yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بھارتی فوج نے پاکستانی میجر کی قبر کا احترام کر کے مثبت پیغام بھجوا دیا، چالیس سال بعد پاک فوج کے آفیسر کی قبر کی تزئین وآرائش بھی بھارتی فوج نے کردی

MH Kazmi October 16, 2020October 16, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کے بھارت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کے دعوے کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے ایک اور خیرسگالی کا پیغام سامنے آیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دفن پاکستانی اعزاز یافتہ فوجی افسر میجر محمد شبیر خان شہید کی قبر کی بھارتی فوج کی طرف سے تزئین وآرائش کی گئی۔ بھارتی فوج نے پاک فوج کے ایک افسر کی قبر کی مرمت اور تزئین کرکے مثبت پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ پاک بھارت دشمنی اپنی جگہ لیکن مرنے والے فوجیوں کا احترام فوجی روایات کا حصہ ہے۔ بھارتی آرمی نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے نوگام سیکٹر میں واقع پاکستانی آرمی کے اعزاز یافتہ میجر محمد شبیر خان کی خستہ حال قبر کی مرمت کرکے اسے پہلے جیسی بنا دی ہے۔ میجر محمد شبیر خان کی قبر پر لگی ہوئی لوح کے مطابق، میجر خان پانچ مئی 1972 بمطابق 1630ہجری کو بھارتی فوج کے نویں سکھ ریجمنٹ کی طرف سے کیے گئے ایک جوابی حملے کے دوران مارے گئے تھے۔ امتداد زمانہ کی وجہ سے میجر خان کی قبر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی۔ ان کی قبر کی مرمت کی اطلاع دیتے ہوئے بھارتی آرمی کے چنار کور نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے ”ایک سپاہی، خواہ وہ کسی بھی ملک کا ہو، مرنے کے بعد عزت اور احترام کا حقدار ہوتا ہے۔” پاک فوج نے ابھی تک اس فوجی افسر کے قبر کی کشمیر میں بھارتی فوج کے ذریعہ مرمت کیے جانے کی خبر کی تصدیق نہیں کی ۔ حکومت پاکستان نے میجر محمد شبیر خان کو جنگ میں ان کی شجاعت کے لیے ستارہ جرأت سے نوازا تھا۔واضح رہے کہ ستارہ جرأت پاکستان کا تیسرا سب سے با وقار فوجی اعزاز ہے، جو بہادری یا جنگ میں نمایا ں کارکردگی انجام دینے کے لیے دیا جاتا ہے۔

THE, GRAVE, OF, PAKISTANI, MAJOR, HONORED, BY, INDIAN, ARMY-2

@ChinarcorpsIA
·
22h
In keeping with the traditions & ethos of the #IndianArmy, #ChinarCorps resuscitated a damaged grave of Major Mohd Shabir Khan, Sitara-e-Jurrat, Pakistan Army, who was Killed in Action (KIA) at a forward location along LC in Naugam Sector on 05 May 1972.

Chinar Corps🍁 – Indian Army
@ChinarcorpsIA
A fallen soldier, irrespective to the country he belongs to, deserves respect & honour in death. #IndianArmy stands with this belief.
✅ This is #IndianArmy for the world.

@OfficialDGISPR
#Pakistan

خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کی فوجیں ایک دوسرے کے خلاف کم از کم چار جنگیں اور کئی چھوٹی چھوٹی لڑائیاں لڑچکی ہیں۔

کشیدہ تعلقات
1972 کا سال دونوں ملکوں کے درمیان نسبتاً سکون کا رہا تھا۔ اس سے قبل 1971میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوئی تھی۔ جس میں بھارت کی حکومت اور فوج کی کوششوں کے نتیجے میں مشرقی پاکستان کی جگہ ایک نئے ملک بنگلہ دیش کا قیام ہوا تھا۔

1972میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، جسے شملہ معاہدہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسی معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کنٹرول لائن (ایل او سی) پر اتفاق رائے ہوا تھا۔

حالانکہ امن معاہدے کے باوجود دونوں ملکوں کے تعلقات کبھی بھی بہت زیادہ خوشگوار نہیں رہے اور 1999میں ایک بار پھر دونوں ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئیں۔ جسے کرگل کی جنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

’پاکستان کا بیان، گمراہ کن‘
دریں اثنا بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے قومی سلامتی مشیر کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ بھارت نے بات چیت شروع کرنے کے لیے انہیں پیغام بھیجا تھا۔

@YusufMoeed
I appeared on @thewire_in to talk about peace in the region. Exposed previously unrevealed information about regular Indian state sponsorship of terrorism against Pakistan and laid out clear conditions for forward movement centered on the Kashmiri people.

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستوا نے پاکستان کے قومی سلامتی مشیر معید یوسف کے بیان کو’گمراہ کن اور خیالی‘ قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد چونکہ دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور نئی دہلی کے خلاف اہانت آمیز زبان استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے پڑوسیو ں کے درمیان معمول کے مطابق تعلقات قائم کرنے کے لیے سازگار ماحول قائم نہیں ہوسکا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے معید یوسف کے بیان کو عمران خان حکومت کی داخلی محاذ پر ناکامیوں کی طرف سے پاکستانی عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔

خیال رہے کہ عمران خان کے قومی سلامتی مشیر نے ایک بھارتی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی خواہش کے حوالے سے پیغام بھیجا تھا۔ انوراگ سریواستوا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ”میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہماری جانب سے اس طرح کا کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا۔”

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، پاکستان میں قطرایئرویز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ،
Next Post بھارتی سرکار پاکستان سے سیکھے، کرونا کیسے کنٹرول کرنا ہے، راہول گاندھی نے آئینہ دکھا دیا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.