yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈھیلی ڈھالی پالیسی ترک کر کے جارحانہ پالیسی اختیار کی جائے

Web Editor August 14, 2018 1 min read
Aggressive policy should be taken by abandoning a loose policy
Share this:

لاہور: ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر مؤقف اختیار ہے کہ ڈھیلی ڈھالی پالیسی ترک کرکے جارحانہ پالیسی اختیار کی جائے مصلحت کے نتیجے میں کچھ نہیں ملے گا، صرف احتجاج کے ذریعے دباؤ جالا جا سکتا ہے۔ اس لئے کل تما ن لیگ ارکان نیب عدالت کے باہر احتجاج کریں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جس طرح بکتر بندگاڑی میں لایا گیا ،لاکھوں لوگ سکتے میں ہیں، کیا ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے والا نواز شریف اس سلوک کا حقدار ہے۔ ہمیشہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، نواز شریف کے ساتھ اتنا برا سلوک نہ کریں کیونکہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، نواز شریف کی خدمات کو مدنظر رکھا جائے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے نومنتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں 2018 کی دھاندلی کو تحفظ دینے نہیں بلکہ جمہوریت کے تحفظ کے لئے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سب سے متنازع الیکشن ہوا، 25 جولائی کی رات ہی اسے مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کردار ادا کریں گے جس کے لیے عوام نے منتخب کیا۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آج اور کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے کاغذات جمع کرائے جائیں گے، سپیکر کے بعد وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ان مراحل کے بعد بھرپور قوت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دھاندلی کا کھوج لگانے اور پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کریں گے، فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ بھی کریں گے۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن سے ہوگا جب کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا، تمام اراکین سے دست بستہ اپیل ہے کہ جس کو پارٹی کہے اس کو ووٹ دیں، آپ سے لیڈر شپ اور عوام کو یہی توقع ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آزاد لوگوں کو بھی منائیں کہ ہمارے لوگوں کو ووٹ دیں۔ وفاؤں کا صلہ آپ لوگوں نے دینا ہے اور وقت پر پہنچنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان سب کے قابو نہیں آؤں گا اور آپ کا ساتھ دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے، اگر سکیورٹی کا مسئلہ ہے تو اس کو حل کرنے کے 100 طریقے ہیں، توقع ہے کہ آئندہ نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہوگا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو جمہوری اقدار کا خیال رکھنا ہوگا، نواز شریف کا ٹرائل اوپن کیا جائے تاکہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ کیا ہورہا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی خوش آئند بات یہ ہے کہ جمہوریت کے دس سال مکمل ہوگئے ہیں۔ ہمارا پارلیمنٹ میں آنے کا مقصد عوام کو حقائق سے آگاہ کرنا ہے اور چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں آرٹی ایس خراب نہ ہو اور نہ ہی نتائج کو اپنی مرضی کے مطابق روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں قانون سازی کریں گے کہ دوبارہ کوئی مینڈیٹ کوچوری نہ کرسکے اور آئندہ حکومت والا مینڈیٹ مصنوعی نہ ہو آج اسمبلی میں جیتنے والے بھی حیران تھے کہ کس طرح ایوان میں آگئے ہیں۔ تمام اداروں کو بھی جمہوری اقدار کا خیال رکھنا ہوگا۔ اگر جمہوری روایات اور انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے گئے تو ورکر اور سپورٹروں کو کال دیں گے۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نئی حکومت جعلی مینڈیٹ سے بن گئی نئی حکومت کو اندھیروں سے پاک پاکستان دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے جو خواب عوام کو دکھائے ہیں وہ مکمل کرے، اب ان کو آٹے اور دال کی قیمت پتہ چل جائے گی۔ انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بدترین قاتل کی بھی ضمانت ہو جاتی ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف کھلی عدالت میں سماعت ہونی چاہیے ،نوازشریف کیخلاف بغیر شواہد اور دستاویزات کے مقدمات چلائے جارہے ہیں، اگر احتساب کا عمل پردوں کے پیچھے چھپایا گیا تو شکایات میں اضافہ ہوگا، ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ چوری چھپے واردات کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Strong opposition of big leaders
Previous Post بڑے لیڈرز کی شدید مخالفت
Next Post عمران خان کی حکومت میں ملازمت صرف میرٹ پر ملے گی
The job in Imran Khan's government will be found only on merit

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.