yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

معرکہ بڈھ بیر کا ہیرو

MH Kazmi August 3, 2017August 3, 2017 1 min read
The Hero of Buddh beer
Share this:

بڈھ بیر کا نام پہلی بار طالب علمی کے دنوں میں امریکی جاسوس طیارے یوٹو کے حوالے سے سنا تھا جو روس کی فضاؤں میں دراندازی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا اسے زمین پر اتار کر اس کے پائلٹ (جس کا نام غالباً فرانسس پاورز تھا) کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور امریکا کو ہوائی اڈہ اور امداد فراہم کرنے کے جرم میں روس نے پاکستان کے نقشے کے گرد سرخ دائرہ لگا دیا تھا۔ پاک فضائیہ سے متعلق ڈرامہ سیریل لکھنے کے دوران بھی یہ نام مختلف حوالوں سے کان میں پڑا مگر بوجوہ اس کا کوئی واضح نقش قائم نہ ہو سکا البتہ کوئی دو برس قبل جب یہاں دہشت گردوں نے ایک بڑا حملہ کیا تو ایک بار پھر یہ خبروں میں آ گیا اور اس کے ساتھ ہی وطن عزیز کے ایک عظیم سپوت کیپٹن سید اسفند یار بخاری شہید کا نام بھی چاروں طرف گونج اٹھا کہ اس دلیر اور غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل نوجوان نے سینے پر گولی کھا کر شہادت کا عظیم درجہ حاصل کرنے سے پہلے دشمن کے حملے کو ناکام بنا کر نہ صرف ہزاروں لوگوں کی جانیں بچائیں بلکہ اپنی باکمال پلاننگ اور بے مثال قائدانہ صلاحیت سے کام لیتے ہوئے تمام حملہ آوروں کا صفایا بھی کر دیا۔

ان دنوں دہشت گردی کی کارروائیاں اسقدر تواتر سے ہو رہی تھیں کہ یہ خبر چند دن گرم رہنے کے بعد واقعات کے ہجوم میں گم ہونا شروع ہو گئی۔ دو تین تقریبات میں شہید کی حوصلہ مند ماں کی گفتگو سننے کا موقع ملا تو اس نوجوان کی کچھ اور خوبیوں سے آگاہی ہوئی لیکن اس کی جو مفصل اور بھرپور تصویر اس کے استاد اور معروف شاعر پروفیسر ظہیر قندیل کی مرتب کردہ کتاب ’’معرکہ بڈھ بیر کا ہیرو‘‘ میں سامنے آئی ہے وہ اس اعتبار سے بھی ایک قیمتی دستاویز ہے کہ اس میں صرف شہید کی مختصر مگر شاندار زندگی کے شب و روز اور شہادت کی تفصیل کو ہی قلم بند نہیں کیا گیا بلکہ ایک ایسی باعمل‘ بامقصد اور حوصلوں کو بلند کرنے والی مثال کو بھی محفوظ کر دیا گیا ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحریک بھی ہے اور مشعل راہ بھی۔اس دوران میں مجھے شہید کے والد محترم ڈاکٹر سید فیاض بخاری صاحب سے بھی بات کرنے کا موقع ملا ہے اور ایک بار پھر اس بات کی اہمیت واضح ہوئی کہ ماں باپ کی تربیت‘ زندگی کے بارے میں ان کے انداز فکر اور عملی مثال کس طرح سے ان کی اولاد کے ذہنی اور عملی رویوں میں متعین اور ظاہر ہوتی ہے۔

کیپٹن سید اسفند یار شہید کا دنیاوی اور رائج کیلنڈر کے حوالے سے اس دنیائے فانی میں قیام کا دورانیہ 14اگست 1988ء سے 18ستمبر 2015ء تک تقریباً 27برس پر محیط رہا لیکن اس مختصر سے عرصے میں بھی اس نوجوان نے اپنی غیرمعمولی شخصیت کے جو روپ دکھائے انھیں پروفیسر ظہیر قندیل نے بارہ ابواب میں تقسیم کر کے 193 صفحات میں اس طرح سے پھیلا دیا ہے کہ نومولود اسفند یار کی پہلی چیخ سے لے کر شہادت کی ساعت میں لگائے گئے آخری نعرے تک آپ اسے اپنی آنکھوں کے سامنے پھلتا پھولتا اور ان محاسن کا اظہار کرتا ہوا دیکھ سکتے ہیں جن کا اظہار اسکول کے ابتدائی برسوں سے شمشیر اعزاز پانے اور پھر کوچ کے مثالی اور شاندار لمحے تک اس کے قدم سے قدم ملا کر چلتے دکھائی دیتے ہیں۔

