yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نامور بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے خلاف گانے میں غیر ازدواجی تعلقات کا لفظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج

MH Kazmi July 11, 2019 1 min read
The case was filed against the nominated Indian singer Haneeen Singh for using non-sexual interaction in singing
Share this:

The case was filed against the nominated Indian singer Haneeen Singh for using non-sexual interaction in singing

ممبئی (ویب ڈٰیسک)بھارتی ریپر، گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ کے خلاف بھارتی ریاست پنجاب میں گانے میں خواتین کے لیے انتہائی نامناسب لفظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج کردیا گیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ یو یو ہنی سنگھ پر گانے میں نامناسب اور بیہودہ شاعری کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہو، اس سے قبل 2013 میں بھی انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ہنی سنگھ کو 2013 میں ’میں ہوں بلاتکاری‘ گانا گانے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب انہیں گزشتہ برس ریلیز ہونے والے گانے ’مکھناں‘ میں خواتین سے متعلق بیہودہ لفظ استعمال کرنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یو یو ہنی سنگھ کے گزشتہ برس ریلیز ہونے والے گانے پر ھارتی ریاست پنجاب کی خواتین سے متعلق کام کرنے کمیشن نے اعتراض کرتے ہوئے پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔خواتین سے متعلق کام کرنے والے کمیشن کے مطابق یو یو ہنی سنگھ کے دسمبر 2018 میں ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیے جانے والے گانے ’مکھناں‘ میں خواتین سے متعلق انتہائی بیہودہ شاعری استعمال کی جو ناقابل قبول اور خواتین کی اہمیت کو کم کرنے کے مترادف ہے۔خواتین کمیشن نے ہنی سنگھ کے گانے میں شامل ’میں ہوں ویمنزیئر‘ جملے پر اعٹراض کرتے ہوئے پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دی تھی۔’ویمنزیئر‘کی معنی ایک ایسے شخص کے طور پر لی جاتی ہیں جس کے بیک وقت متعدد خواتین سے غیر ازدواجی تعلقات ہوتے ہیں۔ اور اب گلوکار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا۔’ڈی این اے انڈیا‘ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ساس نگر کے متار پولیس تھانے میں یو یو ہنی سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 294 اور 502 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ دائر کردیا گیا۔یو یو ہنی سگھ کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے میں خواتین کو نامناسب انداز میں پیش کیے جانے سے متعلق 1968 کے ایکٹ کی دفعہ 6 کو بھی شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گلوکار کے خلاف لکھوندر کمار نامی شخص کی فریاد پر مقدمہ دائر کیا گیا۔خیال رہے کہ ہنی سنگھ کا یہ گانا سمبر 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اسے یوٹیوب پر اب تک 20 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ گانے میں یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ نیہا ککڑ اور سنگشٹا نے آواز کا جادو جگایا ہے۔یو یو ہنی سنگھ پر گانوں میں عریانیت اور منشیات کے عام استعمال کو فیشن کے طور پر دکھائے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔یو یو ہنی سنگھ کا پہلا مشہور بھنگڑا گانا ’لک 28 کڑی دا‘ 2011 میں ریلیز ہوا تھا، لیکن وہ اس گانے سے قبل ہی متعدد ایوارڈ حاصل کر چکے تھے۔یو یو ہنی سنگھ نے بولی وڈ فلموں ’کاک ٹیل، چنئی ایکسپریس، باس، گھبر از بیک اور مستان‘ سمیت دیگر فلموں کے لیے بھی گانے گائے۔یو یو ہنی سنگھ نے متعدد پنجابی و دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، تاہم انہیں شہرت ریپر اور بھنگڑا گلوکار کے طور پر ہی ملی۔ریپر نے گلوکار و موسیقار شیلنی تلوار سنگھ سے شادی کی ہے۔یو یو ہنی سنگھ 2015 سے 2017 کے درمیان میوزک کی دنیا سے غائب بھی رہے تھے وہ انزائٹی اور ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے تھے اور پھر دسمبر 2017 میں انہوں نے میوزک کی دنیا میں واپسی کی تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
What does opposition opposition want to do with my mouth using different handcuffs? Prime Minister Imran Khan told everyone
Previous Post اپوزیشن مختلف ہتکنڈے استعمال کر کے میرے منہ سے کیا اگلوانا چاہتی ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے سب بتا دیا
Next Post کس نامور اداکار نے معاوضہ لینے میں دپیکا، پریانکا اور کرینہ کپورکو بھی پیچھے چھوڑ دیا
In the honorable actor, Pikika, Paranakya and Karna Kapoor have also left behind

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.