yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یو بی ایل کی نجکاری کرکے قومی اثاثے کو ڈبو دیا گیا، سپریم کورٹ

Web Editor January 17, 2018 1 min read
The National Asset was deputed by the UBL privatization, the Supreme Court
Share this:

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی نجکاری کرکے قومی اثاثے کو ڈبو دیا گیا اور جو بھگتنا پڑا بھگت لیں گے لیکن انصاف کرتے رہیں گے۔

The National Asset was deputed by the UBL privatization, the Supreme Courtچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بینک ملازمین پنشنرز کیس کی سماعت کی۔ صدر یو بی ایل سیما کامل اور سی ایف او عامر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدم پیشی پر الائیڈ بنک کے صدر پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ انصاف کرتے رہیں گے اور جو بھگتنا پڑا بھگت لیں گے۔ سپریم کورٹ نے یو بی ایل کی نجکاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ لگتا نہیں کہ نجکاری قانون کے مطابق ہوئی، قومی اثاثے کو ڈبو دیا گیا ہے، کیوں نہ بنک کی نجکاری کا بھی جائزہ لیں، معاملے پر مزید سوچ بچار کروں گا۔ سماعت میں یہ بات سامنے آئی کہ بعض ریٹائرڈ ملازمین کو صرف 243 روپے 72 پیسے پنشن دی جاتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایچ بی ایل بینک خوشحال بی بی کو ماہانہ 243 روپے 72 پیسے پنشن اور منظور فاطمہ بی بی کو 360 روپے ماہانہ پنشن دیتا ہے، بیوہ کو 243 روپے پنشن دینا کہاں کی انسانیت ہے، خوشحال بی بی کو کیسے کہوں کہ 243 روپے میں خوشحال رہو، 243 روپے پنشن لینے کے لیے تو رکشے کا کرایہ لگ جاتاہوگا، پنشنرز اب کمانے کے قابل بھی نہیں رہے، بزرگوں اور بیواؤں کو کیسے کہوں کہ آئین و قانون آپکے کیلئے کچھ نہیں کر سکتا۔

چیف جسٹس نے یو بی ایل کی صدر سیما کامل سے استفسار کیا کہ آپ کی کتنی تنخواہ ہے؟ تو صدر نے جواب دیا کہ آپ کو معلوم ہوگا۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا میں آپ کے بنک کا ملازم ہوں جو مجھے آپ کی تنخواہ معلوم ہوگی؟ سیما کامل نے بتایا کہ میری تنخواہ 30 لاکھ ہوگی۔ یو بی ایل کے سی ایف او نے بتایا کہ اس کی تنخواہ 20 لاکھ ہے

چیف جسٹس نے کہا کہ جس کی اپنی تنخواہ 30لاکھ روپے ماہانہ ہو اسے ایسی چیزیں دیکھنے کی کیاضرورت ہے، بینک کی صدر کوکہیں جہاں 30لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں وہ یہ پیسے بھی رکھ لے، صدر یوبی ایل 1321 روپے پنشن بھی ختم کردیں، بینک کے لئے ریٹائرڈ ملازمین فضول لوگ ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیا بنک میں کوئی انسانیت بھی ہے یا نہیں؟ اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا، کیا یہ ریٹائرڈ ملازمین نالی کے کیڑے ہیں، کیا بنک کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ خود 30 لاکھ اور 20 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن ملازمین کو 1321 روپے پنشن دے رہے ہیں، یہ کارپوریٹ سیکٹر کا ڈھانچہ ہے، یو بی ایل کی صدر نے اپنی تنخواہ اور مراعات درست نہیں بتائیں، کیوں نہ آئی بی یا ایف آئی اے سے ان کا پیکیج معلوم کروائیں، عدالت میں جھوٹ ثابت ہوا تو نتائج بھی بھگتنا ہونگے، بنک حکام باہر نکل کر عدالت کو برا بھلا کہتے ہیں۔

کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
National, Assembly, session, started, under, acting, Speaker, National, Assembly, Murtaza , Javed, Abbasi
Previous Post قومی اسمبلی کا اجلاس قائمقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا، معمول کی بحث کے بعد کارروائی جمعرات تک ملتوی
Next Post نجی بینک کے اکاؤنٹس ہیک، درجنوں صارفین لاکھوں روپے سے محروم
Hack of private bank accounts, dozens of consumers lose millions of rupees

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.