yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سر پر گیند لگنے کا مسئلہ، آئی سی سی کا نیا انقلابی قانون لانے کا فیصلہ

Web Editor June 14, 2019 1 min read
The problem of ball bearing on the head, decision of bringing ICC to revolutionary law
Share this:

The problem of ball bearing on the head, decision of bringing ICC to revolutionary lawانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سر میں چوٹ لگنے کے سبب میدان سے باہر جانے والے کھلاڑی کے متبادل کو بیٹنگ اور فیلڈنگ کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے اور رواں سال اس کی اجازت دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

سر میں چوٹ لگنے والے کھلاڑی کے متبادل کو کھیلنے کی اجازت کا سلسلہ تجرباتی بنیادوں پر ڈومیسٹک کرکٹ میں اکتوبر 2017 سے شروع کیا گیا تھا۔

کرکٹ میں سر میں لگنے والی چوٹ کے بڑھتے ہوئے حادثات کے سبب آئی سی سی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تجرباتی بنیادوں پر متبادل کو بیٹنگ اور باؤلنگ کی اجازت کا فیصلہ کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ اپنے ڈومیسٹک کرکٹ میں سر پر گیند لگنے کی صورت میں متبادل کو میدان میں اتارنے کی اجازت دے چکے ہیں۔

اگر آئی سی سی کسی کھلاڑی کی انجری کی صورت میں متبادل کو کھیلنے کی اجازت دینے کا قانون منظور کرتا ہے تو یہ کرکٹ کی تاریخ میں محض دوسرا موقع ہو گا کہ متبادل کی اجازت دی جائے گی۔

اس سے قبل 2005 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ‘سُپر سب’ کے قانون کو تجرباتی بنیادوں پر آزمایا تھا جسے ون ڈے میچوں کے دوران استعمال کرتے ہوئے کسی کھلاڑی کی جگہ دوسرے کھلاڑی کو میدان میں بلا جا کر بیٹنگ اور باؤلنگ کرائی جا سکتی تھی لیکن اس قانون کو 12ماہ کے اندر ہی ختم کردیا گیا تھا۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں حالیہ ڈیڑھ سالوں میں اس قانون کا استعمال کیا گیا تو انجری کی صورت میں کھلاڑی کا متبادل وہی کھلاڑی آ سکتا تھا جو اس کی خاصیت ہو مطلب بلے باز کی جگہ بلے باز اور باؤلر کی جگہ باؤلر۔

آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی اور میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اس وقت تجرباتی بنیادوں پر اس کے استعمال کے نتائج پر غور کر رہی ہیں اور اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں گی جس پر جولائی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں بحث کی جائے گی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر نک پیئرس نے اس نئے مجوزہ قانون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ قانون کھلاڑیوں کی حفاظت اور ان کی صحت کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اور کسی کھلاڑی کو سر پر گیند لگنے کے بعد میڈیکل عملہ اس کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اس قانون کو لائے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کا آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ میں استعمال جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ظاہر ہے کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ کسی کو چوٹ لگ جائے لیکن اگر چوٹ لگ بھی جائے تو کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ وہ میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہو اور اس کھلاڑی کے میچ سے باہر رہنے کا سبب، ایسا اگر پہلے ہی اوور میں ہو جائے تو یہ بہت بڑا نقصان ہے۔’

فنچ نے کہا کہ سب سے اہم چیز کھلاڑیوں کی حفاظت ہے اور کرکٹ کا کھیل کسی کی صحت سے بڑھ کر ہرگز نہیں ہو سکتا۔

یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ کا ایک المناک حادثہ اس وقت رونما ہوا تھا جب نوجوان آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر فلپ ہیوز آسٹریلین شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران سر پر گیند لگنے کے بعد بے ہوش ہو گئے تھے اور دو دن بعد انتقال کر گئے تھے۔

ورلڈ کپ سے قبل بھی تمام ٹیموں کو اس کے خطرے کے بارے میں خصوصی طور پر آگاہی فراہم کی گئی تھی اور آئی سی سی ہر میچ کے لیے ایک علیحدہ ڈاکٹر فراہم کر رہا ہے جو کسی حادثے کی صورت میں کھلاڑی کا معائنہ کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف مایہ ناز جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا سر پر گیند لگنے کے سبب میدان سے باہر جانے پر مجبور ہو گئے تھے لیکن خوش قسمتی سے کسی انجری سے محفوظ رہے تھے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Criticized on media, leave a tender notice of $ 20 million for the cabinets at the House of Zoo
Previous Post میڈیا پر تنقید، ایوان صدر کے چڑیا گھر میں پنجروں کیلئے 20 لاکھ کا ٹینڈر نوٹس واپس
Next Post پاکستانی طالب علم پاکستان فرانس کے اعلی تعلیمی تعاون سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں
Pakistan-France cooperation in Higher Education is benefitting Pakistani students

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.