yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’’بے گھر رات کے لیے ایک پینی کا سوال‘‘

MH Kazmi December 19, 2016 1 min read
'' Question of a Penny for the homeless night" by orya maqbool jan on today
Share this:

یوں لگتا ہے امریکا میں مختلف شہروں میں میرے پروگرام بنانے والوں نے خاص اہتمام کیا کہ میں بار بار شکاگو کے ائر پورٹ سے ضرور گزروں۔ یوں تو امریکا کے ہر ایئرپورٹ پر مجھے مشین نے رینڈم طور پر خصوصی تلاشی کے لیے منتخب کیا‘ لیکن تیسری بار جب شکاگو ایئرپورٹ پر لگی سیکیورٹی کی مشین نے مجھے ایک بار پھر خصوصی تلاشی کے لیے منتخب کیا تو مجھے کوئی حیرت نہ ہوئی۔ اس ساری تلاشی میں بالآخر نکلتا کچھ نہیں‘ صرف یہ بات کھل کر سامنے آ جاتی ہے کہ دنیا بھر میں امریکی جو کچھ بھی کرتا ہے وہ محض اتفاق نہیں ہوتا۔

محض اتفاق سے پاکستان میں ضیاء الحق برسراقتدار نہیں آتا تا کہ اپنے دور اقتدار میں سوویت یونین کے خلاف افغانستان میں جنگ میں امریکا کا ساتھ دے سکے۔ پہلے ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں حکمتیار، برہان الدین ربانی اور احمد شاہ مسعود کو پاکستان میں بلا کر انقلاب کے منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔اس کا بنیادی مقصد روس کے پڑوس میں اس کی مخالف حکومت کا قیام ہوتا ہے۔ اپنے لیے آنے والے خطرے کو ضرورت سے زیادہ سنجیدگی سے لیتے ہوئے اور پاکستان میں موجود کمیونسٹ اور قوم پرست سیاسی رہنماؤں کے بہلاوے اور گوادر یا کراچی کے گرم پانیوں تک رسائی کے لالچ میں روس افغانستان میں داخل ہوتا ہے اور تباہی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے جاپان کو اکسا کر پرل ہار بر پر حملہ کروایا گیا اور پھر اس کے دو شہر ہیرو شیما اور ناگاسا کی پر انسانی تاریخ کے پہلے ایٹم بم گرائے گئے۔

اسی طرح مشرف کی پاکستان کے اقتدار پر قبضے کی کہانی کے اسرار و رموز بھی بہت گہرے ہیں۔ پاکستان کی فوج کو ایک بدترین ’’یوٹرن‘‘ کی ضرورت تھی۔ جہاد فی سبیل اللہ کی علمبردار فوج کو جہاد کے خلاف ہی منظم کرنا تھا۔ گیارہ ستمبر بھی ہونا تھا۔ یوں اس کی سزا ایک پسماندہ ترین ملک افغانستان کو دی جانا تھی۔ پاکستان کے ہوائی اڈوں سے 57 ہزار دفعہ امریکی جہازوں نے اڑنا تھا اور نہتے افغان شہریوں پر بم برسانے تھے۔ ایسے نہیں لگتا جیسے امریکا نے قوموں کی قسمت کا حال پڑھ رکھا ہوتا ہے۔ ورنہ اگر اس زمانے میں پاکستان پر کوئی سویلین حکومت ہوتی اور فوج کا سربراہ کوئی حمید گل مرحوم جیسا شخص ہوتا تو امریکا کو کس قدر مشکل پیش آتی۔

اسی طرح امریکی انتخابات میں صدارتی امیدوار کا انتخاب اور پھر اس کی کامیابی بھی کوئی اتفاقی عمل نظر نہیں آتی۔ مشہور مفکر نوم چومسکی نے اپنی کتاب ’’مینوفیکچرنگ رضا مندی‘‘ یعنی لوگوں کی رائے کو تخلیق کرنا‘‘ ایک ایسی کتاب ہے جو اس بات سے پردہ اٹھاتی ہے کہ امریکا ’’پاپولر ووٹ‘‘ ایک فراڈ ہے اور کیسے صرف الیکشن مہم کے چند مہینوں میں اس میڈیا کے ذریعے جیسے کارپوریٹ سرمایہ دار اپنے پیسوں سے اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں‘ لوگوں کے تعصبات سے کھیلا جاتا ہے‘ ان کی نفرتوں اور محبتوں پر شاندار ٹی وی پرگراموں اور اخباری تبصروں کی چٹخارہ بازی کی جاتی ہے ا ور اپنے مقصد کے نتائج حاصل کیے جاتے ہیں۔

ایک دفعہ کوئی صدارت کی کرسی پر متمکن ہو جائے تو پھر عوام سے نہیں پوچھتا کہ تمہارے بچوں کو ویتنام‘ کوریا‘ افغانستان یا عراق میں موت کے منہ میں جھونکوں یا نہیں۔ یہ سب فیصلے وہ کرواتے ہیں جنھوں نے6.8 ارب ڈالر اوبامہ کو اور قریباً اتنے ہی ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کے لیے مہیا کیے ہوتے ہیں۔

