yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی

MH Kazmi May 27, 2017 1 min read
The desert may also Decisions
Share this:

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کو اس وضاحت کی بھی ضرورت نہیں تھی کہ سعودی شاہ نے ان تیس مقررین سے معذرت کی ہے جنھیں سربراہ کانفرنس میں وقت کی قلت کے سبب خطاب کا موقع نہیں مل پایا۔مِزے کی بات ہے کہ سعودی شاہ کا موقف ریاض کے بجائے اسلام آباد سے سامنے آیا ہے۔بالکل ایسے  جیسے سال بھر پہلے اسلامی عرب فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کی خبر اسلام آباد کے بجائے ریاض سے جاری ہوئی تھی۔ مگر ریاض کی حالیہ امریکن عرب اسلامک سربراہ کانفرنس میں پاکستانی وفد کو جس سفارتی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا اس پر بھانت بھانت کے سوالات ، تاویلات اٹھانے اور وضاحتیں دینے کے بجائے اسے نعمتِ غیرمترقبہ کی نگاہ سے بھی تو دیکھا جا سکتا ہے اگر آنکھ ہو تو۔

اگر پاکستان کو ایک ڈھل مل غیر تابعدار ناقابلِ اعتبار ریاست کا غیر علانیہ درجہ مل ہی چکا ہے تو اس تاثر کو دھونے یا صفائی پیش کرنے کے بجائے اسے ایک اہم تاریخی و سفارتی موقع کے طور پر دیکھنے اور خیر مقدم کی ضرورت ہے۔مگر اس خیر مقدم کے لیے ذہنی اعتبار سے ایک غیر تابعدار قیادت بھی تو چاہیے جو ایسے نئے اتحادیوں کے ساتھ چل سکے جو قدامت پسندی کے محور پر توازن ِ طاقت کے پرانے آزمودہ ورلڈ آرڈر کی جگہ ایک نئے ورلڈ آرڈر میں اپنی موثر آواز کی بازگشت سننا چاہتے ہیں۔ان طاقتوں میں سرِ فہرست چین اور روس ہیں۔

بات یہ ہے کہ جب عملاً غیر جانبدار رہنا ناممکن ہو اور نیا کیمپ بھی میسر ہو اور ہمیں تنہائی کا دکھ جھیلنے کی عادت بھی نہ ہو اور ہم میں اتنی قوت بھی نہ ہو جو دوسروں کو ہماری ضروریات و خدشات کے بارے میں قائل کر سکے تو پھر خارجہ پالیسی میں ’’ میں ہوں کسی کے ساتھ میرا دل کسی کے ساتھ ’’والا اصول جھٹک دینا ہی تیز رفتار بدلے حالات میں عقلمندی ہے۔

آپ اپنا کیک یا تو کھا سکتے ہیں یا پھر اسے نہ کھا کر محفوظ رکھ سکتے ہیں۔مگریہ ممکن نہیں کہ آپ اپنا کیک کھائیں بھی اور اسے کم بھی نہ ہونے دیں۔آپ کا بنیادی قومی مفاد کیا ہے ؟ یہی نا کہ بھارت آپ پر علاقائی ، اقتصادی یا سیاسی طور پر غالب نہ آ جائے ؟ آپ کی ستر سالہ بھاگ دوڑ اسی ایک نکتے کے گرد گھومتی رہی ہے نا ؟ اور اس بھاگ دوڑ کے دوران جس نے بھی آپ کو مسکرا کے دیکھ لیا اسی کو آپ نے مددگارسمجھ لیا۔ ذرا کبھی ٹھہر کے ناقدانہ جائزہ تک نہ لیا کہ آپ کی بھارتی کمزوری کو ایکسپلائٹ کرنے والے یار لوگوں نے آپ سے تعاون کے نام پر کیسے کیسے کام نکلوا لیے اور آپ گھوم پھر کے عدم تحفظ کے میدان میں آج بھی وہی پرانی نفسیاتی نیکر پہنے کھڑے ہیں۔

کسی بھی دشمن کو نہتا کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ میں اتنی طاقت ہو کہ نہتا کر دیں۔اگر یہ نہ کر پائیں تو اپنے بنیادی بقائی مفادات پر سمجھوتہ کیے بغیر اس سے دوستی گانٹھنے کی کوشش کریں۔ یہ بھی مشکل لگے تو پھر ایسا دوست یا اتحاد تلاش کریں جو آپ کے عدو پر بھی رسوخ رکھتا ہو۔یہ بھی مشکل ہے تو پھر آپ ایسا یا ایسے دوست تلاش کریں جن کے اور آپ کے علاقائی مفادات مشترک ہوں اور ان کی صحبت میں آپ خود کو کسی حد تک محفوظ سمجھیں۔پہلے تین کام آپ سے ہو نہیں سکتے مگر چوتھا کام بھی آپ اناڑی پن سے کرتے آ رہے ہیں۔کبھی ایک اتحاد میں ضرورت سے زیادہ گھس گئے کبھی ضرورت سے زیادہ لاتعلق ہوگئے، کبھی ضرورت سے زیادہ دو عملی اختیار کر لی اور کبھی ایک بڑے کام کے ساتھ اپنا چھوٹا سا کام ٹانک کر بڑا کام دینے والے کو بدکا دیا اور کبھی خود دباؤ کی تاب نہ لاتے ہوئے جھنجھلاہٹ میں بدک گئے۔یہ رویہ دو انسانوں یا دو انسانی گروہوں کے مابین تو چل سکتا ہے مگر ریاستوں کی تعلقاتی فارسی میں فٹ نہیں بیٹھتا۔

