yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایون فیلڈ ریفرنس: بطور گواہ نیلسن اور نیسکول کی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر

Web Editor May 29, 2018 1 min read
Even Field Reference: As a witness signed on Nelson and nescol Trust Deed, Captain retired Mohammad Safdar
Share this:

ایون فیلڈ ریفرنس: بطور گواہ نیلسن اور نیسکول کی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر

Even Field Reference: As a witness signed on Nelson and nescol Trust Deed, Captain retired Mohammad Safdarاسلام آباد؛ (اصغر علی مبارک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران 128 میں سے 80 سوالات کے جوابات ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ھے کہ جب ان کی اہلیہ مریم نواز نیلسن اور نیسکول آف شور کمپنی کی ٹرسٹی تھیں تو انہوں نے بطور گواہ آف شور کمپنیوں کی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے تھے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباداحتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی، اس دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے، جہاں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 128 سوالات پر جوابات ریکارڈ کرانا شروع کیے۔واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر ضابطہ فوجداری (کرمنل پروسیجر کوڈ )کی دفعہ 342 کے تحت احتساب عدالت کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا کہ پاناما کیس میں قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) نے جو رپورٹ پیش کی وہ اس کیس سے غیر متعلقہ ہے، اس لیے رپورٹ کو شواہد کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ جے آئی ٹی نے مریم نواز کے سامنے ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپیوں کوسیل نہیں کیا تھا، لہٰذا انہیں معلوم کی ٹرسٹ ڈیڈ فرانزک ٹیسٹ کیلئے کیسے اور کس حال میں ریڈلے کی لیبارٹری تک پہنچی۔بیان کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ جے آئی ٹی کی جانب سے ان کے ساتھ جنگ کے قیدی کی طرح سلوک کیا گیا۔سماعت کے دوران جب جج محمد بشیر نے ان سے پوچھا کہ پاناما پیپرز کے سامنے آنے کے بعد نواز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں جو تقریر کی گئی کیا وہ اس وقت وہاں موجود تھے؟ جس پر کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نے جواب دیا کہ ان کے موکل کی موجود ضروری نہیں تھی۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی میں ہونے والے ہر تقریر کے بارے میں انہیں یاد نہیں رہتا بلکہ مجھے اپنی تقاریر بھی بمشکل یاد رہتی ہیں۔بعد ازاں عدالت کا وقت مکمل ہونے پر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی گئی، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر ضابطہ فوجداری (کرمنل پروسیجر کوڈ )کی دفعہ 342 بیان جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے تسلیم کیا تھا کہ وہ آف شور کمپنیوں کی ٹرسٹی رہی ہیں لیکن وہ نیلسن اور نیسکول کمپنیوں اور ایون فیلڈ پراپرٹیز کی بینیفشل مالک نہیں تھیں۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہ ہی ان کمپنیوں یا ایون فیلڈ پراپرٹیز کی بینیفشل مالک رہی اور نہ انہوں نے ان سے کوئی مالی فائدہ حاصل کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 128 سوالات کے جوابات ریکارڈ کرائے تھے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The N-league Government has already completed the 100-day program, Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi
Previous Post نون لیگ حکومت ’100 دن والا پروگرام‘ پہلے ہی مکمل کرچکی ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
Next Post پنجاب حکومت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ایڈووکیٹ محترمہ عاصمہ حامد کی ایڈووکیٹ جنرل آف پنجاب کے عہدے پر تعیناتی
For the first time in the history of Punjab government, women advocate Ms. Asma Hamid posted the post of Advocate General of Punjab

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.