yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اہرام سے علاج کرنے والا روسی ڈاکٹر

Web Editor December 5, 2017 1 min read
Russian doctor with pyramid treatment
Share this:

ماسکو: روسی سائنسدان ڈاکٹر الیگزینڈر گولوڈ کا دعویٰ ہے کہ خاص طرح سے بنائے گئے اہرام مختلف بیماریوں کو دور کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دواؤں کی افادیت بڑھانے اور موسم کو قابو میں رکھنے کی قوت بھی رکھتے ہیں۔

Russian doctor with pyramid treatmentالیگزینڈر گولوڈ روس میں دفاعی انجینیئر بھی ہیں اور سائنسی تحقیق کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے 1990 میں پہلا ہرم (پیرامڈ) بنایا تھا جبکہ 2001 تک روس اور یوکرین میں وہ ایسے 17 اہرام تعمیر کرچکے تھے۔ 2010 تک پوری دنیا میں ایسے اہرام بنے اور ان کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی لیکن بڑی تعداد میں وہ روس اور یوکرین میں ہی تعمیر کیے گئے تھے۔

تمام اہراموں کو پی وی سی پائپ سے بناکر ان پر فائبر گلاس کی شیٹیں ڈالی گئی ہیں۔ انہیں گولڈن سیکشن کے تحت ڈیزائن کیا گیا اور پائی کا تناسب 1 سے 1.618 رکھا گیا ہے۔ یہ تناسب فطری طور پر ڈیزائن اور تعمیرات میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی بدولت خود مصر کے اہرام سے بھی ترچھے اور لمبے اہرام بنائے جاسکتے ہیں۔ اسی لیے الیگزینڈر کے بنائے گئے اہرام بہت لمبے اور کسی مینار کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔

ایک بڑا ہرم 44 میٹر طویل اور اس کا وزن 55 ٹن ہے جس کی تعمیر میں 5 سال اور دس کروڑ روپے صرف ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ہرم ہر طرف سے توانائی جذب کرتا ہے اور جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے۔ الیگزینڈر نے 1999 میں کہا تھا کہ ان کے اہرام ماسکو کو ایڈز، کینسر اور فلو وغیرہ سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ان کےمطابق اہرام لوگوں پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتے ہیں۔

ڈاکٹر الیگزینڈر کے مطابق ایک مرتبہ انہوں نے ایک بڑا پتھر اہرام میں رکھ کر اس میں توانائی بھری اور اسے بے قابو قیدیوں کے جیل کے پاس رکھا تو تھوڑی دیر میں قیدی خاموش ہوکر آرام سے بیٹھ گئے۔ اسی طرح روس کی ایک جھیل سیلگر میں انہوں نے اہرام بنانے کا دعویٰ کیا جس سے جھیل کا پانی صاف ہوگیا، زراعت اچھی ہوئی اور نئے پھول کھلے۔

تاہم ڈاکٹر الیگزینڈر عجیب دعویٰ کرتے ہیں کہ اہرام دنیا سے جنگوں اور تنازعات ختم کرسکتے ہیں اور یہاں تک کہ موسموں کو کنٹرول کرکے قدرتی آفات کو بھی پرے رکھ سکتے ہیں۔ تاہم ماسکو میں ایک شدید طوفان آیا اور ان کا اہرام مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہرام دھیرے دھیرے موسم قابو میں کرتا ہے یہ عمل فوری طور پر نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر الیگزینڈر اہرام کے اندر کرسٹل اور نیم قیمتی پتھر بھی لگاتے ہیں تاکہ وہ کائنات کی توانائی کھینچ سکیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ایک ہرم 1000 کلومیٹر دائرے میں ان دیکھی توانائی نچھاور کرتا ہے اور لوگوں کی زندگی بہتر بناتا ہے اور ہر شے پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اہرام ایڈز اور الزائیمر جیسے امراض کو بھی روک سکتے ہیں۔ ان کے اہرام میں آنے والے لوگ رقم ادا کرکے خود کو توانائی فراہم کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیگزینڈر وہ پہلے شخص نہیں جو اہرام جیسی ساختوں کو علاج معالجے سے لے کر مختلف مسائل کے حل میں استعمال کررہے ہیں کیونکہ ایسے ہی مفروضات گزشتہ چند صدیوں سے مقبول چلے آرہے ہیں لیکن سائنسی طور پر اب تک ان کی کوئی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The Hawailian plane crashes past one year
Previous Post حویلیاں طیارہ حادثے کو ایک سال بیت گیا
Next Post احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسزکی سماعت
Hearing of references against Sharif family in accountability court

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.