yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت کا ڈیفنس ڈاکٹرائن، پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی

MH Kazmi May 27, 2017 1 min read
India's Defense Doctrine, alarming for Pakistan
Share this:

بھارت نے حال ہی میں ’’جوائنٹ آرمڈ فورسز ڈاکٹرائن‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں پیش کیے گئے تصور کے مطابق بری، بحری اور فضائی افواج ایک قوت کی شکل اختیار کرلیں گی۔ اس ڈاکٹرائن میں اہداف، تکنیک، رسل و رسائل، سروسز اور کمانڈ کے ڈھانچے کو باہم مربوط کردیا گیا ہے۔ اب یہ تینوں افواج الگ الگ آپریشنز کے بجائے یکجا ہو کر بیرونی و اندرونی خطرات(اس میں بھارت کے مختلف خطوں میں پائی جانے والی بائیں بازوں کی شدت پسند تنظیمیں بھی شامل ہیں) کا مقابلہ کریں گی۔ ہر فوج کی انفرادی صلاحیت کی بہتری کے بجائے کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ دورِ امن میں پڑوسی ممالک کے اندر اپنی ہمہ جہت مہمات جاری رکھتی ہے۔ اس مہم جوئی میں ’’را‘‘سوشل میڈیا، سیاسی و عسکری ذرایع، دفاعی و انسدادی اداروں ، ٹیکنالوجی وغیرہ کا بھرپور استعمال کرتی ہے۔ انھی خفیہ جنگوں کی باقاعدہ حکمت عملی اب مرتب کرلی گئی ہے۔ ’’را‘‘نے ہمسایہ ممالک کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں رسوخ پانے کے لیے کمزور کردار رکھنے والوں کا جس طرح استعمال کیا ، وہ حیرت انگیز ہے۔

اس ڈاکٹرائن میں مقبوضہ کشمیر کے لیے ’’اسلامی شدت‘‘ کو ’’داخلی خطرات‘‘ میں سر فہرست رکھا گیا ہے لیکن بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کا تذکرہ تک نہیں۔  نکسل شدت پسند (بھارت کے 707میں سے) 75 اضلاع میں معاشی ترقی اور سیکیورٹی کے لیے وسطی بھارت میں سب سے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ عالمی قوت بننے کا آرزو مند بھارت، خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے، پاکستان کو دہشت گردی کا ’’مرکز‘‘بنانا چاہتا ہے۔ بھارت کلبھوشن یادیو جیسے نیٹ ورکس کے ذریعے پڑوسی ممالک میں ’’ریاستی دہشت گردی‘‘ برآمد کر رہا ہے جب کہ کوئی مربوط حکمت عملی نہ ہونے کے سبب اپنے ہی ملک میں نکسل دہشت گردی کو قابو پانے میں ناکام ہے۔ میزورام، مانی پور، ناگالینڈ، بوڈو لینڈ اور آسام میں سر اٹھاتے خلفشار کا ذکر ہی کیا؟

بھارت کے وضع کردہ اس تازہ ڈاکٹرائن کے لہجے سے بہت کچھ عیاں ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ’’بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار رکھنے والوں‘‘ کے خلاف جوابی کارروائی خارج از امکان نہیں۔ کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ اس سے کیا مراد ہے؟ کسی بھی ’’اشتعال انگیزی دہشت گردانہ کارروائی‘‘کے خلاف’’سرجیکل اسٹرائیک‘‘ کو جوابی کارروائی کا حربہ قرار دیا گیا ہے لیکن یہ کس نوعیت کی کارروائی ہوگی، اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔ گذشتہ برس ستمبر میں جب بھارت نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک ’’دہشت گردی کے ٹھکانوں‘‘کے خلاف ’’سرجیکل اسٹرائیک‘‘کرنے کا دعویٰ کیا تو بھارت کے فتنہ جُو الیکٹرانک میڈیا نے اس معاملے کو فلمی انداز میں پیش کیا۔

