yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بھارتی سرکار پاکستان سے سیکھے، کرونا کیسے کنٹرول کرنا ہے، راہول گاندھی نے آئینہ دکھا دیا

MH Kazmi October 16, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بھارت میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان اور افغانستان کے مقابلے میں ناقص کارکردگی کے اعدادوشمار سوشل میڈیا پر شیر کیے۔ انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا ہہے کہ وہ پاکستان سے سیکھیں کہ کورونا وائرس پرکیسے قابو پایا جاتا ہے۔ کانگرس کے راہنما راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بحران سے نمٹنے کے معاملے میں پاکستان اور افغانستان تو بھارت سے بھی زیادہ بہتر ثابت ہوئے۔ راہول گاندھی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے معاملے میں مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس بحران کی وجہ سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان اور افغانستان نے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ راہول گاندھی نے ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا” بی جے پی حکومت کی ایک اور شاندار کامیابی،پاکستان اور افغانستان نے بھی ہم سے بہتر انداز میں کووڈ کا مقابلہ کیا۔” راہول نے اسی کے ساتھ ایک چارٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ جی ڈی پی کے اعدادو شمار دکھائے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے جو عالمی اقتصادی آوٹ لک جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بھارت ، جنوبی ایشیا کا تیسرا غریب ملک بننے کی طرف گامزن ہے۔ ہندوستان سے پیچھے صرف پاکستان اور نیپال ہی رہ جائیں گے۔

Even Pakistan and Afghanistan handled Covid better than India.

‘پاکستان سے موازنہ درست نہیں‘
حکمراں بی جے پی نے تاہم راہول گاندھی کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اسے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان اور ترجمان سید ظفرالاسلام نے ڈی ڈبلیو اردو سے خاص بات کرتے ہوئے کہا”ان (راہول) کو ایسی سیاست کرنی ہے، جس سے خاص کر ہمارے دشمن پڑوسی ملک پاکستان کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ اگر انہیں موازنہ کرنا ہی تھا تو کسی دوسرے ملک سے کیا ہوتا۔”

سید ظفرالاسلام کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ کورونا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے بھارت دنیا میں دوسرے نمبر پر ہو لیکن بھارت کی ایک ارب 30 کروڑ کی آبادی کے تناسب کے لحاظ سے یہ بہت کم ہے۔ اور ”یہ بھی تو دیکھئے کہ بھارت میں صحت یاب ہونے والوں کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ وزیر اعظم مودی جی نے انہیں چیزوں کا اندازہ لگاکر سخت لاک ڈاون نافذ کرنے کے اقدامات کیے تھے۔ اور آج دنیا ان اقدامات کا اعتراف کررہی ہے۔” خیال رہے کہ کورونا سے متاثرین کے لحاظ سے بھارت امریکا کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق کووڈ۔19سے تقریباً 74لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ12ہزار سے زائد افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں تاہم اس وبا سے صحت یاب ہونے کی شرح 87.5 فیصد اور شرح اموات 1.5فیصد ہے۔ آئی ایم ایف کے اندازوں کے مطابق کورونا کے سبب بھارت کی جی ڈی پی میں 10.3فیصد کی کمی کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے جب کہ اگلے مالی سال کے دوران افغانستان کی جی ڈی پی میں 5فیصد اور پاکستان کی جی ڈی پی میں صرف صفراعشاریہ چار (0.4) فیصد کمی واقع ہوگی۔

بنگلہ دیش، بھارت کو پیچھے چھوڑ دے گا
آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آوٹ لک کے مطابق سال 2020میں بنگلہ دیش کی فی کس جی ڈی پی 4 فیصد بڑھ کر 1888 ڈالر ہوجانے کی امید ہے جب کہ بھارت میں فی کس جی ڈی پی 10.5 فیصد گھٹ کر 1877ڈالر رہنے کی امید ہے، جو کہ پچھلے برسوں میں سب سے کم ہے۔ 2019میں یہ بنگلہ دیش سے 11گنا زیادہ تھی۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے آئی ایم ایف کے ان اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ”بی جے پی کے نفرت آمیز ثقافتی قوم پرستی کے چھ سال کی ٹھوس حصولیابی: بنگلہ دیش، بھارت سے آگے نکلنے کے لیے تیار…”

