yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہمارا بنیادی مسئلہ

MH Kazmi August 3, 2017August 3, 2017 1 min read
Our main problem
Share this:

ضروری اشیا کی گرانی کا گلہ تو گھریلو خواتین کا ایک معمول ہے اور ان کا یہ گلہ ہر مرد کو قبول بھی ہے کیونکہ اشیا کی گرانی کی پہلی ضرب گھریلو خواتین کے محدود بجٹ پر پڑتی ہے اور ظاہر ہے کہ محسوس بھی انھیں زیادہ ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے لیکن اس معاشرتی آفت کا مقابلہ مردوں پر چھوڑ دیا گیا کہ وہ کمائیں اور اس مصیبت کا سامنا کریں، گھریلو خواتین کو معاف کر دیا گیا کہ ان کے پاس اس مصیبت کا مقابلہ کرنے کے وسائل نہیں ہوتے اور اس وجہ سے یہ قابل معافی ٹھہرتی ہیں لیکن ذمے داری کسی کی بھی ہو اس کی زد سب سے پہلے زیادہ تر گھریلو خواتین پر پڑتی ہے کیونکہ بجٹ عملاً وہی استعمال کرتی ہیں اور اس کا دکھ سکھ انھیں ہی سہنا پڑتا ہے۔ ہمارے معاشرتی نظام میں وہ اس ذمے داری سے بھاگ نہیں سکتیں چنانچہ اشیائے ضرورت اور بجٹ کی مہنگائی کی سزا سے سب سے زیادہ متاثر خواتین ہوتی ہیں۔

گھریلو خواتین جو چکی چولہے کا بندوبست بھی کرتی ہیں ، کھانا پکانے کا بھی ، کھانے والوں کی پسند ناپسند کا بھی۔ ناپسند کی سزا بھی انھیں ملتی ہے کہ کھانا اچھا نہ ہونے کی صورت میں فوری طعنہ بھی انھی کو ملتا ہے اور ان کے پچھلے بنائے گئے لذیز کھانوں کو فوراً بھلا دیا جاتا ہے ۔ آیندہ کی احتیاط کا مشورہ بھی اور مردوں کی کمائی کی بے قدری کا  رونا بھی رویا جاتا ہے کہ اسے اس طرح ضایع نہیںہونا چاہیے کہ اس کے پیچھے بڑی محنت اور مشقت ہوتی ہے جسے ضایع ہرگز نہیں جانے دینا چاہیے بلکہ اس سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

یہ وہ گھریلو معاملات ہیں جو کہ ہر گھر میں روزانہ چلتے رہتے ہیں اور اس کا شکار خواتین ہی ہوتی ہیں کہ ان کو گرانی کے اس زمانے میں اپنے محدود وسائل کے ساتھ ہی پورے کنبے کو خوش رکھنے کی اہم ترین ذمے داری ادا کرنی ہوتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں گھریلو خواتین کی یہ بنیادی ذمے داری قرار پائی ہے کہ گھر کا نظم و نسق انھوں نے ہی سنبھالنا ہے اور مرد حضرات کی ذمے داری صرف ان کو ماہانہ محدود بجٹ کی فراہمی ہے جو کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوںکو استعمال میں لاتے ہوئے ماہانہ کما کر لاتے ہیں اور خاتون خانہ کے ہاتھ پر رکھ دیتے ہیں کہ وہ اب اس سے گھر کے مہینہ بھر کے اخراجات چلائے اور ساتھ ہی یہ تاکید مزید بھی کی جاتی ہے کہ یہی وسائل ہیں جن میں اسے پورا مہینہ گزارنا ہے اور مزید کی طلب کی کوئی گنجائش بھی نہیں ہے۔ خاتوں خانہ جب بھی بازار سے لوٹتی ہیں تو ان کے پاس بازار سے خریداری کے بارے میں شکایتوں کا ایک انبار ہوتا ہے وہ مہنگائی کا شکوہ کرتی ہی نظر آتی ہیں لیکن وہ بھی کیا کریں اپنی یہ شکایتیں سنا کر وہ اپنے ذہنی بوجھ کو ہلکا کرتی ہیں اور ایک بار پھر سے گھر داری کے کاموں میں مصروف ہو جاتی ہیں اور اپنے گلے شکوے آیندہ خریداری تک بھول جاتی ہیں۔

