yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’’الگ کمپنی مبارک ہو‘‘

MH Kazmi November 9, 2016 1 min read
'The Company' Congratulations'
Share this:
'The Company' Congratulations'
‘The Company’ Congratulations’

چند روز پہلے کی بات ہے ایک بورڈ آفیشل نے مجھ سے یہ بات پوچھی تو میرا جواب یہی تھا کہ مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں نہ ہی میری مخالفت سے کوئی فرق پڑنے والا ہے، بس جو بات غلط لگی اس کی نشاندہی کر دی۔

اس پر مذکورہ آفیشل  ایک طویل لیکچر میں پی ایس ایل کمپنی کی افادیت بتانے لگے، بس یہی کہنے کی کسر رہ گئی تھی کہ اس فیصلے سے ملک میں دودھ کی نہریں بہنے لگیں گی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’میڈیا میں جو صاحب خبریں لیک کر رہے ہیں وہ ایسا کرکٹ کی محبت میں نہیں کر رہے، انھیں  کمپنی میں کردار چاہیے جو مل گیا تو خاموش ہو کر بیٹھ جائیں گے‘‘ میں نے ان سے بعض سوالات کیے تو وہی روایتی جواب ملے کہ ’’پی سی بی میں بہت سیاست ہے، حکومت تبدیل ہوئی نیا سیٹ اپ آیا تو پی ایس ایل کو تباہ کر دیا جائے گا، اسی لیے یہ اقدامات کر رہے ہیں تاکہ الگ کمپنی پر کوئی ہاتھ نہ ڈال سکے‘‘۔

ان باتوں کے درمیان ہی میں بخوبی جانتا تھا کہ سب  فیصلے ہو چکے اب صرف اعلان ہونا ہے، درحقیقت الگ دفتر کی جگہ تک  چن لی گئی ہے، گوکہ بورڈ حکام مان نہیں رہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ دنیا میں کوئی بھی لیگ الگ کمپنی نہیں کراتی، آج اگر پی ایس ایل سے پی سی بی کا نام ہٹا دیں تو کون سا بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو این او سی دے گا، الگ کمپنی کی بات مالی مفادات کے سوا کچھ نہیں لگتی، یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ کسی کے کندھے استعمال کر کے پوزیشن حاصل کرو اور پھر آرام سے الگ ہو جاؤ، میں نے کوشش شروع کر دی ہے چند روز میں دنیا بھر کے بورڈز سے پتا کر کے ایک رپورٹ دوں گا کہ کون اپنی لیگ الگ کمپنی کے تحت کرا رہا ہے،بدقسمتی سے ہمارے کرکٹ حکام کو کوئی  پوچھنے والا نہیں، جب تک موجودہ حکومت برقرار ہے ان کا کوئی بھی بال تک بیکا نہیں کر سکتا، اسی لیے جس کی جو مرضی ہو وہی کر رہا ہے۔

چیئرمین سے گذشتہ دنوں میری بات ہوئی صاف ظاہر تھا کہ وہ اس پیش رفت سے خوش نہیں مگر مجبوری میں ہاں کرنا پڑے گی، گورننگ بورڈ کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ ربڑ اسٹیمپ ہے، اسے شاید رکھا ہی اسی لیے ہے کہ من مانے فیصلوں کی منظوری کو قانونی تحفظ حاصل ہو جائے، ارکان کو مختلف فوائد اورکمیٹیز میں شامل کر خوش کیا جاتا ہے جو کیا کام کرتی ہیں کسی کو علم نہیں، حالیہ میٹنگ میں بھی کسی بات پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، کمپنی بنانی ہے بالکل ٹھیک،ایسا کرنا ہے بالکل ٹھیک،کہیں سے کسی بات پر ناں کی آواز نہ آئی، ہاں یہ تو بتانا ہی بھول گیا کہ کل کے اجلاس میں ارکان گورننگ بورڈز کیلیے غیرملکی ٹورز کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔

