yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جے آئی ٹی رکن بلال رسول کے ق لیگی رہنما کا بھانجا ہونے کا پتہ تھا، واجد ضیا

Web Editor April 11, 2018 1 min read
The JIT member Bilal Rasool's Q. Leghi leader was aware of the resignation, Vajpayee Zia
Share this:

 اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ واجد ضیا پر جرح مکمل کرلی۔

The JIT member Bilal Rasool's Q. Leghi leader was aware of the resignation, Vajpayee Ziaاحتساب عدالت میں نواز شریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دسویں روز نیب کے اہم گواہ اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر جرح مکمل کرلی۔ خواجہ حارث نے واجد ضیا سے پوچھا کہ کیا جے آئی ٹی رپورٹ میں آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکال کی نواز شریف کی ملکیت سے متعلق دستاویزات تھیں، اور جے آئی ٹی کو ایسی دستاویزات ملیں کہ ایون فیلڈ فلیٹ نواز شریف کی ملکیت تھے؟۔ واجد ضیاء نے کہا کہ نہیں، ایسی کوئی دستاویز نہیں۔

وکیل نواز شریف نے پوچھا کہ کیا آپ کے علم میں آیا کہ پاناما جے آئی ٹی کے رکن بلال رسول ق لیگ کے رہنما اور سابق گورنر میاں اظہر کے بھانجے ہیں، جبکہ بلال رسول کی اہلیہ نے 2013 میں مسلم لیگ ق سے الیکشن لڑا تھا، تاہم اب وہ پی ٹی آئی کی بڑی سپورٹر ہیں؟

واجد ضیاء نے اثبات میں جواب دیا کہ تحقیقات کے دوران نوٹس میں آیا تھا کہ بلال رسول میاں اظہر کے بھانجے ہیں، لیکن ان کے اہلیہ کے مسلم لیگ ق سے تعلق اور پی ٹی آئی کی سپورٹر کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ جے آئی ٹی تحقیقات کے دوران یہ چیز سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کے آف شور کمپنیوں اور لندن فلیٹس کے مالک ہونے کا ثبوت نہیں

خواجہ حارث نے پوچھا کہ کیا علم میں آیا کہ میاں اظہر کے بیٹے حماد اظہر جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران عمران خان سے ملے تھے۔ واجد ضیاء نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ خواجہ حارث نے پوچھا کہ کیا بریگیڈئیر نعمان سعید آئی ایس آئی کے ریگولر ملازم نہیں تھے؟۔ تو اس پر بھی واجد ضیاء نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

خواجہ حارث نے کہا کہ کیا تفتیش کے دوران علم میں آیا کہ جے آئی ٹی رکن عامر عزیز کو مشرف دور میں نیب ڈائریکٹر تعینات کیا گیا؟۔ واجد ضیا نے نفی میں جواب دیا۔ خواجہ حارث نے پوچھا کہ کیا عامر عزیز کو حدیبیہ پیپرز کی تحقیقات کے لئے بلایا گیا تھا؟۔ واجد ضیا نے لاعلمی ظاہر کی۔

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اسکینڈل بنانے کے لئے ایسے سوالات نہیں پوچھ سکتے، عدالت کو گواہ کی حفاظت کرنا ہوتی ہے غیر متعلقہ سوالات سے روکا جائے ۔ اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ میرا حق ہے کہ جانوں جے آئی ٹی کی کیا کریڈیبلٹی (مستند) ہے، نیب نے پہلے اپنی مرضی سے بیان ریکارڈ کرایا اب کہتے ہیں کہ گواہ پر جرح بھی نہ کریں، میں کہتا ہوں جے آئی ٹی رکن بلال رسول کی اہلیہ ق لیگ کی نامزد امیدوار تھی۔

واجد ضیا نے بتایا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ 30سے 40 ایکسپرٹس کام کر رہے تھے، جن کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔ خواجہ حارث نے واجد ضیاء پر جرح آج دسویں روز مکمل کرلی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Sania Mirza worries on being called Indian spy on social media
Previous Post ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر بھارتی جاسوس کہے جانے پر پریشان
Next Post فنکشنل لیگ اور (ق) لیگ کے رہنماؤں کی مشترکہ نیوز کانفرنس
Joint news conference of the functional League and (Q) League leaders

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.