بھارت کو شمال مغربی کمانڈ (ایس ڈبلیو سی) قائم کیے زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔ اس علاقے میں بھاری تعداد میں فوج کی منتقلی سے صحرا میں بھارت کو نقل و حرکت کے لیے کھلا میدان دستیاب ہے۔ڈاکٹرائن میں سرحد پار قوت کو برابر کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بڑی کھیپ اس علاقے میں بھیجنے کا اشارہ دیا گیا ہے، پاکستان کو اس حوالے سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ روایتی فوج کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اس علاقے میں بروقت ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار نصب کرکے پیش بندی کردینی چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے جارحانہ لہجے کے برخلاف بھارتی عسکری تجزیہ کار، سابق افسران اور دفاعی امور کے ماہرین ’’جوائنٹ ڈاکٹرائن‘‘ کے شدید ناقد ہیں اور اسے غیر پیشہ ورانہ اور لا یعنی قرار دے رہے ہیں۔ 7مئی کے ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ میں معروف تجزیہ کار بھرت کرناڈ اس ڈاکٹرائن کو ’’ بے ڈھب، کسی دوسرے درجے کے مبتدی کا لکھا ہوا مقالہ‘‘  اور انتہائی ناقص قرار دیا۔ بھرت کرناڈ نے ایک اور مضمون میں لکھا’’ میں 30برس سے بھارتی فوج کی جانب سے خطرات کے ادراک میں غلط سمت کی نشاندہی کر رہا ہوں۔

اگر بنیاد کو درست نہیں کیا جائے گا تو بھلا ہماری افواج درست سمت کا تعین کیسے کریں گی؟ بہرحال یہ(ڈاکٹرائن) بالواسطہ سہی، میرے خدشات کا ایک اور ثبوت ہے کہ ہم اپنے فوج کے دماغ پر ایک ہی خطرہ سوار کیے ہوئے ہیں یعنی پاکستان۔ ڈاکٹرائن میں ’’اسٹریٹجک انوائرمنٹ اسکین‘‘ کے عنوان سے ایک باب شامل ہے جس میں’’سرحدی استحکام کے لیے حفاظتی اقدامات کی ضرورت‘‘ پر زور دیتے ہوئے ’’متنازعہ سرحدوں‘‘میںمغربی سرحد پر لائن آف کنڑول (ایل او سی) کا تذکرہ تو سرفہرست ہے لیکن بھارت اور چین کے زیر انتظام علاقے کی سرحد ’’لائن آف ایکچول کنڑول‘‘ کا تذکرہ نہیں جب کہ یہاں درپیش خدشات زیادہ ہولناک  ہیں۔‘‘

بھارتی نیوی کے سابق چیف اور سابق چیف آف اسٹاف کمیٹی ایڈمرل ارون پرکاش نے اس دستاویز کو ’’فریب، مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ‘‘ قرار دیا۔ وہ کہتے ہیں’’ اس میں (افواج کی طلب و رسد اور دیگر ضروریات کی فراہمی سے متعلق) ربط کا تذکرہ نہیں، ایسے ڈاکٹرائن لایعنی ہوتے ہیں۔‘‘

بروکنگ انسٹی ٹیوشن کے انیت مکھر جی کہتے ہیں ’’ ایسی دستاویز کا ایک مقصد اپنے اتحادی اور مخالفین کو اپنے عزائم سے آگاہ کرنے کے لیے پیغام دینا بھی ہوتا ہے۔ یہ ڈاکٹرائن اس مقصد پر بھی اس لیے پورا نہیں اترتا کہ اسے مرتب کرنے والے اس میں ’’ قومی تحفظ کی حکمت عملی‘‘ واضح کرنے میں ناکام رہے ہیں۔‘‘

