yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چوتھے روز ’اضافی وقت‘ کے ذمہ دار امپائرز قرار

MH Kazmi December 20, 2016 1 min read
The fourth day umpires responsible for 'additional time'
Share this:
The fourth day umpires responsible for 'additional time'
The fourth day umpires responsible for ‘additional time’

برسبین: آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے چوتھے روز کے ’اضافی وقت‘ کا ذمہ دار امپائرز کو ٹھہرا دیا، ان کا کہنا ہے کہ میری جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی، میں مقررہ وقت میں کھیل کے اختتام اور اپنے بولرز کو آرام دینے کے حق میں تھا۔ دوسری جانب آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز نے میزبان کپتان کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا۔ ادھر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انھیں اس اقدام پر تشویش ہوئی مگر صورتحال ان کی ٹیم کے حق میں رہی۔

تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے پر آدھے گھنٹے کا اضافہ کیا گیا جس میں 8 اوورز ہوئے، یہ اضافی وقت کا کھیل کس کی ایما پر ہوا اس کا ملبہ میزبان کپتان اور امپائرز ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئنگ کنڈیشنز 16.2.1 میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ امپائر کسی بھی دن (ماسوائے اختتامی روز)کھیل کے اختتام پر اضافی آدھے گھنٹے کا وقت (کم از کم 8 اوورز) کسی بھی ایک کپتان کی درخواست پر دے سکتے ہیں،مگر اس کیلیے ضروری ہے کہ امپائرز کے خیال میں یہ وقت دینے سے میچ کا کوئی نتیجہ برآمد ہوسکتا ہو۔

اسمتھ اب کہتے ہیں کہ انھوں نے امپائرز ای ین گولڈ اور رچرڈ النگورتھ سے اس بارے میں کوئی آفیشل درخواست نہیں کی تھی، دوسری جانب آئی سی سی نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ امپائر کو یقین ہے کہ انھوں نے یہ فیصلہ اسٹیون اسمتھ کے ساتھ کھیل کا شیڈول وقت ختم ہونے سے کچھ اوورز قبل ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر کیا تھا۔ اس حوالے سے امپائرز کے لیے گائیڈ لائن یہ ہے کہ اس درخواست پر عمل کرنے کیلیے ضروری ہے کہ بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی کم ازکم 7 وکٹیں گرچکی ہوں۔

اسمتھ نے اس بارے میں کہاکہ میں مقررہ وقت میں کھیل ختم کرنے اور اپنے بولرز کو آرام دینے کے حق میں تھا مگر امپائرز شاید اسی دن نتیجہ چاہتے تھے، میں نے صرف یہ پوچھا تھا کہ اضافی وقت لینے کی شرائط کیا ہیں، جس پر انھوں نے بتایا کہ کم از کم7 وکٹیں گرچکی ہوں تب میں نے کہا کہ اتنے کھلاڑی تو ہم آؤٹ کرچکے ہیں۔ہم نے امپائرز کے فیصلے پر میچ جاری رکھا۔

واضح رہے کہ جس وقت شیڈول وقت ختم ہوا تو اسمتھ سلپ کی جانب چلے گئے جسے  امپائرز نے اضافی وقت لینے کی تصدیق سمجھا،اس میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ ملی جبکہ پاکستان نے 51 رنز بنالیے۔

مصباح الحق نے کہاکہ مجھے اس فیصلے پر تشویش ہے لیکن چونکہ مچل اسٹارک کا اسپیل ختم ہوا تھا  اس لیے ہم نے اسے اپنے حق میں سمجھا اور ویسا ہی ہوا۔ وہاب ریاض نے کہاکہ اس وقت گیند بیٹ پر آرہی تھی یہ فیصلہ ہمارے لیے مفید رہا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Tenth consecutive defeat in Australia, embarrassing record was connected to Pakistan
Previous Post آسٹریلیا میں لگاتار دسویں شکست، شرمناک ریکارڈ پاکستان سے جڑ گیا
Next Post چوہدری نثار کی ڈکشنری میں اخلاقیات کا کوئی لفظ شامل نہیں، پیپلزپارٹی
Not a word of ethics in the Dictionary of Choudhry Nisar Ali Khan, PPP

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.