دیکھا گیا ہے کہ بیشتر غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل وہ لوگ جن کی دنیاوی عمر نسبتاً مختصر رہی ان میں ایک بات مشترک ہے کہ نہ صرف بہت ابتدا میں ہی ان کے تخلیقی جوہر کھلنا شروع ہو جاتے ہیں بلکہ ان کے سفر کی رفتار بھی غیرمعمولی طور پر تیز ہوتی ہے جیسے ان کے اندر یہ احساس کسی پر اسرار طریقے سے موجود ہو کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ اس کتاب ’’معرکہ بڈھ بیر کا ہیرو‘‘ کو پڑھنے کے دوران بھی اس احساس نے مجھے گھیرے رکھا۔ بچپن میں اسفند یار شہید جسمانی طور پر بہت دبلا پتلا اور بظاہر کمزور سا بچہ تھا مگر اس وقت کے جو چند واقعات بیان کیے گئے ہیں ان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نفسیاتی‘ ذہنی اور فکری اعتبار سے وہ غیرمعمولی طور پر بہادر اور مضبوط تھا اور لیڈر شپ کی فطری صلاحیت اس وقت بھی اس کے کردار میں اپنی جھلک دکھا رہی تھی جس کو عرف عام میں کھیلنے کھانے کا زمانہ کہا جاتا ہے، وہ ان لوگوں میں سے تھا جو ہمہ وقت اپنے نصب العین سے نہ صرف جڑے رہتے ہیں بلکہ گرنے کا ماتم کرنے کے بجائے ہمہ وقت اپنی توجہ سنبھلنے اور فتح کے حصول تک مقابلہ کرنے کے لیے اس پر مرکوز رکھتے ہیں۔

وہ ایک اچھا طالب علم ہی نہیں بلکہ بہت عمدہ کھلاڑی اور لکھاری بھی تھا جب اس نے میڈیکل کی ڈگری کے بجائے فوج میں کمیشن لینے کا اعلان کیا تو کئی حوالوں سے اس کا یہ فیصلہ غلط اور جذباتی نظر آتا تھا مگر شمشیر اعزاز حاصل کرنے سے لے کر اپنی جرات مندانہ شہادت کے ایمان افروز لمحے تک وقت نے ثابت کیا کہ اس کا فیصلہ کس قدر صحیح تھا۔یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری تاریخ میں فوج اور سول حکومتوں کے باہمی تعلقات کی تاریخ کوئی بہت زیادہ مثالی نہیں ہے جس کا براہ راست منفی اثر ہمارے فوجی جوانوں اور افسروں کی ان لازوال قربانیوں پر پڑا ہے کہ ہر محاذ پر ان کی طرف سے دی جانے والی شاندار قربانیوں کو بھی بعض صورتوں میں وہ تعظیم نہیں مل سکی جس کے وہ حق دار تھے ہمارے جیسے تیسری دنیا کے ملکوں میں یہ بحث کم و بیش ہر جگہ جاری ہے کہ جمہوری نظام میں فوج کا دخل اور مقام کیا ہے اور کیا ہونا چاہیے؟ اس پر تو اختلاف رائے ممکن ہے لیکن وہ فوجی جوان اور افسر جو اپنے گھروں‘ رشتہ داروں‘ دوستوں اور پیاروں سے دور رہ کر ہر محاذ پر اپنا فرض ادا کرتے ہوئے جانوں کی بازی لگاتے ہیں ان کے اس جذبے اور عمل پر دورائے نہیں ہو سکتیں۔

کیپٹن سید اسفند یار شہید کی اس بے مثال قربانی‘ جذبہ حب الوطنی‘ فرض شناسی اور جان کے نذرانے کی یہ کہانی صرف ایک فرد کی زندگی اور شہادت کا احوال ہی نہیں وہ ایمان افروز قوت بھی ہے جو ہمیں ہمارے ہونے کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ ان امکانات اور صلاحیتوں سے بھی آگاہ کرتی ہے جو رب کریم نے ہمیں عطا کی ہیں اور ہمارے ساتھ ساتھ ہماری اگلی نسلوں کو بھی افتخار اور شکر گزاری کی وہ نعمت عطا کرتی ہے جس کے رگ و پے میں سید اسفند یار بخاری جیسے شہیدوں کا لہو دوڑ رہا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
62-63
Previous Post 62-63
Next Post ہمارا بنیادی مسئلہ
Our main problem

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.