yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یہ بھی ہماری مائیں ہیں

Web Editor May 22, 2018 1 min read
These are also our mothers
Share this:

ماں ایک مقدس ہستی ہے۔ پیارے نبی ﷺ کے بعد دنیا میں والدین اور بالخصوص ماں کے رشتے کو بنیادی اہمیت بخشی گئی۔

These are also our mothersدنیا میں آنکھ کھولتے ہی جس پہلے فرد کو دیکھا جاتا ہے ، وہ ماں ہے۔ جبکہ نومولود بچے کی جانب سے پہلا پکارا جانے والا لفظ بھی ماں ہی ہے ۔ یہ وہ ہستی ہے جس کی انگلی پکڑ کر ہم نے پہلا قدم اٹھایا ہوتا ہے ۔ ماں وہ فرشتہ ہے کہ ہم اس کے ساتھ چاہے جیسا بھی سلوک کریں ، وہ ہر دم ہمارے لیے فکرمند اور ہم سے مخلص رہتی ہے۔

معروف شاعر انور مسعود اسی ضمن میں اپنی نظم کے ذریعے ایک سچا واقعہ بیان کرتے ہیں ۔ایک مرتبہ وہ کنجاہ کے سرکاری سکول میں تدریس میں مصروف تھے کہ ان کا طالبعلم بشیر کچھ تاخیر سے سکول پہنچتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس کا دوست اکرم اپنی ماں سے لڑ کر سکول آیا ہے ۔ استفسار پر بشیر مزید بتاتا ہے کہ اکرم نے اپنی ماں کو لکڑی (مدھانی) سے اس قدر پیٹا کہ مدھانی ٹوٹ گئی ۔ اس کے باوجود ماں نے زخمی ہاتھ ، سوجے ہوئے لبوں اور چہرے کے ساتھ اپنے ناراض بیٹے کے لیے پراٹھے اور حلوہ بنایا اور اس کے کلاس فیلو، بشیر کے ہاتھ سکول بھجوایا کہ اس کا بیٹا آج بھوکا چلا گیا ہے۔

ماں بشیر کو یہ تاکید بھی کرتی ہے کہ راستے میں دیر نہ کرے کیونکہ بھوک کی وجہ سے اکرم کی آنتیں سوکھ رہی ہوں گی ۔ یعنی جس بیٹے سے وہ اکثر مار کھاتی رہتی تھی ، اسی کے لیے اس ماں کا دل تڑپ رہا تھا ۔ کوئی اس سے پوچھتا کہ اکرم ہمیشہ تمہیں مارتا ہے ، مگر تم…؟ ؟ تو وہ یہی جواب دیتی : ’’ماں ہوں ناں‘‘ … انور مسعود کہتے ہیں کہ اس واقعہ کے بعد ماں کے کردار پر یہ نظم لکھنے کے لیے ہمت جمع کرنے میں انہیں دس سال لگے ۔

ماں کی حیثیت اس مالی کی سی ہے جو زمین میں بیج بو کر دن رات محنت کرکے اس کی آبیاری کرتا ہے یہاں تک کہ وہ تناور درخت بن جاتا ہے ۔ ایسی صورت میں وہ اس چھاؤں سے فیضیاب ہونے پر فخر محسوس کرتی ہے ۔ ماں کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ ہستی خود بھوکا رہ کر ، اپنا پیٹ کاٹ کر ، ہمارا پیٹ بھرتی ہے ۔ کبھی فرصت ملے ، تو ماں ، باپ کی قربانیوں پر ضرور سوچئے گا کہ انہوں نے ہمارے لیے کیا کچھ کیا اور ہم بدلے میں کیا دے رہے ہیں ۔

مائیں اپنی ذات کے لیے کبھی نہیں سوچا کرتیں ، شاید اسی واسطے وہ اپنے حصے کا کھانا بھی نہیں بنایا کرتی ۔ بلکہ اکثر وہی کھاتی ہیں جو ہم چھوڑ دیتے ہیں ۔ یعنی ہمارا بچا ہوا کھانا ہی اس کی فیورٹ ڈش ہوتی ہے اور وہ اسی پر خوش اور مطمئن رہتی ہے ۔ مجھے آج تک یاد نہیں پڑتا کہ کبھی ماں نے کھانا بناکر یہ کہا ہو کہ یہ اس کی پسندیدہ ڈش ہے ، آج یہ کھاؤ … یا مجھے فلاں ہانڈی پسند تھی ، سو یہ آج میں نے اپنی مرضی سے بنائی ہے ۔ اس نے ہمیشہ ہم سے پوچھا کہ آج کیا پکاؤں؟ وہ یہی کہتی کہ یہ سالن آج میں نے اپنے فلاں بیٹے یا بیٹی یا خاوند کی فرمائش یا پسند کا بنایا ہے ۔

ماں چاہے ہماری اپنی ہو یا ہمارے بچوں کی ، عمومی مزاج دیکھا جائے تو ہم نے انہیں ہوٹل والا بنا رکھا ہوتا ہے ۔ عموماً ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک گھر میں دو چار بہن بھائی ہوں تو سب کی الگ الگ پسند ، علیحدہ علیحدہ فرمائشیں ہوتی ہیں اور ماں ان سب کے لیے الگ الگ کھانا بناتی ہے ۔ جو کہتے ہیں پکاتی ہے ، سارا سارا دن ، ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر ، مشین کی طرح لگی رہتی ہے ، لیکن مجال ہے کہ ماتھے پر کوئی شکن نظر آئے ، یا تھکاوٹ کا احساس بھی دلا دے ۔ یہ تو وہ بے دام مزدور ہے جو اپنے تھکے وجود کے ساتھ بھی اپنی فیملی کی خدمت کے لیے کولہو کے بیل کی طرح جتی رہتی ہے ۔

ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ ماں نے آج اپنے لئے کیا پکایا ، یا خود کتنا کھایا ؟ پھل ہوں تو وہ بھی صرف چکھنے پر انحصار کرتی ہے کہ بچے کھالیں ، میری خیر ہے … ایسے ہی کپڑوں کا معاملہ ہوا کرتا ہے ۔ ماں تو اپنے لئے نئے کپڑے بھی نہیں سلواتی ۔ خود پرانے کپڑوں پر گزارا کر کے بچوں کے لیے نئے لباس کو ترجیح دیتی ہے ۔ اس کی محبت اور شفقت جہاں بے غرض ہوتی ہے ، وہیں کسی بھی حال میں مطمئن اور مسرور رہنا اور دل میں صلے کی آرزو نہ رکھنا بھی شاید اس کی گھٹی میں شامل کردیا گیا ہے ۔ صبر اور حوصلہ شاید ماؤں کے لیے ہی بنایا گیا تھا یا پھر شکایت اور شکوہ جیسے الفاظ تک اسے رسائی نہیں دی گئی ۔ اگر کبھی ایسی نوبت آ بھی جائے تو بیچاری خود سے ہی لڑتی ہے ، خود سے ہی شکایت کرتی ہے ۔

انسان تو پھر انسان ہے ، جانوروں میں بھی مائیں ایسی ہی ہوتی ہیں ۔ آپ کسی مرغی ، بلی یا پرندے کے بچوں سے چھیڑ خانی کریں تو دیکھیے کہ بچوں کے دفاع میں وہ کس قدر مضبوط اور جارح بن جاتے ہیں ۔ کمزور ہوتے ہوئے بھی ان میں اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن کو آنکھیں دکھانے کی ہمت آجاتی ہے ۔

ماؤں کے کردار پر جس قدر بھی بات کی جائے کم ہے ۔ تاہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہمارے معاشرے میں نصف فیصد سے زائد مائیں محنت کی پوٹلی اٹھائے حصول رزق کے لیے سڑکوں ، گلیوں ، دفاتر ، کارخانوں میں ماری ماری پھرتی ہیں ۔ بیک وقت گھر ، روزمرہ امور اور پیشہ ورانہ زندگی (دفتر) کو ساتھ لے کر چل رہی ہیں ۔ بلاشبہ ایسی مائیں قابل تحسین ہیں ۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر مرتبہ مدرز ڈے کے موقع پر میڈیا کو چاہیے کہ دیگر سے زیادہ ان ماؤں کو ہائی لائٹ کرے ، جو ریاضت کی بھٹی میں دن رات جلتی ہیں پھر بھی صبر کرتی ہیں ۔ یہی ان ماؤں کا حوصلہ اور ہمت بڑھانے کا صحیح طریقہ بھی ہے … ورنہ اپنے اپنے گھروں میں تو ہم ماؤں کے لئے کوئی نہ کوئی سرگرمی کر ہی رہے ہوتے ہیں۔

میں گذشتہ کئی سال سے دیکھ رہا ہوں کہ میڈیا پر مذکورہ سے زیادہ دیگر ماؤں کو ڈسکس کیا جاتا ہے جو یا تومعروف ہوتی ہیں ، یا معروف شخصیات کی ماں ہوتی ہیں ۔ عمومی اور بالخصوص محنت کرنے والی مائیں ہمیشہ نظرانداز کی جاتی ہیں ۔ ایسی مائیں ہمیں دفاتر کے علاوہ سبزی کا ٹھیلہ یا پھل کی ریڑھی لگائے ، کسی دکان میں بطور سیلزمین ، فیکٹری ، کارخانے میں بطور مزدور ، اینٹوں کے بھٹوں ، کھیتوں ، ٹریفک اشاروں ، بس اسٹاپوں اور پبلک مقامات پر چھوٹی موٹی اشیاء بیچتی دکھائی دیتی ہیں ۔ یہ مائیں بھی کامیابی کی کہانیاں ہیں ۔ غریب یا متوسط سہی ، لیکن ہمت کی داستانیں ہیں ۔ انہیں نجانے کیا مجبوریاں ہیں جو یوں حالات کے ستم سہنے پر مجبور ہیں ۔ اپنے اپنے گھروں میں یہ مائیں بھی مثالی ہوں گی ۔ اپنی اولادوں اور خاندانوں کے لیے رول ماڈل ہوں گی ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ابلاغ کے ادارے انہیں بھی اسی قدر اہمیت دیں ، جتنی دوسری ماؤں کو دی جاتی ہے ۔ یہ ان کا حق ہے کہ ان کی تصاویر بھی اخبارات اور میگزین کے سرورق کی زینت بنیں ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The fearful people of India, who are afraid of helping people on the crash
Previous Post بھارت کے خوفزدہ عوام، جو جائے حادثہ پر لوگوں کی مدد سے ڈرتے ہیں
Next Post ’اپنے پرستاروں کو بہت جلد ایک خوشخبری دینے والا ہوں‘۔۔۔۔۔ولی حامد خان نے اداکارہ نور کے حوالے سے دبنگ اعلان کردیا
'I am giving a good news to my fans very soon .....' Wali Hamid Khan dabangg announcement regarding actress Noor

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.