جوائنٹ ڈاکٹرائن میں جغرافیائی محل وقوع کی مدد سے خطے میں بھارت کے اثر و رسوخ اور قوت کو مبالغہ آمیز انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ بحرہند میں چین کی موجودگی نے عالمی جغرافیائی سیاست کی توجہ ایشیا پیسفک کی طرف مرکوز کردی ہے۔ بھارتی عزائم سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اس صورت حال میں، دشمن کا دشمن دوست کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے،  امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔ چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اقتصادی قوت نے خطے میں واشنگٹن کے مفادات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ڈاکٹرائن میں ’’جغرافیائی سیاست میں دوبارہ توازن کے قیام‘‘ کے لیے ’’ابھرتی ہوئی طاقتوں کے رویے میں بڑھتی ہوئی جارحیت‘‘ کا تذکرہ کرکے چین کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔

بھارت کو خدشہ ہے کہ اس کے کچھ پڑوسی اپنی خود مختاری کو درپیش خطرات کے باعث چین کے مزید قریب ہو جائیں گے۔ بڑھتی ہوئی شدت پسندی کی جانب پاکستان کی مثال دے کر اشارہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس ڈاکٹرائن میں نیپال اور مالدیپ کے اندرونی عدم استحکام کی بھی بالواسطہ نشان دہی کی گئی ہے۔

دنیا کی یادداشت کمزور ہو تو یاد دلایا جاسکتاہے کہ بھارت اپنے پڑوس میں سکم، سری لنکا، نیپال اور مالدیپ کے اندر مہم جوئی کرچکا ہے۔ 1970میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی پسند تحریک کی حمایت بھی ایسی ہی مہم تھی۔

راقم جنگ شروع ہونے سے قبل مارچ تا دسمبر 1971 میں بھارتی فوج کی قید کا تجربہ رکھتا ہے۔ اس لیے پورا اندازہ ہے کہ بھارت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کیسا سلوک روا رکھتا ہے۔ اس کے باوجود یہ رومان آمیز واہمہ قائم رہا کہ جنوبی ایشیا میں صدیوں ساتھ رہنے والوں کے مابین رنگ، نسل اور مذہب کے نام پر بوئی گئی نفرتیں ایک دن دم توڑ جائیں  گی۔ بھارت میں کئی قابلِ احترام دوست ہی کیوں نہ ہوں لیکن ہندوتوا کا متعصبانہ نظریہ اور پاکستان کے ساتھ ناقابل فہم عناد رکھنے والوں کا علاج کیا ہو؟ دہائیوں سے جاری یہ خفیہ جنگ ہمارے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا کو بھی لپیٹ میں لے گی۔ امن کی آرزو دم توڑ رہی ہے، اس سے مایوسی کا احساس تو ہوتا ہے مگر ہمارے پاس مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد شدت اختیار کرنے والی اس ہمہ جہت جنگ میں بھرپور مقابلہ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ اجیت دوال کا اعلان واضح ہے’’ہمیں پاکستان کو زخم لگانے کی کھلی چھوٹ ہے۔‘‘

بھارتی کا یہ نیا جنگی ڈاکٹرائن 2500برس قبل لکھی گئی ’’ارتھ شاستر‘‘ کا متبادل نہیں، ’’را‘‘ جس پر60ء کی دہائی میں  اپنے قیام کے وقت سے عمل پیرا ہے۔ نو تشکیل اتحادوں پر انحصار کرتے ہوئے بھارت خطے میں بالادستی کا خواب پورا کرنے کے لیے سرحد پار قوت کے اظہار کی جو حکمت عملی تیار کرچکا، اس کے عزائم اس سے واضح ہیں۔ بھارت 70ء کی دہائی میں شاہِ ایران جیسا کردار اپنے لیے منتخب کرچکا ہے، جب ایران کو خطے میں امریکا کا ’’پولیس مین‘‘کہا جاتا تھا۔ امریکا کو مطمئن کرنے کے لیے چین کے خطرے کا واویلا ضرور کیا گیا ہے لیکن اس جنگی ڈاکٹرائن کا بین السطور پیغام واضح ہے کہ خطے میں بھارتی بالادستی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان ہے اوراس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے بھارت اپنے عزائم واضح کرچکا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The desert may also Decisions
Previous Post ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی
Next Post لکھوں تو کیا لکھوں
If I write what I write

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.