yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان کی حکومت میں ملازمت صرف میرٹ پر ملے گی

Web Editor August 14, 2018 1 min read
The job in Imran Khan's government will be found only on merit
Share this:

لاہور: سردست میں آپ کو بتادوں کہ آنے والی حکومت میں پس پردہ کام کرنے والوں میں مجھے شامل کیا گیا ہے۔ پس پردہ کام کرنے والوں کو الگ الگ نوعیت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اصولی طورپر فیصلہ کیاگیا ہے کہ ملک کو چار سے بڑھاکر دس صوبوں میں تقسیم کیا جائے۔ پارٹی میں بھاری بھرکم بھیجا رکھنے والے، جو خود کو تھنک ٹینک کہلوانا پسند کرتے ہیں، ان کا فرمانا ہے کہ ملک کو موجودہ چار صوبوں کے بجائے دس صوبوں میں تقسیم کرنے سے ملک میں ہم آہنگی بڑھے گی۔ بھائی چارے کو تقویت ملے گی۔ لوگ آپس میں شیروشکر ہوجائیں گے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ لوگوں کو ملازمت کے مواقع ملیں گے۔ ملازمت کے لیے چھ گورنروںکی اسامیاں نکلیں گی۔ چونکیے مت۔ چھ نئے صوبے بنیں گے تو لامحالہ چھ گورنروں کی ضرورت پڑے گی۔ اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ چھوٹا منہ رکھنے والا فقیر اتنی بڑی بات کیسے کہہ گیا ہے؟ اس کی حیثیت ہی کیا ہے؟ یہ شخص پر لے درجے کا جھوٹا ہے۔ اس مرتبہ پھر ہمیں چکر دے رہا ہے۔ یہ بات طے ہے کہ میں جھوٹا ہوں۔ میں جھوٹ دیکھتا ہوں۔ میں جھوٹ سنتا ہوں۔ میں جھوٹ بولتا ہوں۔ جھوٹ میری رگ رگ میں سرایت کرگیا ہے۔ میں زندہ اس لیے ہوں کہ جھوٹ بولوں۔ اتنا جھوٹ بولوں کہ لوگ ہر جھوٹ کو سچ سمجھنے کے لیے مجبور ہوجائیں۔ مگر آج میں آپ کو آنے والی حکومت کی اندر کی منصوبہ بندی کی سچی کہانی سنارہا ہوں۔ آپ نے زندگی بھر سچ بولنے والوں کی سنی ہے۔ آج آپ جھوٹ بولنے والے کے منہ سے سچی بات سنیے۔ اور وہ بھی اندر کی بات۔حکمرانی کے حوالے سے ہمارے حکمرانوں کی سادہ سی مگر ایک جیسی نفسیات ہوتی ہے۔ وہ اپنے جیسے شعبہ سے واسطہ رکھنے والے لوگوں کو اپنے گرد جمع کرلیتے ہیں۔ اگر حکمراں زمیندار اور جاگیردار ہو، تو وہ زمیندار اور جاگیرداروں کو اپنے گرد جمع کرلیتا ہے۔ اس کے وزیر، مشیر اور صلاح کارزمیندار اور جاگیردار ہوتے ہیں۔ حکمراں اگر پیر سائیں ہو تو پھر وہ اپنے گرد پیری مریدی کے دھندے سے واسطہ رکھنے والے لوگوں کو جمع کرلیتا ہے۔ اس کے وزیر، اس کے مشیر، اس کے صلاح کار پیری مریدی کے پیشے سے واسطہ رکھتے ہیں۔ اگر حکمراں سرمایہ دار ہو، تو پھر وہ اپنے شعبہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ داروں کو اپنے گرد رکھتا ہے۔ اس کے وزیر، اس کے مشیر، اس کے صلاح کار سرمایہ دار ہوتے ہیں۔ اگر ان میں سے اِکا دُکا سرمایہ دار نہ بھی ہو تو وہ بھی دیکھا دیکھی سرمایہ دار بن جاتا ہے۔ اگر حکمران ٹھگ ہو تو پھر وہ اپنے گرد نامور ٹھگوں کا ٹولہ جمع کرلیتا ہے۔ وہ ٹھگ اس کے وزیر بنتے ہیں۔ وہ اسکے مشیر بنتے ہیں۔ وہ اسکے صلاح کار بنتے ہیں۔ مطلب یہ کہ جیسا حکمراں ویسے اسکی کابینہ کے اراکین، وزیر اور مشیر۔

