yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اپوزیشن لیڈر کی پانی کے تنازع پر وفاق کو دھمکی

Web Editor May 24, 2018 1 min read
The opposition leader threatens federal on water controversy
Share this:

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ نے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کو دھمکی دی ہے کہ اگر صوبہ سندھ کو پانی کی فراہمی میں مزید تاخیر برتی گئی تو صوبے کی سرحد کو دیگر صوبوں کے لیے بند کیا جا سکتا ہے۔

The opposition leader threatens federal on water controversyقومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ سندھ میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ‘پانی کی شدید قلت کے باعث صوبہ سندھ صحرا میں بدل چکا ہے’۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر 2 کینال کھولنے اور سندھ کا پانی استعمال کرنے کا الزام لگایا اور ساتھ ہی متحدہ قومی قوومنٹ (ایم کیو ایم) پر کڑی تنقید کی کہ انہوں نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پانی کی قلت کا مسئلہ نہیں اٹھایا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وہ اور ان کے پارٹی رہنما وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کررہے ہیں۔

بعدِ ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے قانون سازوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ریماکس پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کراچی ہمارا بھی ہے کیونکہ ہم (سندھی) مہاجروں کو خوش آمدید کہتے ہیں جب انہوں نے بھارت سے ہجرت کی، میں انہیں مہاجر نہیں کہوں گا، بلکہ وہ بھی سندھی ہیں’۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی نے علیحدہ صوبے کا مطالبہ نہیں کیا لیکن اس میں برائی بھی نہیں کہ کراچی کو علیحدہ صوبہ بنا دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ‘سندھ میں علیحدہ صوبہ بنانے والوں سے تکلیف ہوتی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایم کیو ایم نے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا’۔

انہوں نے واضح کیا کہ ‘اب یہ ذمہ داری پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے بیان کی مذمت کریں’۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے دھمکی دی کہ اگر پی پی پی قیادت نے بیان کی مذمت نہیں کی تو سڑکوں پر احتجاج ہوگا اور میں کراچی کے شہریوں اور آپ کے درمیان نہیں آؤں گا’۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے سوال اٹھایا کہ ‘جب جنوبی پنجاب کے لوگ پنجاب میں علیحدہ صوبے کے مطالبہ کرتے ہیں تو انہیں کیوں برا بھلا نہیں کہا جاتا؟’ بعدازاں وزیرقانون محمود بشیر ایم کیو ایم پاکستان کے قانون سازوں کو راضی کرکے اسمبلی میں واپس لانے میں کامیاب ہو گئے۔ گئے۔

قومی اسمبلی کا کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس تقریباً ایک گھنٹے تک معطل رہا جس پر سید خورشید شاہ نے مسلم لیگ (ن) اور ان کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ‘آپ مشکلات اور کورٹس کا سامنا کررہے ہیں کیونکہ آپ نے پارلیمنٹ اور ووٹ کو وہ عزت نہیں دی جو دینی جانے چاہیے تھی‘۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں 4 بل پاکستان کونسل فار رینیو انرجی ٹیکنالوجی (پی سی آرای ٹی)، گیس انفراسٹرکچر ایکٹ 2018، لیگل پریکٹشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ 2018 اور انسدادِ اسمگلنگ ویمن اینڈ چلڈرن پاس کیے گئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Accused of money laundering; Nawaz Sharif sent legal notice to Chairman NAB
Previous Post منی لانڈرنگ کا الزام؛ نوازشریف نے چیئرمین نیب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
Next Post انگلینڈ سے سیریز؛ مصباح نے حارث سے امیدیں وابستہ کرلیں

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.