yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قومی فتوے میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کے نام بلااجازت شامل

Web Editor January 17, 2018 1 min read
The names of the members of the Council of Islamic Ideology included in national fiction without permission
Share this:

اسلام آباد: انتہا پسندی کے سدباب اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری کردہ متفقہ قومی بیانیہ و فتوے ’پیغام پاکستان‘ میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کے نام انہیں بتائے بغیر شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

The names of the members of the Council of Islamic Ideology included in national fiction without permissionاسلام آباد میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز کی صدارت میں اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔  قومی بیانیہ و فتویٰ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پر اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان پھٹ پڑے۔ ارکان نے کہا کہ انہوں نے بیانیے اور فتوے کا مسودہ نہ دیکھا نہ دستخط کئے تو پھر ان کے نام کیوں شامل کردیئے گئے، معاملے کی تحقیقات کروائی جائیں۔ کونسل کے رکن خورشید ندیم نے کہا کہ اچھا کام بھی اگر غلط طریقے سے کیا جائے تو اس سے غلط تاثر جائے گا۔ زاہد قاسمی نے کہا کہ میرے توجہ دلانے پر ایوان صدر نے کونسل کے ارکان کو مدعو کیا تھا لہذا اب نیا تنازعہ نہ کھڑا کریں۔ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کونسل کے ارکان کو اس معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان نے مسودے پر دستخط نہ کروانے کے تحفظات کے باوجود قومی بیانیے و فتوی کی تائید کردی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے قصور واقعے کی بھی شدید مذمت کی۔ چیئرمین کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ 7 سالہ زینب کے ساتھ درندگی اور تشدد کا خوفناک کھیل کھیلا گیا، قصور واقعہ کو پولیس کی ناکامی قرار دے کر اس کی شدت کم نہیں کی جاسکتی، سانحہ قصور ہماری معاشرتی اقدار کے دردناک زوال کا مظہر ہے، افسوس ہماری جامعات معاشرتی مسائل کو علمی میدان کا موضوع بنانے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ کونسل نے کہا کہ فتوی و بیانیہ آئین پاکستان کا عکاس ہے، ملک میں مسلح جدوجہد سے شریعت کا نفاذ جائز نہیں، انتہا پسندی و شدت پسندی کو مسترد کرتے ہیں، جہاد کا اختیار صرف ریاست کو ہے، نفاذ شریعت کے لئے طاقت کا استعمال بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کی جائے، مولانا فضل الرحمن اور مولانا عبد المالک نے کونسل سفارشات پر عملدرآمد کا درست مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایوان صدر میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے زیراہتمام متفقہ قومی بیانیہ کے حوالہ سے شائع ہونے والی کتاب ’’پیغام پاکستان‘‘ کا اجراء ہوا جس میں 18 سو سے زائد علماء کرام کا متفقہ فتویٰ شائع کیا گیا اور اس میں دہشت گردی، خونریزی اور خود کش حملوں کو حرام قرار دیا گیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Hack of private bank accounts, dozens of consumers lose millions of rupees
Previous Post نجی بینک کے اکاؤنٹس ہیک، درجنوں صارفین لاکھوں روپے سے محروم
Next Post کینیڈا: 21 میٹر اونچی جمی ہوئی آبشار کا دلکش نظارہ
Canada: Charming view of a 21 meter high frozen waterfalls

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.