yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سیاسی لوٹا‘‘ کی اصطلاع ملکی سیاست میں زبان زدعام ہے مگر۔۔۔ برصغیر کی تاریخ میں سب سے پہلے یہ اعزاز کس نے حاصل کیا ؟

Web Editor August 24, 2018 1 min read
The politics of "revolt" is the language in national politics, but..
Share this:
لاہور (ویب ڈیسک) ڈاکٹر صاحب نے کہا: ’’مَیں نے شہید گنج مسجد کی تحریک میں مسلمانوں کا ذہن فساد سے ہٹا کر قانون و امن کی طرف لگایا ہے۔ اگر میں مسلمانوں کو شہید گنج مسجد کی تحریک کے دوران مقدمے بازی کے چکر میں نہ ڈالتا تو پنجاب میں ہونے والے خونریز فسادات سے باقی ہندوستان بھی محفوظ نہ رہتا‘‘۔
نامور کالم نگار ارشاد احمد راشد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔قصہ مختصر جواہر لال نہرو ڈاکٹر عالم کی چکنی چپڑی باتوں میں آگئے، ان سے ڈاکٹر گوپی چند بھارگو کے نام ایک خط لیا اور ہنسی خوشی لاہور روانہ ہو گئے۔لاہور پہنچ کر کانگریس میں شمولیت کااعلان کر دیا اور اپنے گھر کے ڈرائنگ روم میں گاندھی ٹوپیاں لٹکا دیں۔ڈاکٹر عالم نے کانگریس میں شمولیت اس امید پر کی تھی کہ وہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن جائیں گے۔لاہور آنے کے بعد جب وہ کانگریس میں شمولیت کا اعلان کر چکے تو کچھ دن بعد شیخ دین محمدان کے ہاں آئے اور کہنے لگے: ’’ڈاکٹرصاحب یہ آپ نے کیا غضب کیا، ابھی دو روز پہلے سکندر حیات نے آپ کو وزیر تعلیم بنانے کا فیصلہ کیا تھا‘‘۔ڈاکٹر صاحب یہ سن کر سخت پریشان ہوئے۔ بہرحال ڈاکٹر صاحب نہ تو اپوزیشن لیڈر بن سکے اور نہ وزیر تعلیم البتہ رکھ رکھاؤ کے لئے انہیں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بنا دیا گیا۔اسمبلی کے انتخابات کے بعد جب سر سکندر کی وزارت بن گئی تو اس کے ساتھ ہی آغاشورش کاشمیری مرحوم پر جنڈیالہ گورو کی ایک تقریر کے جرم میں 124 الف کامقدمہ بنا دیا گیا۔آغا شورش اس سلسلے میں لکھتے ہیں:’’ایک دن میں ڈاکٹر عالم کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ اپنے گھر میں اپنے بھائی نظام الدین کے ساتھ ٹہل رہے تھے۔

