yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مثالی طرز حکمرانی اپنانے کی ضرورت

Yes 1 Webmaster November 1, 2015 1 min read
Government
Share this:
Government
Government

تحریر: رانا اعجاز حسین
ہر حکومت کو عوام کی اصلاح مقصود ہوتی ہے ، حکومتیں عوام کی اصلاح ، عوام میں قانون پسندی ، ایمانداری، دیانتداری کے فروغ کے لئے کوششیں اور کاوشیں بھی کرتی ہیں ، مگر اپنی اصلاح اور عوام کے لئے رول ماڈل بننے پر قطعاً توجہ نہیں دی جاتی۔ جس طرح پہاڑوں پر پگھلنے والی برف کا پانی نیچے ڈھلوان پرندی نالوں سے ہوتا ہوا میدانوں اور کھیتوں کو سیراب کرتا ہے ، بالکل اسی طرح عوام میں قناعت، دیانت، امانت ، کفایت اور فرض شناسی کے احساسات حکمرانوں سے رعایا میں منتقل ہوتے ہیں۔

کیونکہ ہمیشہ اصلاح احوال اور تبدیلی کی ترغیب ہمیشہ اوپر سے نیچے کی طرف آتی ہے ، مگر اس اصول اور قاعدے کے برعکس ہمارے حکمران عوام سے تبدیلی اور متذکرہ اوصاف کے متقاضی نظر آتے ہیں ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عوام حکمرانوں کے پیروکار ہوتے ہیں ، حکمران جو رنگ اختیار کرتے ہیں ، عوام خود اس رنگ میں رنگتے چلے آتے ہیں ، حکمران جو ڈھنگ اپناتے ہیں عوام بھی اسے اپنا لیتے ہیں ۔ حکمرانوں کا جو مزاج ہوتا ہے ، عوام کا بھی وہی مزاج بن جاتا ہے۔

جبکہ یہ قائدہ تو سو فیصد درست ہے کہ حکمران عوام کے افعال و اعمال کا عکس ہوتے ہیں ، عوام اگر اچھے ، نیک اور ایماندار اور صاحب کردار ہوں تو حکمران بھی اچھے نیک اچھے اور صاحب کردار ہوتے ہیں۔ عوام اگر بد عنوان ، نافرمان اور بد کردار ہوں تو حکمران بھی ایسے ہی ملتے ہیں۔ یعنی جیسے عوام ہوں ویسے حکمران ان پر مسلط کردیے جاتے ہیں۔ لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ” جیسے عوام ویسے حکمران” کے ساتھ ساتھ دوسرے رخ یعنی ” جیسے حکمران ویسے عوام ” کا بھی قائدہ موجود ہے، مشہور عربی مقولہ ہے کہ ” الناس علیٰ دین ملوکہم” کہ لوگ اپنے حکمرانوں کے دین پر ہوتے ہیں جیسا حکمران ہوتا ہے ویسی اس کی رعایا ہوتی ہے۔ آئیے اس پہلو پر غور کرنے کے لیے تاریخ کے اوراق پلٹتے ہیں۔

Hazrat Umar Farooq
Hazrat Umar Farooq

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور خلافت ہے، مسجد نبوی میں دربار خلافت لگا ہوا ہے ، جس میں خلیفہ سیدنا عمر فاروق داماد رسول سیدنا علی المرتضیٰ دیگر صحابہ کرام کے ساتھ موجود ہیں،اتنے میں مصر کے محاذ سے لشکر اسلام کے سپہ سالار کاقاصد مال غنیمت کے ساتھ ایک رقعہ امیر المومنین کی خدمت میں لیکر حاضر ہوتا ہے ۔ سیدنا عمر فاروق قاصد سے خط لیکر پڑھتے ہیں ، جس میں اسلامی لشکر کے سپہ سالار نے اپنے سپاہیوں کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے لکھا تھا ” امیر المومنین … الحمد اللہ میرے سپاہی اتنے دیانتدار ، زمہ دار، فرض شناس، اور خدا ترس ہیں کہ دوران جنگ اگر کسی مجاہد کو معمولی سی سوئی بھی ہاتھ لگی ہے تو وہ بھی میرے پاس جمع کروائی ہے اور کسی مجا ہد کو اشرفیوں کی تھیلی یا سونے کی ڈلی بھی ملی ہے تو وہ بھی اس نے اپنے پاس رکھنے کی بجائے مجھ تک پہنچائی ہے۔”