اہلیہ کے ساتھ بزنس کلاس کا ٹکٹ، فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام، ڈیلی الاؤنس انھیں سب کچھ ملے گا، اس پر کتنی رقم خرچ ہو گی اس کے حساب کتاب کا کام  جلد شروع ہو گا، اسی کے ساتھ چیئرمین شہریارخان کے دل کی انگلینڈ میں سرجری پر جو 50 ہزار پاؤنڈز اسپتال کے اکاؤنٹ میں براہ راست منتقل ہوئے اس کی بھی منظوری مل گئی، اب کون اعتراض کرے گا؟ میرا سوال صرف اتنا ہے کہ اگر پی ایس ایل کمپنی پی سی بی کے تحت ہی کام کرے گی، فائدہ بھی بورڈ کو ملے گا تو پھراسے الگ کیوں کیا؟

یہی سیٹ اپ کیوں نہیں چلنے دے رہے، بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ فرد واحد کا مستقبل بچانے کی کوشش ہے، ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو، البتہ ایک بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ پاکستان میں جس کی حکومت اس کا بندہ والی پالیسی ہی چلتی ہے، آپ ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بنا دیں، بھارت سے چار سیریز کرا دیں لیکن جس سیاسی پارٹی کی سپورٹ سے بورڈ میں آئے اس کا تختہ دھڑن ہوا تو اسی کے ساتھ جانا پڑے گا، نئی حکومت اپنے ہی لوگ لائے گی، اسی لیے جتنی بھی کمپنیز  بنا لیں کوئی فرق نہیں پڑنے والا، سابق کرکٹرز  حسب توقع ابھی خاموش بیٹھے ہیں، زیادہ بولنے والوں کو بورڈ میں ملازمتیں مل چکیں، بعض کو مناسب وقت کا انتظار ہے، ابھی زیادہ معاملات واضح نہیں ہیں البتہ ایسا لگتا ہے کہ حالیہ فیصلے کا پاکستان کرکٹ بورڈ پر منفی اثر پڑے گا۔

کارپوریٹ کلچر لانے کی  تیاریاں ہو رہی ہیں، مستقبل میں گورننگ بورڈ میں بھی پرائیویٹ کمپنیز کے نمائندے شامل کیے جائیں گے، ایسوسی ایشنزکا کردار ویسے ہی محدود ہوتا جا رہا ہے آگے  وہ مزید سائیڈ لائن ہوں گی، جس کے پاس پیسہ وہی کرکٹ چلانے والوں میں شامل ہو گا، شاید اس وقت بہت سے لوگ مجھ سے اتفاق نہ کریں، وہ کہیں کہ یہ فضول میں مخالفت کر رہا ہے لیکن جب بہت سی باتیں سامنے آئیں گی تو حقیقت کا اندازہ ہو گا، دولت کمانا اچھی بات لیکن اصل کام کرکٹ کا فروغ ہے اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی واپسی کا کوئی پلان نہیں بن رہا، رہی بات لاہور میں فائنل کی تو بہت سے ناقدین کے مطابق فی الوقت دباؤ سے نجات کیلیے وہ صرف ایک اعلان ہی ہے، بعد میں کوئی بھی بہانہ بنا کر اس سے راہ فرار اختیار کر لی جائے گی، میں امید کرتا ہوں ایسا نہ ہو، اب مزید کچھ کہوں گا تو بورڈ والے اور ناراض ہوں گے، اس لیے الگ کمپنی کی ’’مبارکباد‘‘ دیتے ہوئے یہیں اختتام کرتا ہوں،دیکھتے ہیں حالیہ فیصلوں کے کیا نتائج سامنے آتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Kagysu alleged racial comments about rbada on Ian Chappell
Previous Post ای ین چیپل پر کاگیسو ربادا کے بارے میں نسلی تبصرے کا الزام عائد
Next Post ’’القاعدہ نے کراچی میں اہم شخصیات کے قتل کا منصوبہ بنا رکھا تھا‘‘
'Al-Qaeda' had planned to assassinate key figures in Karachi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.