yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نون لیگ حکومت ’100 دن والا پروگرام‘ پہلے ہی مکمل کرچکی ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

Web Editor May 29, 2018 1 min read
The N-league Government has already completed the 100-day program, Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi
Share this:

نون لیگ حکومت ’100 دن والا پروگرام‘ پہلے ہی مکمل کرچکی ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

The N-league Government has already completed the 100-day program, Prime Minister Shahid Khaqan Abbasiاسلام آباد؛ (اصغر علی مبارک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے 5 سال میں چیلینجز کے باوجود کام کیا اور جو لوگ آج 100 دن کا پروگرام پیش کرتے ہیں انہیں یہ معلوم نہیں کہ 100 دن والے یہ کام تو ہم (نون لیگ) حکومت پہلے ہی مکمل کرچکے ہیں، اب تو آگے کی بات کرنے کی ضرورت ھے ۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 100 دن کا پروگرام دینے والے وہ لوگ ہیں، جو 5 سال باتیں کرتے رہے، منصوبوں کی مخالفت کرتے رہے، دھرنے دیتے رہے لیکن اب وہ یہ توقع رکھتے ہیں کہ عوام انہیں ووٹ دیں گے تو ایسا نہیں ہے۔واضح رہے کہ 20 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات 2018 کے بعد حکومت کے قیام کی صورت میں پہلے 100 روز کے لیے 6 نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا تھا، جس میں طرزِ حکومت کی تبدیلی اولین ترجیح قرار دیا تھا۔اس کے علاوہ 6 نکاتی ایجنڈے میں معیشت کی بحالی، زرعی ترقی اور پانی کا تحفظ، سماجی خدمات میں انقلاب، پاکستان کی قومی سلامتی کی ضمانت وغیرہ شامل کیے گئے تھے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کا ووٹ انشاءاللہ خدمت، ترقی اور شرافت کی سیاست کرنے والوں کو ملے گا اور یہ سیاست صرف مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی سیاست ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے منتخب لوگوں نے عوام کی خدمت کی اور جولائی میں یہ لوگ واپس آپ کے پاس آئیں گے کیونکہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے، جو فیصلہ عوام کریں گے اسی کے مطابق آئندہ 5 سال کے لیے حکومت بنے گی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فیصلہ عوام کا ہے، عوام جو فیصلہ کریں گے وہی قابل قبول ہوگا، ہم نے آئندہ 5 سال اسی پر گزارنے ہیں، ہماری کوشش تھی کہ حکومت مدت پوری کرے اور ہم ایک بہترین نگراں حکومت پاکستان میں دیں جو ہم نے گزشتہ روز مکمل کردیا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا 5 سال کا کام پورا ہوگیا، اب 25 جولائی کو عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ آئندہ 5 برس انہوں نے کسے دیکھنا ہے، مجھے امید ہے کہ عوام اپنے ضمیر کے مطابق، سیاست کو دیکھ کر بہتر فیصلہ کریں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے جاری ہیں اور وہ وقت دور نہیں کہ جب خنجراب سے گوادر تک موٹروے سے اترے بغیر سفر کرسکیں گے اور پشاور سے کراچی کا سفر دنوں میں نہیں گھنٹوں میں ہوگا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہائی وے کے اتنے منصوبے نہیں بنے جتنے مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنے، کیا پاکستان میں پہلے وسائل نہیں تھے؟ کیوں پاکستان میں پہلے ترقی نہیں ہوئی؟ کیوں صرف مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان میں ترقی ہوتی ہے۔مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پشاور سے بیٹھ کر ہزارہ کے بجلی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، یہاں علیحدہ کمپنی کی ضرورت ہے، جس کے لیے ہم نے احکامات جاری کردیئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Additional and session judge, Taxila Malik Ahmed Arshad Mahmood Jasra heard 13-year-old girl rape case
Previous Post ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ٹیکسلا ملک احمد ارشد محمود جسرا نے 13 سالہ لڑکی ذیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا
Next Post ایون فیلڈ ریفرنس: بطور گواہ نیلسن اور نیسکول کی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر
Even Field Reference: As a witness signed on Nelson and nescol Trust Deed, Captain retired Mohammad Safdar

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.