یہ صورتحال اس متوسط طبقے کے گھر کی ہے جن کے پاس ماہانہ اتنا بجٹ ہوتا ہے کہ وہ بمشکل کھینچ تان کر اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں اور اس پر اﷲکا شکر ادا کرتے ہیں کہ وہ مہنگائی کے اس دور میں اپنے اہل خانہ کی ضروریات پورا کر رہے ہیں کیونکہ اب مہنگائی کے حالات کی وجہ سے اخراجات قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں اور معاشرے میں افراتفری کا عالم ہے جس کی بنیادی وجہ روزمرہ کے اخراجات کا پورا نہ ہونا ہے اور اخراجات کا پورا نہ ہونا کئی خرابیوں کو جنم دے رہا ہے اور اس روز مرہ کی ذمے داری سے عہدہ برآ ہونے کے لیے کرپشن کا ناسور ہم سب کو اپنے شکنجے میں جکڑ رہا ہے کہ جائز ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ہم مجبور ہو کر ناجائز طریقے ڈھونڈتے ہیں جو کہ بالآخر خرابی کا باعث بنتے ہیں اور ہم اپنی جائز ضرورتوںکو پورا کرتے کرتے گناہوں کی لامتناہی دلدل میں دھنستے چلے جاتے ہیں جو کہ ہمارا ذہنی اور قلبی سکون بھی چھین لیتے ہیں اور ہم دنیا کو سنوارتے سنوارتے اپنی عاقبت بھی بگاڑ لیتے ہیں۔

ذرا اس بات پر غور کریں کہ جن گھرانوں کے پاس دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے دستیاب ہوتی ہے اور اب ہمارے ملک میں زیادہ تعداد انھی خاندانوں کی ہے کہ ہمارے معاشرے میں غریب اور امیر کے درمیان فاصلہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ متوسط طبقہ ختم ہو گیا ہے اب یا تو غریب ہیں یا پھر ہماری امیر اشرافیہ ہے درمیان کی کوئی گنجائش نہیں رہی اور سفید پوش لوگ اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنے کے قابل بھی نہیں رہے ۔ ایک بات جو بڑی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے کہ یہ سفید پوش لوگ نہ تو کسی سے مانگ سکتے ہیں اور نہ ہی موجودہ حالات میں اپنی سفید پوشی کو برقرار رکھ سکتے ہیں  یہ سب سے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اور ان کو اپنی بقا کی کوئی صورت بھی نظر نہیں آرہی ۔ ہمارے معاشرے میں توازن برقرار نہیں رہا اور اس کا شکار یہی متوسط طبقہ ہوا ہے۔

آئے دن اخبارات میں معاشی مشکلات کی وجہ سے خودکشی کی خبریں اب معمول بنتی جا رہی ہیں ، ہم بطور مسلمان یہ جانتے ہیں کہ ہمارے مذہب میں خودکشی کو حرام قرار دیا گیا ہے اور اس موت کی صورت میں مغفرت کی کوئی گنجائش نہیں لیکن اس بات کو جاننے کے باوجود خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور بدقسمت لوگ اپنے بچوں کے منہ میں حلال خوراک کا نوالہ نہ پہنچانے کے باعث شدید مایوسی کے عالم میں ان اذیت ناک لمحات کو برداشت نہ کرتے ہوئے بھی حرام موت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

یہ حالات کہیں دور پار کے نہیں بلکہ ہمارے ارد گرد ہی وقوع پذیر ہو رہے ہیں اور ہم سب اس کے ذمے دار بھی ہیں لیکن ہم میں سے کوئی بھی اس ذمے داری کو قبول کرنے پہ تیار نہیں اور اس کی توجیہہ یہ پیش کی جاتی ہے کہ ہمارے اپنے اخراجات ہی پورے نہیں ہو رہے ہم دوسروں کا کیا کریں لیکن بھوک کے مارے لوگوں کو خودکشیوں سے باز رکھنے کے لیے یہ تو کیا جا سکتا ہے کہ ہم اپنے ہمسائیوں کے حالات کی اس قدر تو خبر رکھیں کہ ان کے گھر میں اگر چولہا نہیں جل رہا تو اپنے پیٹ کی خوراک میں معمولی سی کمی کر کے ان غریب لوگوں کے خشک لبوں کو تر کرنے کا کچھ سامان ہی فراہم کر سکیں جس سے ہمیں قلبی سکون کے علاوہ آخرت بھی سنوارنے کا ایک وسیلہ میسر آئے گا، یہ میرے پروردگار کا حکم بھی ہے اور اس کا وعدہ بھی ہے کہ اس نے ہر ذی روح کو ایک مقرر رزق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور کیا پتا کہ آپ ہی اس کے روزی رساں ہوں۔ اگر ہم اپنی معمولی سی کوشش سے کسی کے دکھ کم کرسکتے ہیں تو اس کا اجر کوئی اور نہیں وہ ذات پاک ہی دے گی، کوئی بھی بچہ بھوکا نہیں سوئے گا، بات صرف احساس کی ہے اور جس دن ہم سب میں یہ احساس جاگ گیا ہم دنیاوی بجٹ کے ساتھ آخرت بھی سنوار لیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The Hero of Buddh beer
Previous Post معرکہ بڈھ بیر کا ہیرو
Next Post ایک مختصر جائزہ
A brief review

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.