ہمارے آنے والے حکمراں کھلاڑی ہیں اور وہ بھی کرکٹ کے کھلاڑی ۔ انہوں نے اپنے گرد بہت پرانے ، پرانے اپنے دور کے کھلاڑیوں کو جمع کرلیا ہے۔ مگر ہم سب جانتے ہیں کہ ہم عمران خان کی کیبنٹ میں نہیں ہونگے۔ مگر انہوں نے ہمیں اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ ایک پرانے کرکٹر کو انہوں نے اس کام پر لگادیا ہے کہ وہ قبضہ گروپوں سے کراچی کے کرکٹ گرائونڈ خالی کروائیں اور کرکٹ بحال کروائیں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ مسلم جیم خانہ کے کرکٹ گرائونڈ پر شادی ہال بنے ہوئے ہیں ۔ کرکٹ میچز کی بجائے اب وہاں پر رات دو دو تین تین شادیاں ہوتی ہیں۔ مسلم جیم خانہ کے بازو میں یعنی قریب ، بلکہ ساتھ میں ہندو جیم خانہ ہوتا تھا۔ہندو جیم خانہ کے کرکٹ گرائونڈ پر کراچی پولیس نے قبضہ کرلیا تھا ۔ اب وہاں پولیس کے بدنما فلیٹوں کا جنگل بنا ہوا ہے۔ اسی جنگل میں گورنر ہائوس کے سامنے ایس پی ٹریفک کا دفتر ہے۔ اب عمران خان جانیں اور پرانے کرکٹر جانیں جن کو کراچی کے کرکٹ گرائونڈ بحال کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ ہندو جیم خانہ کی عالیشان پویلین نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پرفارمنگ آرٹس کے استعمال میں ہے۔ وہاں ڈرامہ اور موسیقی کی تربیت دی جاتی ہے۔ حالانکہ ہندو جیم خانہ کے عین سامنے کراچی کا آرٹس کونسل بنا ہوا ہے۔ انیس سو ساٹھ میں آرٹس کونسل ڈرامہ ، موسیقی، کوریو گرافی اور پینٹنگ کے فروغ کے لیے بنایا گیا تھا۔ دیکھتے ہیں، عمران خان کراچی کے کرکٹ گرائونڈ قبضہ مافیا کے چنگل سے کیسے چھڑاتے ہیں۔ ڈی جے سائنس کالج اور کامرس کالج کے کرکٹ گرائونڈ پر ٹریفک پولیس کا قبضہ ہے۔صدر اور گرد و نواح سے غلط پارک کی ہوئی گاڑیاںاٹھاکر ڈی جے سائنس کالج اور کامرس کالج کے کرکٹ گرائونڈ میں لے آتے ہیں اور وہاں ہر صبح سے رات گئے تک مک مکا ہوتا رہتا ہے۔میرے ذمہ چھ نئے صوبوں اور چھ نئے گورنروں اور چھ نئے وزرائے اعلیٰ کا معاملہ ہے۔چھ نئے صوبے بن رہے ہیں۔ اس کے لیے ملازمت کے بیشمار مواقع آپ کو میسرآئیں گے۔چھ گورنر، چھ وزرائے اعلیٰ کے علاوہ ایک ایک صوبہ کے لیے پچاس پچاس وزیر یعنی چھ نئے صوبوں کے کل ملاکر تین سو وزیر، تین سو مشیر، تیس ہزار سیکورٹی اہلکار، تین ہزار گاڑیاں، ایک ہزار کوٹھیاں، ہزاروں ڈرائیور، اردلی، باورچی اور خانساموں کی ضرورت پڑے گی۔ آپ تیار رہیے گا۔ سب کو میرٹ پر ر کھا جائے گا۔ پھر وہ چاہے نئے صوبے کا گورنر ہو، وزیر اعلیٰ ہو، یا پھر نائب قاصد ہو۔ عمران خان کی حکومت میں ملازمت صرف میرٹ پر ملے گی۔ بس آپ تیار رہیے گا۔ میں نے آپ کو آگاہ کردیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Aggressive policy should be taken by abandoning a loose policy
Previous Post ڈھیلی ڈھالی پالیسی ترک کر کے جارحانہ پالیسی اختیار کی جائے
Next Post نواز شریف نے خوش ہو کر 30 پونڈ وزنی کیک منگوالیے
Nawaz Sharif be happy and take 30 pounds cake

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.