بی جے پی نے راہول گاندھی کے اس دعوے کوبھی غلط قرار دیا ہے۔

بھارت میں ڈیوش بینک کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر سید ظفرالاسلام نے کہا”یہ کہنا کہ بھارت کی معیشت بنگلہ دیش سے پیچھے رہ جائے گی، بالکل بے بنیاد ہے۔بھارت دنیا کی دس چوٹی کی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ ایسے میں بنگلہ دیش سے موازنہ کرنا بے وقوفی ہے۔ جس طرح امریکا کی معیشت سے بھارت کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا اسی طرح بھارت کی معیشت کا بنگلہ دیش سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔”

Bangladesh set to overtake India.

نفرت کی سیاست
بی جے پی کے ترجمان نے کہا”سب کو معلوم ہے کہ اقتصادی سرگرمیاں بند تھیں اس کی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوئی اب دھیرے دھیرے سرگرمیاں شروع ہورہی ہیں تو تمام اشاریے مثبت دکھائی دے رہے ہیں۔ بالخصوص مینوفیکچرنگ میں حالات کافی بہتر ہوگئے ہیں۔ پاور کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ تمام پیرامیٹرس بہتر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور ریٹنگ ایجنسیو ں سے لے کر عالمی بینکوں تک آنے والے دنوں کے سلسلے میں بھارت کی بہترین صورت حال کی پیش گوئی کررہے ہیں۔” ظفر الاسلام نے راہول گاندھی کے اس الزام کا واضح جواب نہیں دیا کہ بھارت کی گرتی ہوئی اقتصادی صورت حال کی ایک وجہ حکمراں جماعت کی نفرت کی سیاست بھی ہے۔بی جے پی کے ترجمان کا کہنا تھا”راہول گاندھی کی جو نیت اور نپالیسی ہے اس سے خود ان کی پارٹی کے لوگ خوش نہیں ہیں۔ آپ نے دیکھا ہے کہ کسی پارٹی کے رہنما کی اپنی پارٹی کے اندر اتنی زیادہ تنقید ہوتی ہو۔ ان کے بیانات میں بہت ساری خامیاں ہیں۔وہ اس طرح کی باتیں کرکے ملک کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام بے وقوف نہیں ہیں۔” تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترقی کے پیمانے کے لحاظ سے بنگلہ دیش، بھارت کے مقابلے صرف دو پیمانوں پر ہی پیچھے ہے۔ ایک فی کس آمدنی اور دوسرا ہیومن ڈیولپمنٹ انڈکس۔ لیکن ان دونوں پیمانوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈھاکہ جس طرح کے ٹھوس اقدامات کررہا ہے اس کے مدنظریہ ناممکن نہیں کہ بنگلہ دیش، بھارت سے آگے نکل جائے۔

https://twitter.com/RahulGandhi/status/1316942009224122368/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1316942009224122368%7Ctwgr%5Eshare_3%2Ccontainerclick_1&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dw.com%2Fur%2FD9BED8A7DAA9D8B3D8AAD8A7D986-D8A7D988D8B1-D8A7D981D8BAD8A7D986D8B3D8AAD8A7D986-D8AAD988-D8A8DABED8A7D8B1D8AA-D8B3DB92-D8A8DB81D8AAD8B1-D8ABD8A7D8A8D8AA-DB81D988D8A6DB92-D8B1D8A7DB81D988D984-DAAFD8A7D986D8AFDABEDB8C%2Fa-55296901

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بھارتی فوج نے پاکستانی میجر کی قبر کا احترام کر کے مثبت پیغام بھجوا دیا، چالیس سال بعد پاک فوج کے آفیسر کی قبر کی تزئین وآرائش بھی بھارتی فوج نے کردی
Next Post افغان شہریوں کو پانچ دنوں میں 19000 ویزے جاری، نئی ویزا پالیسی کا نفاذ
IRAQ, VISA, POLICY,CHANGED, BAD, NEWS,

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.