صاف پانی ہو جہاں گندگی نام کی کوئی چیز نہ ہو جہاںعدل و انصاف کا دور دورہ ہو۔ایسے بہت سارے حقائق ہیں جو شاید ہر کوئی جانتا ہے اور سب جاننے کے باوجود عقل سلیم سے کام لینے کی بجائے گلا پھاڑ پھاڑ کر زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔یہ مُلک پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کے حصول میںبے شمار شہداء کا خون شامل ہے بہنوں کی عصمتیں شامل ہیں بزرگوں کی محنت اور دعائیں شامل ہیں اس کی قدر کرنا اور اس کی اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے اپنے مُلک کی سلامتی اور ترقی کے لیے ہمیں ضرورت ہے اپنی سوچ بدلنے کی۔۔۔

Ch Nasir
Ch Nasir

تحریر: چوہدری ناصر گجر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post مجیب الحسن، لطیف ڈالمیاں کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد‎
Next Post مثالی طرز حکمرانی اپنانے کی ضرورت
Government

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.