yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

برسبین ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا 39 رنز سے کامیاب

MH Kazmi December 19, 2016 1 min read
The exciting competition in Brisbane Australia won by 39 runs
Share this:

برسبین: آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 39 رنز سے شکست دیدی تاہم اسد شفیق کی شاندار بلے بازی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریشان کئے رکھا۔

The exciting competition in Brisbane Australia won by 39 runs
The exciting competition in Brisbane Australia won by 39 runs

680270-asadshafiqweb-1482064164-892-640x480برسبین کے وولین گابا اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 450 رنز پر ہمت ہار گئی۔ کھیل مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے شروع ہوا تو اسد شفیق 100 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو جیت کے لئے 108 رنز درکار تھے جب کہ اس کی دو وکٹیں باقی تھیں۔

میچ کے آخری دن کے آغاز پر بھی اسد شفیق نے شاندار بلے بازی جاری رکھی لیکن جب وہ 137 کے انفرادی اسکور پر پہنچے تو مچل اسٹارک کی تیزی سے اٹھتی ہوئی شارٹ پچ گیند پر ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔ اسد شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد راحت علی نے یاسر شاہ کو سنگل لے کردیا تاہم مچل اسٹارک کی آخری گیند یاسر شاہ کے بیٹ سے چھو کر سلپ میں گئی تو وہ اپنی کریز سے باہر نکل گئے اور اسٹیون اسمتھ نے پھرتی دکھاتے ہوئے گیند وکٹوں پر دے ماری جس سے ان کی ذمہ دارانہ اننگز بھی 33 رنز پر پہنچ کر اختتام پزیز ہوگئی اور یوں آسٹریلیا 39 رنز سے کامیاب ہوگیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے دوسری اننگز میں 4 اور مجموعی طور پر میچ میں 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ جیکسنبرڈ کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں اور ناتھن لیون نے 2 شکار کئے۔ اسد شفیق کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہتری کھلاڑی قرار دیا گیا۔

برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 429 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پہلی اننگز کی 287 رنز کی برتری کے ساتھ پاکستان کو جیت کے لئے 490 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے ایک بار خود کو غیر متوقع ثابت کیا اور 450 رنز بنا ڈالے۔ وولین گابا میں پاکستان سے قبل چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 370 تھا جو انگلینڈ نے 07-2006 میں ایشز سیریز کے دوران بنایا تھا جب کہ آسٹریلیا کے کسی بھی میدان میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھارت کا تھا جو اُس نے 78-1977 میں ایڈیلیڈ کے میدان میں چوتھی اننگز میں 445 رنز بنائے تھے لیکن پاکستان نے ان دونوں ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
'' Question of a Penny for the homeless night" by orya maqbool jan on today
Previous Post ’’بے گھر رات کے لیے ایک پینی کا سوال‘‘
Next Post شیخ رشید کا چوہدری نثار کیخلاف تحریک کاحصہ بننے سے انکار
Sheikh Rasheed refused to become part PTI of the movement against Chaudhry Nisar

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.