yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارتی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان میں ہونے والی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی

Web Editor October 29, 2018 1 min read
The big conspiracy in Pakistan was foiled
Share this:

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی اداروں نے بھارتی سیٹلائٹ ڈش سسٹم کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے بھارت منی لانڈرنگ کو بے نقاب کردیا، کراچی سمیت پانچ بڑے شہروں میں قائم نیٹ ورک پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیف جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر ملک بھر میں غیرقانونی
ڈی ٹی ایچ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی سمیت ملک کے پانچ بڑے شہروں میں قائم نیٹ ورک پکڑلیا۔ ٹیموں نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور میں کریک ڈاؤن کیا۔ تفریح کے نام پر قانون سے کھلواڑ کرنے والے دشمن ملک بھارت کے لیے اربوں کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر غیرقانونی سیٹلائٹ سسٹم کے خلاف کارروائی کے دوران سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ بھارتی سیٹلائٹ ڈش سسٹم کے نام پر پانچ بڑے شہروں میں گورکھ دھندا پکڑا گیا۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاورمیں بھارتی سامان سرعام بکتا ہے، شہری کو بھارتی سسٹم 8ہزار میں فروخت کرکے ماہانہ اٹھارہ سو روپے فیس لی جاتی ہے، لاکھوں صارفین سے حاصل ہونے والے اربوں روپے ہنڈی اور حوالہ کے ذریعہ بھارت بھیجے جاتے ہیں۔ ٹیم نے فیصل آباد اور سرگودھا میں کریک ڈاؤن کیا۔ چھاپوں کے دوران تین سو چوراسی ریسیور اور دو سو چورانوے ڈش انٹیناز ضبط کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں چار سو دس ریسیور، چھ سو پچیس ایل این بیز، تین سو
پچیس ڈی ٹی ایچ اور پندرہ ڈش انٹینا ضبط کیے گئے جبکہ سیالکوٹ اور نارووال، راولپنڈی کے راجہ بازار اور باڑہ مارکیٹ میں بھی کامیاب چھاپے مارے گئے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گرے ٹریفکنگ از خود کیس میں متعلقہ اداروں کو غیر قانونی ڈی ٹی ایچ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کسٹم کے عملے نے عدالتی حکم کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر غیر قانونی سیٹلائٹ سسٹم ڈی ٹی ایچ اور ایل این بی ضبط کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر غیر قانونی سیٹلائٹ سسٹم ڈی ٹی ایچ اور ایل این بی کیخلاف آپریشن کسٹم پریوینٹو کی کراچی کے علاقوں صدر اور کورنگی چھاپے مارے، اس دوران کسٹم علمے نے بڑی تعداد میں غیر قانونی سیٹلائٹ سسٹم تحویل میں لے لیے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسٹم پریوینٹو، ایف آئی اے اور پیمرا کی صدر الیکٹرانک مارکیٹ اور کورنگی میں غیر قانونی طور پر ڈش سیٹلائیٹ سسٹم رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔ مختلف الیکڑانک کی دکانوں پر پہنچ کر حکام نے دکانداروں کے لائسنس چیک کیے، میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کلکٹر پریوینٹو حمیر خان نے بتایا کہ کورنگی5نمبر میں ایک گودام پر چھاپہ کے دوران سیٹلائٹ سسٹم میں استعمال ہونے والے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ اور ایل این بی بڑی تعداد میں برآمد کرکے ملوث ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹم عامر تھیہم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق غیرقانونی سیٹلائٹ آپریٹ کرنے والے سامان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
New record has been established
Previous Post عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد ملکی معیشت سنبھلنے لگی۔۔۔ نیا ریکارڈ قائم ہو گیا
Next Post آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل: صبح صبح شہباز شریف کو کہاں منتقل کر دیا گیا ہے؟
Where is Shahbaz Sharif transferred in the morning?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.