yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گوادر سے پہلا خط

Web Editor January 30, 2018 1 min read
The first letter from Gwadar
Share this:

گوادر کبھی ایک خاموش گائوں کا نام تھا جہاں مچھیروں کی آمد و رفت کے دوران کچھ آوازیں سنائی دیتی تھیں لیکن اب چہل پہل کا یہ عالم ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن کی دن میں ایک نہیں ، چارچار پروازیں آرہی ہیں۔سبب اس کا ’’گوادر ایکسپو 2018‘‘ کے نام سے ہونے والی دو روزہ عالمی نمائش ہے جس کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 29 جنوری کو کریں گے۔

گوادر کے واحد فائیواسٹار ہوٹل سے لے کرمعمولی نوعیت کے ہوٹلوں اور چھوٹے موٹے مہمان خوانوں تک کسی بھی جگہ ٹھہرنے کی گنجائش باقی نہیں  رہی۔ فائیواسٹار ہوٹل کے کمرے، جن کو لگے تالے زنگ آلود ہو چکے تھے اب ایسے آباد ہوئے ہیں کہ 600 ڈالر یومیہ پر بھی کمرہ دستیاب نہیں ہے۔ سی پیک کے ثمرات گوادر شہر کی سڑکوں پر رواں دواں لگژری گاڑیوں اور لوگوں کے مطمئن چہروں پر دیکھے اور محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ زمینوں کی خریدوفروخت کا کاروبار خوب چمک رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مچھلی کا بزنس بھی عروج پر ہے۔

گوادر پورٹ سے ذرا پہلے میرین ڈرائیوواقع ہے جس پر چہل قدمی کرتے ہوئے لگتا ہے کہ اسے مزید ترقی دی گئی تو اس کے مقابلے میں کراچی سی ویو، دبئی جمیرا بیچ اور ممبئی میرین ڈرائیو ماند پڑتے دکھائی دیں گے۔ گہرے نیلے سمندر کو اسی طرح صاف ستھرا رہنے دیا گیا تو مستقبل میں یہ کاروباری و تجارتی مرکز کے ساتھ ساتھ ایک سیاحتی مرکز بھی بن سکتا ہے۔

گوادر ائرپورٹ سے لے کر گوادر پورٹ تک سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات دیکھنے کو ملتے ہیں۔چینی انجینئرز اور دیگر ملازمین پورٹ کے احاطے میں واقع چائنا ٹائون میں رہتے ہیں اور شہر کے اندر ان کی نقل وحرکت ابھی دیکھنے کو نہیں ملتی ۔اس کے ساتھ ساتھ گلیوں،بازاروں میں خواتین بھی دکھائی نہیں دیتیں لیکن یہ نقشہ بہت جلد تبدیل ہونے والا ہے۔گوادر سرمایہ کاری اور رہائش کے لحاظ سے پاکستان کا محفوظ ترین شہر بن چکا ہے۔

بلوچوں کی روایتی مہمان نوازی نے اس شہر کو پاکستان کے دیگر صوبوں سے آنے والے مہمانوں کے لیے کچھ اور پرکشش بنا دیا ہے۔گفتگو کے دوران بلوچی اور اُردو کے ساتھ ساتھ پنچابی بھی تواتر سے سننے کو ملتی ہےبلکہ زمینوں کی خریدوفروخت کو کسی زبان کا نام دیا جائے تو پنجابی سے بہتر کوئی اور زبان ہو ہی نہیں سکتی۔پچھلے کچھ برسوں کے دوران زمینوں کی قیمتیں چارسوگنا بڑھی ہیں۔شہر کے تجارتی علاقوں میں پلاٹوں کی قیمت لاکھوں سے نکل کر کروڑوں تک جا پہنچی ہے ۔مزے کی بات یہ ہے کہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ افراد میں کسی قسم کی کاروباری رقابت دیکھنے کو نہیں ملتی۔ سب کے سب مل بانٹ کر اس نعمتِ خداوندی سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔

’’گوادرایکسپو2018ء‘‘ کے دوران ’’گوادرفری زون‘‘کا افتتاح بھی ہونا ہے۔گوادرپورٹ کے دورے کے دوران جب ہماری ملاقات چائنا اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین وچیف ایگزیکٹو آفیسر ژنگ بائوژونگ سے ہوئی تو انہوں نے گوادرمیں ہونے والی ترقی اور اس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو پہنچنے والے فوائد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ژنگ بائوژونگ ’’گوادرایکسپو‘‘ کے انتظامات کے حوالے سے انتہائی مصروف ہونے کے باوجود بہت تازہ دم اور خوش مزاج دکھائی دیے۔ساتھ ساتھ اس بات کے لیے پرعزم بھی کہ گوادر بہت جلدپورے ریجن کا ایک بڑا تجارتی مرکز بن جائے گا۔ باوژونگ کی بات کی جائے تو بخشی بابا کا ذکر بھی ضرور آتا ہے۔

ان دونوں کی کہانی بھی گوادر میں آباد چینی اور مقامی باشندوں جیسی ہے۔بخشی بابا رات بھر جاگتا ہے اور صبح کی نماز پڑھ کر سوجاتا ہے۔بائوژونگ اسی وقت نیند سے بیدار ہوتے ہیں اور اپنے دن کا آغاز کر دیتے ہیں۔یعنی صبح سویرے جب رزق تقسیم ہورہا ہوتاہے تو بائوژونگ جاگ رہے ہوتے ہیں اور بخشی بابا سو رہا ہوتا ہے۔ گوادر ایک جیسی ترقی اُسی وقت کرے گا جب چینی اور مقامی باشندوں کے شب وروز بھی ایک جیسے ہوں گے۔پینے کومیٹھا پانی جب سب کو ملے گا تو سونے کو میٹھی نیند بھی سب کے نصیب میں ہو گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
A mosque in China whose walls are engraving with Quran
Previous Post چین کی ایک مسجد جس کی دیواروں پر قرآن کندہ ہے
Next Post کھلاڑیوں کا برف پوش پہاڑ پر اسکینگ کا مظاہرہ
Players demonstration of skiers on snowy mountains

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.