امریکی حکومت میں سب کچھ بہت پہلے سے سوچا جاتا ہے‘ لیکن یہ سوچ امریکا کی طاقت کے بیرون ملک اظہار سے متعلق ہے۔ ہیلری کلنٹن نے اپنی وزارت خارجہ کے دوران ایک پتے کی بات کی تھی۔” کون امریکہکی طاقتامریکہاندر میں مضمر ہے کہ یقین لوگ بیوقوف ہیں، “امریکہ کی طاقت امریکہ سے باہر جھوٹ جو لوگ یہ تصور رکھتے ہیں کہ امریکا کی طاقت امریکا کے اندر سے ہے وہ بے وقوف ہیں،”  امریکا کی طاقت امریکا سے باہر ہے؟ یہی وجہ ہے امریکی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی پلاننگ کا محور و مرکز ہمیشہ دنیا پر اپنی بادشاہت مستحکم کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ترین ممالک کے سرخیل ہونے کے باوجود امریکا ایک رفاحی مملکت کے تصور سے بھی کوسوں دور ہے اور اس کی تصویریں آپ کو امریکا کی سڑکوں پر جا بجا نظر آئیں گی۔ میں نے یہ مناظر بیس سال پہلے بھی امریکا میں دیکھے تھے اور آج بھی نظر آئے۔

شکاگو اور مینی سوٹا کے علاقوں میں موسم نقطۂ انجماد سے 13 سے17 ڈگری تک نیچے تھا۔ چاروں جانب برف اور برفانی ہوا انسان کا خون جما دیتی تھی۔ ایسے میں رات کے گیارہ بجے کوئی شخص اپنا سارا سامان اپنے ساتھ گھسیٹتا ہوا پناہ کی تلاش میں ہو یا پھر کوئی خاندان اپنے بچوں کو سردی میں اپنے ساتھ چمٹائے کسی چرچ کے دروازے کے سامنے رات بھر کے لیے پناہ کی بھیک مانگ رہا ہو تو آپ کے بدن میں ایک جھرجھری سی دوڑ جاتی ہے۔

پاکستان لاکھ غریب سہی‘ میں نے چوبیس سال کوئٹہ‘ پشین‘ مستونگ اور چمن جیسے علاقوں میں گزارے ہیں جہاں اس زمانے میں ایسا ہی برفانی موسم ہوتا تھا لیکن میں نے پناہ کی تلاش میں سڑکوں پر سرگرداں کسی شخص کو نہیں دیکھا اور نہ ہی ایسا منظر آپ کو شمالی علاقہ جات میں نظر آئے گا۔ لیکن دنیا کی اس سب سے بڑی اور شاید واحد عالمی طاقت میں اس وقت پانچ لاکھ چونسٹھ ہزار سات سو آٹھ 5,64,708 ایسے افراد ہیں جن کے پاس کوئی گھر نہیں۔ وہ گرجا گھر یا رفاحی ادارے جو ان افراد کو رات سات بجے سے صبح سات بجے تک پناہ یعنی سایہ فراہم کرتے ہیں‘ ان کے دروازوں پر سرشام ایسے لوگوں کا ہجوم دیکھنے والا ہوتا ہے۔

امریکا جس کی طاقت امریکا سے باہر تصور کی جاتی ہے۔ جس سپر پاور نے 1901ء سے اپنی افواج کو مختلف ممالک میں حملوں کے لیے بھیجنا شروع  کیا‘ فلپائن سے تائیوان‘ کوریا اور پھر ویتنام‘ کمبوڈیا‘ لاؤس سے ہوتے ہوئے جنوبی امریکا اور اب افغانستان اور عراق‘ ان جنگوں میں حصہ لینے والوں میں ویتنام اور اس کے بعد کی جنگوں کے امریکی ’’شیر دل‘‘ سپاہیوں میں چودہ لاکھ ایسے ہیں جو مستقل یا عارضی بے گھری کا شکار ہیں۔

فوج کی نوکری ختم ہونے کے بعد کوئی آمدنی کا ذریعہ نہیں اور جنگوں میں شرکت کر نے سے جسمانی معذوری نے اپاہج کر دیا ہے لیکن ان چودہ لاکھ میں سے دس لاکھ افغانستان اور عراق کی جنگ میں حصہ لینے والے وہ سپاہی ہیں جو ایک ایسے پاگل پن کا شکار ہو چکے ہیں جسے ’’پوسٹ ٹرامیٹک ڈس آرڈر‘‘ کہتے ہیں ۔ یہ کسی خوفناک‘ المناک یا دردناک واقعہ دیکھنے سے پیدا ہوتا ہے اور آدمی اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہے۔

خاندان کا نظام ٹوٹ پھوٹ چکا ہے‘ گھر والے ذہنی امراض کے اسپتال میں داخل کرتے ہیں وہ چند دن رکھ کر فارغ کرتے ہیں تو واپسی پر گھر کے دروازے اس ’’پاگل ‘‘ پر بند ہو جاتے ہیں اور وہ ایسے ہی رات کو برفانی ہواؤں میں پناہ  سایہ ڈھونڈ رہا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ فوجی جو عراق یا افغانستان کی جنگ میں حصہ لینے کے بعد واپس آئے وہ اس بے گھری اور کسمپرسی سے تنگ  کر دھڑ دھڑ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ بیس سال پہلے واشنگٹن میں جارج ٹاؤن کے راستے پر ایک سیاہ فام گتے کے گلاس میں سکہ اچھال کر یہ صدا لگا رہا تھا۔” بے گھر رات کے لیے ایک پینی کا سوال ہے۔‘‘ پتہ نہیں کیوں میرا جی چاہتا ہے کہ پاکستان کے مخیر حضرات ان امریکی بے گھروں کے لیے پناہ مہیا کرنے کے لیے ایک این جی او بنائیں‘ اسے عالمی سطح پر رجسٹرڈ کروائیں اور اس عالمی طاقت کو اس آئینے میں اس کا چہرہ دکھائیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The third list by Rao Manzar Hayat on today
Previous Post تیسری فہرست
Next Post برسبین ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا 39 رنز سے کامیاب
The exciting competition in Brisbane Australia won by 39 runs

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.