yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد ملکی معیشت سنبھلنے لگی۔۔۔ نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

Web Editor October 29, 2018 1 min read
New record has been established
Share this:

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا شاندار آغاز ہو گیا، 409 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جبکہ 100 انڈیکس 40 ہزار 965 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے واپس آنے کے بعد ملکی معیشت میں بری تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بہتری ، ہنڈرڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے اعلان کے بعد آج پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ تیزی اور روپے کی قدر میں بہتری نظر آئی ہے۔ ماہرین معاشيات کا کہنا ہے کہ سعودی بیل آؤٹ پیکج کے علاوہ پاکستان کو چین، ملائیشیا اور دیگر دوست ممالک سے بھی امداد ملنے کی توقع ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کے پیکج کے اعلان کے بعد پاکستان کی معاشی صورت حال پر اس کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کئی روز کی مندی کے بعد بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1556 پوانٹس اضافے کے بعد 39 ہزار 271 پر بند ہوا۔ ماہر معاشيات مزمل اسلم نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں سعودی فنڈز کے اعلان کے بعد مزید تیزی دیکھنے میں آئے گی۔ پاکستان کو دیگر دوست ممالک سے بھی بیل آؤٹ پیکج ملنے کی توقع ہے جس سے معیشت کو سہارا ملنے کی امید ہے۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اس عمل سے پاکستان
کی جانب سے امریکہ کو یہ پیغام ملے گا کہ اس کی امداد پر عائد پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر امریکہ نئی حکومت سے مل کر کام کرے گا تو پاکستان کی معاشی مشکلات مزید کم ہو سکتی ہیں۔ معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان کے مجوزہ دورہ چین کی جانب سے بھی پاکستان کو مزید معاشی امداد ملنے کی توقع ہے۔ سعودی عرب سے آنے والی خبروں سے سرمایہ کاروں کو کچھ اعتماد ملا ہے۔ معروف بزنس مین عقیل کریم ڈیڈھی کے خیال میں اب حکومت کو آئی ایم ایف پروگرام پر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی آج بہتری دیکھنے میں آئی ہے انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 1 روپیہ 92 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 132 روپے 20 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 132 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ صدر فاریکس ڈیلر ایسوسی ایشن ملک بوستان کے مطابق سعودی امداد پاکستانی معیشت کے لئے سود مند تو ثابت ہوئی ہے مگر اب حکومت کو روپے کی قیمت میں مزید گر واٹ سے گریز کرنا چاہیے۔ ایسا کرنے سے قرضوں کے حجم میں اضافے کے ساتھ برآمدات پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جو ملکی معیشت کے مفید نہیں۔ پاکستان کی خراب معیشت کی بہتری کے لئے امید کی یہ کرنیں منگل کے روز جاری ہونے والے اعلامیے کے بعد سامنے آئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ احمد الجدان نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ جس کے تحت سعودی عرب ایک سال کے لئے ادائیگیوں کے توازن کے لئے 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ یہ رقم ملک کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائی جائے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ سعودی عرب تیل کی درآمد کے لئے تین ارب ڈالر تک کی ایک سال کے لئے مؤخر ادائیگی کی سہولت فراہم کرے گا۔ موخر ادائیگی کا سلسلہ تین سال کے لئے ہوگا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کو معیشت کی بحالی کے لئے بیرونی امداد اور فنڈز کے ساتھ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے، برآمدات بڑھانے اور معیشت کو دستاویزی بنانے جیسے قلیل اور طویل المدت اقدامات بھی کرنے پڑیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
See Salim Safi's remarkable comment
Previous Post ہر طرف آصف زرداری کی گرفتاری کا شور مگر حقیقت کیا ہے؟ سلیم صافی کا شاندار تبصرہ ملاحظہ کیجیے
Next Post بھارتی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان میں ہونے والی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی
The big conspiracy in Pakistan was foiled

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.