yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حویلیاں طیارہ حادثے کو ایک سال بیت گیا

Web Editor December 5, 2017 1 min read
The Hawailian plane crashes past one year
Share this:

اسلام آ باد۔: پی آئی اے کے حویلیاں میں گرنے والے طیارے کے حادثے کو ایک سال بیت گیا۔

The Hawailian plane crashes past one yearحویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات میں جاں بحق پائلٹس،عملے اور انجینئرکو حادثے سے بری الذمہ قرار دیدیا گیا ہے۔ طیارے کو (پروپیلر) پنکھوں میں تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔ تحقیقات میں جہازکے بائیں انجن اور پنکھے میں تکنیکی خرابی کے ساتھ ٹرانسپونڈر، سرکٹ بورڈ اور الیکٹریکل سسٹم میں خرابی کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔ پنکھوں کی خرابی کے باعث پائلٹ جہازکو دائیں انجن پرلیکر نہ جاسکا جب کہ حتمی تحقیقاتی رپورٹ اپریل2018ء میں جا ری کی جائیگی۔یہ طیارہ چترال سے اسلام آبادآتے ہوئے حویلیاں کے قریب گرکرتباہ ہوا تھا۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈکی تحقیقاتی رپورٹ حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے، بلیک باکس ، وائس ریکارڈ اور لاگ بک کی رپورٹ سے تصدیق ہو چکی ہے کہ جہازکو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ انویسٹی گیشن بورڈ نے پائلٹس کی میڈیکل ہسٹری ،فلائنگ ریکارڈ، لاگ بک اور ایئر ٹریفک کنٹرول کمیونکیشن کو بھی کلیئرکر دیا ہے جبکہ تباہ جہازکے وائس ریکارڈر ، بلیک باکس، پائلٹس کی میڈیکل ہسٹری اور لاگ بک کی رپورٹ ایس آئی بی کو موصول ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تین غیر ملکی کمپنیوں یوٹاس ایجنسی،اے ٹی آرکمپنی اور فرانسیسی کمپنی نے تعاون کیا، یوٹاس ایجنسی کی حتمی رپورٹ18 مارچ کو موصول ہوگی جبکہ اپریل2018ء کو طیارے حادثے کی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ حادثے کی تحقیقات میں جہازکا بائیں طرف کا انجن خراب ہونے کی تصدیق ہوئی۔ انجن خراب ہونے سے جہازکا الیکٹریکل سسٹم جزوی طور پر ناکارہ ہوگیا جس وجہ سے ٹرانسپونڈر نے کام کرنا چھوڑ دیا اور ریڈار سے رابطہ ختم ہوگیا ،سمت کا تعین نہ ہونے سے جہاز روٹ سے ہٹا،کنٹرول ٹاور اورریڈار سے رابطہ ٹوٹنے پر جہاز مشرق سے جنوب کی طرف مڑگیا۔

تحقیقات کے مطابق پائلٹ نے4بج کر12منٹ پرکنٹرول ٹاورکو انجن کی خرابی سے آگاہ کیا اور تین مے ڈے کالز دیں،کاک پٹ میں تین پائلٹ موجود تھے۔پائلٹ علی اکرم کو1700گھنٹے ، کیپٹن صالح جنجوعہ کو 1200گھنٹے اورمعاون پائلٹ احمد جنجوعہ کو360گھنٹے فلائنگ کا تجربہ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال7 دسمبر چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کے جہازکو حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت47افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں جنید جمشید،انکی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال اوران کی فیملی شامل تھی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Comment Books: dasht e wafa
Previous Post تبصرہ کتب: دشتِ وفا
Next Post اہرام سے علاج کرنے والا روسی ڈاکٹر
Russian doctor with pyramid treatment

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.