جس طرح لغوی معنوں میں کوئی مجرم ایماندار نہیں ہوتا اسی طرح کوئی بھی ریاست لغوی معنوں میں ایماندار نہیں ہوتی ، نہ ہونا افورڈ کر سکتی ہے۔ دونوں مفادات کے پتلے ہوتے ہیں۔البتہ مشکل یہ ہے کہ بے ایمانی بھی بنا سلیقہ یا بغیر ایمانداری زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔لہذا مجرم ہو کہ کوئی ریاست انھیں اپنی بقا کے لیے مفاداتی ایمانداری کا ضابطہِ اخلاق بنانا ہی پڑتا ہے۔اور جو بھی اس ضابطہِ اخلاق کو پامال کرتا ہے اس سے سنڈیکیٹ میں شامل باقی ارکان مافیائی سلوک کرتے ہیں اور ریاستیں ایسی ضابطہ شکن ریاست کو قسط وار زخم دے کر نمٹتی ہیں۔گویا وفاداری بشرطِ استواری اصل ایماں ہے۔

اس نظریے کی روشنی میں پاکستان کو ایک بار پھر سنہری موقع ملا ہے کہ وہ ترازو کے دو پلڑوں کو جوڑنے والی ڈنڈی پر چلنے کے بجائے کسی ایک پلڑے میں اتر آئے۔جہاں دو کشتیوں میں پاؤں رکھتے رکھتے عمر گذر گئی  وہاں ایک کشتی میں دونوں پاؤں رکھنے کا تجربہ بھی سہی۔ اس دوران اگر کوئی پیچھے سے آواز لگائے کہ بھینس بھینس تجھے چور لے چلے تو انھیں بتا دیا جائے کہ تو جو چارہ ڈالتا رہا ہے وہ تو چور بھی دیں گے۔دودھ تو وہ بھی سارا نکال کے بیچیں گے لیکن ہو سکتا ہے تیری طرح نہ بیچیں۔

ہاں تو پھر کیا سوچا۔امراؤ جان کی طرح کوٹھے کوٹھے آئیڈیل کی تلاش جاری رکھنی ہے یا پھر گھر بسانے کا بھی سوچنا ہے اب جیسا بھی بسے۔مگر شائد یہ کہنا آسان ہو۔کسی ایک کا ہونے سے امراؤ کا تو بھلے بھلا ہو جائے مگر امرا کا شائد نہ ہو پائے۔

عوام کو تو صرف جان و مال کی سیکیورٹی اور قانونی رٹ اور مساوات چاہیے بھلے کسی بھی کمپنی کے نام پر ہو۔اصل مشکل اور نخرہ امرا کا ہے۔انھیں چینی سی پیک بھی چاہِیے اور امریکی ایف سولہ بھی۔عوام کو تو نئے روزگاری تقاضوں کی خاطر مینڈرین زبان کی شدبد  چاہیے مگر امرا کوکچھ الگ سا دکھنے کے لیے انگریزی اور ہارورڈ چاہیے۔

پروجیکٹ شنگھائی کی کمپنی کا اچھا مگر پیسہ جمع کرانے کے لیے بینک سوئس ہو تو اور اچھا۔دورہ بیجنگ کا اچھا مگر رہنا دوبئی ، لندن ، ٹورنٹو یا نیویارک کا اچھا۔امداد بھی ویل کم اور قرض کو بھی خوش آمدید ، پائیدار سڑک بھی درکار مگر کمیشن سے بھی نہیں انکار۔جانا ریاض اور دیکھنا ہانگزو کی طرف ، مشرق کی طرف سے بھی سرمایہ کاری چاہیے اور مغرب کی طرف ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف بھی نگاہ سے اوجھل نہ ہوں۔وفاداری کی بھی خواہش ہے مگر چانس ملنے پر آنکھ مٹکے میں بھی کوئی حرج نہیں۔اچھا بھی چاہیے مگر توازن برقرار رکھنے کے لیے برا بھی چاہیے۔آزادی بھی چاہیے مگر پابہ زنجیر رہنے کی پرانی خواہش بھی ٹوکری میں نہیں پھینکنی۔اکیسویں صدی کے تقاضے بھی پورے کرنے کو جی چاہتا ہے مگر انیسویں صدی کی جاگیردارانہ و متوسط اقدار و ذہنیت کی غلامانہ اوڑھنی بھی نہیں اتارنی۔ایسے پیچیدہ ذہن تضاداتی مزاج والے امرا کے بارے میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ جن کے رتبے ہیں سوا ان کی سوا مشکل ہے۔

ان حالات میں وفاداری و یک رخی کے معنی جاننا اور بات ہے اور ان معنی کو برتنا اور بات۔میں نے تو آج تک کوئی ہیروئنچی نہیںدیکھا جو ہیروئن پینے کو اچھا سمجھتا ہو۔ مگر کیا کرے وہ بھی تو مجبور ہے۔ کوئی کرے تو کیا کرے ؟

ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیں

شکریہ مشورت کا، چلتے ہیں

ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی

چلنا پڑئیے تو پاؤں جلتے ہیں۔

ہم کوئی بد معاملہ تو نہیں

زخم کھاتے ہیں، زہر اگلتے ہیں (جون ایلیا)

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
USA Arab Islamic summit conference
Previous Post امریکہ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس
Next Post بھارت کا ڈیفنس ڈاکٹرائن، پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی
India's Defense Doctrine, alarming for Pakistan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.