سیدنا عمر فاروق جیسے جیسے خط پڑھتے جاتے آپ کی آنکھوں سے آنسو جھلکتے جاتے، یہاں تک کہ آپ کا چہرہ مبارک آنسوؤں سے ترہوجاتا ہے ۔ سیدنا علی امرتضیٰ یہ صورتحال دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ محاذ جنگ سے شاید کوئی بری خبر آئی ہے جس نے امیر المومنین کو پریشان اور دکھی کردیا ہے ۔ آپ بے چینی اور اضطراب کے عالم میں امیر المومنین سیدنا عمر فارو ق سے دریافت فرماتے ہیں یا امیر المومنین ! خیریت تو ہے آپ کیوں رورہے ہیں ؟ سیدنا عمر فاروق سیدنا علی المرتضیٰ کی فکر مندی دیکھ کر فرماتے ہیں اے میرے بھا ئی یہ خوشی کے آنسو ہیں ۔ یہ کہہ کر آپ خط حضرت علی کے حوالے کردیتے ہیں ، حضرت علی ساری صورتحال جاننے کے بعد علم و حکمت پر مبنی وہ ایمان افروز تبصرہ ارشاد فرماتے ہیں جو رہتی دنیا تک ایک ایماندار اور صاحب کردار حکمران اور اس کی ٹیم کی پہچان اور شناخت قرار پاتا ہے۔

سیدنا علی الرتضیٰ فرماتے ہیں” امیر المومنین یہ اسلامی سپاہیوں کی دیانت اور امانت نہیں بلکہ آپ کے عدل اور کردار کا کمال ہے۔ اگر آپ فرض سناس، امین ، عادل اور خداترس نہ ہوتے تو آپ کے سپاہی کبھی بھی ان اوصاف کا مظہرہ نہ کرتے اور ان میں کبھی یہ وصف پیدا نہ ہوتا ۔” سیدنا علی کا علم و حکمت سے بھر ا یہ تبصرہ سربراہ مملکت اور ارکان ریاست کے حوالے سے مکمل اور جامع ہے۔آج اس اصول اور قاعدے کی روشنی میں ہمیں اپنا کوئی حکمران اور اس کے معاونین کی ٹیم پوری اترتی دکھائی نہیں دیتی۔

Pakistani Public
Pakistani Public

قوم کا ایک ایک فرد آج اس بات کا گواہ ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہمارے ہر حکمران نے اپنے پیش نظر صرف ایک بات رکھی کہ عوام کو اصل حقائق سے دور رکھ کر ان کی آنکھوں میں دھول کیسے جھونکی جاسکتی ہے اور انہیں بے وقوف کیسے بنایا جاسکتا ہے۔ اس طرز عمل اور طرز فکر کی روشنی میں قوم میں محنت ، دیانت ، قناعت، ایمانداری اور فرض شناسی کے جذبات کیونکر پیدا ہوسکتے ہیں۔ آج ہمارے موجودہ قومی بحران ، اخلاقی پستی، معاشی پسماندگی، سیاسی بد نظمی اور معاشرتی مسائل کا اصل سبب جرائت مند ، مخلص، صاحب فکر و نظر اور اعتماد کی دولت سے مزین قیادت کا فقدان ہے۔

کسی مفکر نے سچ کہا ہے کہ ” قوموں اور ملکوں کی موت کبھی بھی وسائل کی کمی کے سبب نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی ان کا تباہی غرقابی طوفانوں اور سیلابوں سے ہوتی ہے ، بلکہ نااہل ، خوشامد پسند، بزدل، کم فہم ، کوتاہ نظر اور مفاد عاجلہ کی رسیا قیادت قوموں کی لٹیا ڈبوتی ہے۔” آج حکمران اپنی بد نظمی اوربد انتظامی کے باوجود اگر عوام کی اصلاح کی خواہش رکھیں تو ان کی یہ خواہش پوری ہونا ممکن نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران اپنی اصلاح کریں، اپنا طرز عمل، طرز بیان، طرز حکمرانی اس قدر اچھا بنائیں کہ عوام ان کی تقلید کرتے ہوئے خود اپنی اصلاح کرلیں۔

Rana Ijaz Hussain
Rana Ijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین
ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
موبائل نمبر0300-9230033

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Thinking
Previous Post ضرورت ہے سوچ بدلنے کی
Next Post یہ کیاہوا۔۔۔۔؟؟
Local Body Elections

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.