yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میڈیا پر تنقید، ایوان صدر کے چڑیا گھر میں پنجروں کیلئے 20 لاکھ کا ٹینڈر نوٹس واپس

Web Editor June 14, 2019 1 min read
Criticized on media, leave a tender notice of $ 20 million for the cabinets at the House of Zoo
Share this:

Criticized on media, leave a tender notice of $ 20 million for the cabinets at the House of Zooاسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ایوان صدر میں طوطوں کے لیے 20 لاکھ روپے مالیت کے نئے پنجرے بنانے کے لیے دیا گیا ٹینڈر نوٹس ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹینڈر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنا تھا، جس نے صدر مملکت کی توجہ حاصل کی۔

اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق ایوان صدر کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے میں آنے والی رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹینڈر نوٹس کی اشاعت پر سنجیدگی سے نوٹس لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ’صدر نے فوری طور پر مذکورہ ٹینڈر نوٹس واپس لینے اور اس سے متعلق انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا، یہ ٹینڈر نوٹس متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لیے بغیر جاری کیا گیا تھا‘۔

واضح رہے کہ سادگی پر مبنی بجٹ کے اعلان کے 2 روز بعد ہی وفاقی دارالحکومت کی شہری انتظامیہ نے ایوان صدر میں پرندوں کے پنجروں کے لیے 20 لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔

ایوان صدر میں سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر (سول) محمد فاروق اعظم نے اخبارات، سی ڈی اے اور پاکستان پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کی ویب سائٹس پر اشتہارات کے ذریعے ٹینڈر دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس سے تعلق رکھنے والی 8 بھینسوں کو 23 لاکھ روپے میں فروخت کردیا گیا تھا، جو حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم کا حصہ تھا کیونکہ انہیں یقین تھا کہ قوم اس اقدام کی پیروی کرے گی۔

سی ڈی اے کے اشتہار میں ایوان صدر کے چڑیا گھر میں مکاؤ طوطوں کے لیے 19 لاکھ 50 ہزار مالیت کے نئے پنجرے بنانے کے لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے رجسٹرڈ قابل اعتماد کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ مکاؤ طوطوں کی وہ قسم ہے جنوبی اور وسطی امریکا میں پائی جاتی جبکہ یہ پیلے، لال اور نیلے رنگ کے بڑے حجم والے طوطے ہوتے ہیں۔

ایوان صدر میں یہ منی زو 2008 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے حکم پر قائم کیا گیا تھا کیونکہ کہا جاتا ہے کہ وہ جانور پالنے کا شوق رکھتے ہیں۔

بعد ازاں اس زو کو صدر ممنون حسین کے دور میں بھی قائم رہنے دیا گیا تھا۔

اس زو میں موجود جانوروں کے لیے خوراک کو مرغزار چڑیا گھر سے لایا جاتا ہے۔

اسی طرح مرغزار زو کے لیے مختص خوراک کا بڑا حصہ بھی مبینہ طور پر ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں موجود چڑیا گھروں کے لیے لایا جاتا ہے، جہاں ان کے اپنے بجٹ سے چڑیا گھروں پر رقم خرچ نہیں کی جاتی بلکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ مرکزی زو کے نگران اور ویٹرنیریئرز کو دیگر 2 چڑیا گھروں میں جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے بھی رکھا جاتا ہے اور ان کی ادائیگی بھی ایم سی آئی کی جانب سے کی جاتی ہے۔

ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی مرغزار زو سے نایاب اور مہنگے جانوروں کو ایوان صدر کے چھوٹے چڑیا گھر میں منتقل بھی کیا گیا تھا۔

دوسری جانب جب سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ملک سلیم سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اتھارٹی نے ایوان صدر کے چڑیا گھر میں طوطوں اور دیگر جانوروں کے پنجروں کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Hania amir appealed to fans to speak against Sudan injustice
Previous Post ہانیہ عامر کی پرستاروں سے سوڈان پر ظلم کے خلاف آواز اٹھا نے کی اپیل
Next Post سر پر گیند لگنے کا مسئلہ، آئی سی سی کا نیا انقلابی قانون لانے کا فیصلہ
The problem of ball bearing on the head, decision of bringing ICC to revolutionary law

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.