میں نے ڈاکٹر عالم سے کہا کل عدالت میں میری پیشی ہے آپ ہی پیروی کر سکتے ہیں۔ تیوری چڑھا کر بولے ناممکن، ناممکن، ناممکن۔مجھ پرتوجیسے بجلی گر پڑی میں سکتے میں آ گیا۔یہ وہی ڈاکٹر عالم تھے جن کا الیکشن خطیبانہ حد تک مَیں نے لڑا اورجیتا۔ الیکشن کے دوران احرار جیسے عدیم المثال خطیبوں کا مقابلہ کیا۔جہلم وگجرات کے جلسے سر کئے۔راولپنڈی کا محاذ فتح کیا، جلالپور جٹاں میں تلوارکازخم سہا اور ان سے پھوٹی کوڑی تک نہ لی۔جواب سن کرآنکھوں میں آنسو آ گئے، لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا باہر آ گیا۔میرے کان سُن رہے تھے کہ ڈاکٹرعالم کابھائی نظام الدین کہہ رہا تھا عالم تمہیں ایسا کورا جواب نہیں دینا چاہئے تھا اور ڈاکٹر صاحب بول رہے تھے ’’بھائی جی پانچ سال بعد پھر دیکھا جائے گا‘‘۔گو کہ یہ واقعہ آج سے 73سال پہلے کا ہے، لیکن عزائم وارادے،سوچ و فکر، کردار گفتار کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے جیسے یہ واقعہ آج ہی رونما ہوا ہے، جس طرح اس وقت اسمبلیوں میں جانے والے عوام کو بیوقوف بناتے تھے آج بھی اسی طرح بیوقوف بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔شورش مرحوم اپنی کتاب ’’بوئے گل نالہ دل دودِ چراغ محفل‘‘میں مزید لکھتے ہیں: ’’ڈاکٹرعالم عجیب و غریب انسان تھے۔دماغ کے غنی اوردل کے غبی، اپنے سوا کسی کے وفادارنہ تھے۔
حلف سے الٹی بات کرتے، سیدھی بات جانتے ہی نہ تھے۔ اپنی ذات میں اتنے محصورتھے کہ اس کے سواکسی عقیدے،کسی خیال،کسی جماعت،کسی رہنمااورکسی مسلک کے وفادارنہ تھے۔ان کاسیاسی شعورآصف علی اورڈاکٹرسیدمحمودسے کہیں بلندتھا،لیکن قانع اور صابرنہ تھے۔حرص نے ان کوکٹی ہوئی پتنگ بنا دیا۔طمع نے ان کی زندگی کواتناکھوٹاکیاکہ آخر کچوکوں کی تاب نہ لاتے ہوئے قبل ازوقت رحلت کر گئے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔قائداعظم نے یونی نیسٹ پارٹی کے جن ارکان کو بلواکرلیگ میں شامل کرنا چاہا ان میں ڈاکٹرعالم بھی تھے۔قائداعظم نے ان سے کہا: ’’عالم۔۔۔اسمبلی میں لیگ باقاعدہ پارلیمانی پارٹی بن گئی ہے اس میں شامل ہو جاؤ۔ڈاکٹر صاحب نے جواباً کہا سوچنے کے لئے وقت درکار ہے‘‘۔قائداعظم نے فرمایاعالم! کسی پارٹی میں آنے جانے کے لئے کیا تمہیں بھی سوچنے کی ضرورت ہے‘‘۔ڈاکٹرعالم اصلاً سوانگ رچانے کے ماہرتھے مثلاًپیرجماعت علی شاہ کاان کے دل میں رتی بھراحترام نہ تھا،لیکن مسجدشہیدگنج تحریک کے دِنوں میں ان کے سامنے اس طرح ہوتے جس طرح برہمن اپنے بت کے سامنے ہوتاہے۔یہی ذہنی عیاریاں تھیں جن کی بدولت ڈاکٹرعالم عبرت کاورق ہوکرغفرلہ ہوگئے۔ڈاکٹر عالم کو لوٹے کا خطاب کیسے ملا؟ اس بارے میں آغاشورش کاشمیری لکھتے ہیں: ’’اس پھبتی کے مصنف علامہ حسین میر کاشمیری تھے جوروزنامہ زمیندارکے مدیرمخابرات تھے۔علامہ صوبائی محکمہ اطلاعات کی معرفت لاہورریڈیوکے لئے پنجابی پروگرام کی خبریں تیارکرتے تھے۔
ڈاکٹرصاحب نے کسی پھبتی سے برافروختہ ہوکرانہیں نکلوا دیا۔ نتیجے میں علامہ حسین میر نے زمیندارمیں ایک خبر گھڑی، جس کاعنوان تھا: ’’ڈاکٹر لوٹا‘‘ اور ڈاکٹر لوٹا کی پھبتی آناً فاناً زبان زدعام ہوگئی۔ڈاکٹرعالم جہاں جاتے ان کااستقبال لوٹوں سے کیاجاتاحتی کہ پولنگ سٹیشن پربھی لوگوں نے لوٹے لٹکا دیئے۔ لاہورمیں مزنگ روڈ پران کی کوٹھی تھی، منچلوں نے ایک باران کی کوٹھی پرلوٹوں کوجھنڈیوں کی طرح سجادیا۔آخر اسی صدمے سے نڈھال ہوکراللہ کو پیارے ہوگئے۔‘‘شورش کاشمیری نے ڈاکٹرعالم کے بارے میں ایک اورعبرتناک واقعہ لکھاہے۔ ’’ایک رات ڈاکٹرعالم کے گھرمیں تھا۔علی الصبح اٹھا تو ڈاکٹر عالم ایک عورت سے جھگڑ رہے اور کہہ رہے تھے ’’دو روپے ٹھیک ہیں، بس اب بھاگ جاؤ‘‘۔ جواب میں عورت کہہ رہی تھی: ’’ڈاکٹرصاحب آپ نے پچاس روپے کا وعدہ کیا تھا‘‘۔ڈاکٹر صاحب عورت کے اصرار پر جھنجلا گئے، انہیں ڈرتھاکسی نے دیکھ لیا تو رسوائی ہو گی۔مولانا عبدالقادر قصوری برآمدے میں صبح کی نمازپڑھ رہے تھے۔ڈاکٹرصاحب نے عورت سے کہا: ’’ڈاکٹرصاحب تووہ سامنے مصلی پر نمازپڑھ رہے ہیں میں توان کامنشی ہوں۔بھاگ جاؤ ورنہ ڈاکٹرصاحب ہم دونوں کو قید کروا دیں گے۔غرض وہ عورت شب کامعاوضہ دوروپے لے کرچلی گئی اورمیں یہ لطیفہ سمیٹ کرگھرآگیا‘‘۔ڈاکٹرعالم کی وفات بھی مرقع عبرت ہے۔ ہوا یہ کہ ان کے باربارسیاسی آشیانے بدلنے کی وجہ سے لوٹے کاخطاب ان کے لئے جان لیواثابت ہوا۔ لوٹے کالفظ ان کے لئے گالی اورجان لیوا بیماری بن گیا،وہ اسی غم میں عالم بالا کو سدھار گئے۔بہرحال یہ بات طے ہے کہ ڈاکٹرعالم ہمارے آج کے سیاست دانوں سے پھربھی مختلف تھے جولوٹے کاطعنہ برداشت نہ کرسکے، جبکہ ہمارے آج کے سیاست دانوں کو لوٹاکہاجائے توخوشی سے سینہ پہلا لیتے ہیں

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The time when the United States threatened to attack Pakistan
Previous Post وہ وقت جب امریکہ نے پاکستان پر حملے کی دھمکی دی تو اس وقت ۔۔۔ پڑھیے ایک لازوال واقعہ
Next Post غلامی کے دور میں ایک مسلمان مزدور کا انگریز افسر سے تاریخی مکالمہ،پڑھیے ایک سچے مسلمان کے پختہ ایمان کا قصہ
Read the story of a sincere faith in a true Muslim

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.