yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بی بی سی نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

MH Kazmi September 4, 2019 1 min read
The BBC has conveyed the good news to Pakistanis
Share this:

The BBC has conveyed the good news to Pakistanis

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعے کو پاکستان میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ‘کشمیر آور’ منایا گیا ہے۔ کشمیر آور کے سلسلے میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دن بارہ بجے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سرکاری و نجی ملازمین، سکول و کالج اور یونیورسٹی کے طلبا و نامور صحافی اعظم خان بی بی سی کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔ طالبات مرکزی شاہراؤں پر جمع ہوئے۔وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں عمران خان اور ان کی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ‘آج تمام پاکستانی چاہے وہ طلبا ہیں یا ملازمین یا کاروباری حضرات وہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔’ایسی سرکاری تقربیات کتنی مفید ہوتی ہیں اور ان سے خود کشمیریوں کو کتنا فائدہ پہنچ سکتا ہے ان سوالات پر جہاں سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے وہیں ماہرین بین الاقوامی تعلقات اور اپوزیشن جماعتیں منقسم نظر آتی ہیں۔سرکاری سطح پر ہونے والی ان تقریبات پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔ وکیل ریما عمر نے لکھا ہے کہ میڈیا ریگولیٹر پیمرا ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کرتا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر کوریج کیسے کرنی ہے جبکہ وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری انسانی حقوق کی تنظیموں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے پر ڈکٹیٹ کررہی ہیں جبکہ حکومت اظہار یکجہتی جیسی ایک رضاکارانہ سرگرمی کا اہتمام خود کر رہی ہے۔ اس طرح کی انجینیئرڈ اظہار یکجہتی کا کشمیریوں کا کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے؟وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلانا کیسی ڈکٹیشن ہےبی بی سی سے بات کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی سوشل سائنسز کی ڈاکٹر فائزہ مشتاق نے کہا کہ ریاست کی طرف سے ایسے مظاہرے تھوڑی عجیب چیز ہے۔ جمہوری حکومتیں عام طور پر یہ نہیں کرتیں، یہ شہری خود سے رضاکارانہ طور پر کریں تو پھر اس کا اثر ہوتا ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے ڈاکٹر رشید احمد خان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان میں سب کا اتفاق رائے ہے (اس وجہ سے) سرکاری طور پر ایسی تقریبات سے بین الاقوامی سطح پر بہتر تشہیر ہو جاتی ہے۔ڈاکٹر فائزہ مشتاق کہتی ہیں کہ حکومت خود تو احتجاج کر رہی ہے لیکن دوسری طرف آزادی اظہار اور دیگر آئینی حقوق کے حصول کے لیے یہ حق اپوزیشن اور عوام کو حاصل نہیں ہے۔’میرے خیال میں اس احتجاج پر کچھ زیادہ سوچا نہیں گیا ہے کیونکہ ایسی سرکاری تقریبات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔‘ڈاکٹر فائزہ کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر احتجاج کسی صورت ’جینون پروٹسٹ‘ نہیں کہلایا جا سکتا ہے۔ ایسی تقریبات کو سوشل انجینیئرنگ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے احتجاج کے اثرات مختصر دورانیے کے لیے ہوتے ہیں، ان کا دیرپا فائدہ نہیں ہوتا۔ڈاکٹر رشید کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر لوگوں کی رائے میں بڑا فرق آیا ہے۔ لوگ یہی چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل ہونا چاہیے نہ کہ یہ سیاست کی نظرہو جائے۔ چونکہ ہر حکومت پر کشمیر کے مسئلے پر بہت دباؤ ہوتا ہے تو پھر یہ عوامی دباؤ کوئی حکومت اپوزیشن کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنے دیتی۔ ’ایسی تقریبات کا مقصد عوامی غضب سے بچنا ہوتا ہے۔‘ڈاکٹر فائزہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عراق جنگ کے بعد سرکاری سطح پر یوم القدس اور 1989 میں کشمیر میں نئی تحریک شروع ہونے کے بعد کشمیر ڈے ہر سال منایا جاتا ہے لیکن اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے۔’حکومت کو اپنی سفارتی کوششیں تیز کرنا ہونگی۔ احتجاج اور یکجہتی تو اپوزیشن اور عوام کا کام ہے حکومت دیگر عالمی سطح پر اس مسئلے کے لیے اقدامات اٹھائے۔‘ڈاکٹر رشید کا کہنا ہے کہ اس وقت بظاہر حکومت کے پاس کوئی آپشن بھی نہیں ہے۔ کشمیر میں جاری تحریک کشمیریوں کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس تحریک کی ہر سطح پر سفارتی اور اخلاقی حمایت کے راستے تلاش کرنے ہونگے۔’اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہوگا اور دیگر جماعتوں کو بھی احتجاج کا حق دینا چائیے۔گذشتہ ہفتے گلگلت بلتستان میں عوامی رابطہ مہم کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ابھی تک حکومتی اقدامات ناکافی ہیں۔ انھوں نے یہ تجویز دی کہ حکومت کو انڈیا کے خلاف سفارتی محاذ پر زیادہ تندہی دکھانا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ’میرے نانا اور پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ وہ کشمیر پر نیند میں بھی غلطی نہیں کرسکتے اور کشمیر کے لیے ہزار سال بھی لڑنا پڑا تو لڑیں گے۔‘ماضی میں جماعت اسلامی کشمیر مسئلے پر خاصی سرگرم دکھائی دیتی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ تمام صورتحال کو ایک فاصلے سے دیکھ رہی ہے۔ تاہم جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ٹویٹر پر اپنی جماعت کی سرگرمیوں سے متعلق ہونے والے جلسوں اور ملاقاتوں کی تفصیلات شیئر کیں ہیں۔ انھوں نے موقف اختیار کیا کہ احتجاج اپوزیشن اور عوام کرتے ہیں، حکومت کا کام احتجاج نہیں عملی اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چند دن قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اس وقت انسانی حقوق بری طرح پامال ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، اور ان کو اس پر اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔ انھوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ حکمران کشمیرکوبیچ چکے ہیں ، عوام کوسچ بتائیں، کشمیریوں کے ساتھ نمائشی قسم کی خیرخواہی ظاہرکی جارہی ہے۔‘بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا وقت ہے کہ جب کشمیر پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے لیکن حکومت اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنانے اور انھیں گرفتار کرنے کی فکر میں ہے۔ انھوں نے مریم نواز کی بغیر کسی سزا کے گرفتاری کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے خلاف بھی کچھ نہ کچھ ہو سکتا ہے۔سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شملہ معاہدے کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کرے اور ایل او سی پر لگائی گئی ’غیرقانونی‘ باڑ کو ختم کیا جائے۔بلاول بھٹو نے عمران خان کی حکومت کی طرف سے سفارتی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ انڈین وزیر اعظم کو کسی صورت ’لجیٹیمیسی‘ نہیں دینی چائیے۔ ان کے ظالمانہ اقدامات پر عالمی سطح پر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
'Pakistan is my homeland, heart broken upon leaving the country' Asia went abroad, the first statement of Asea Bibi came out
Previous Post ’پاکستان میرا وطن ہے، ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا‘۔۔۔ بیرون ملک جاتے ہی آسیہ بی بی نے کا پہلا بیان سامنے آگیا
Next Post سرکاری اسپتالوں میں سینکڑوں اہلکار نوکریوں سے برطرف، تبدیلی سرکار نے غریب عوام پر ایک اور بم گرا دیا
Hundreds of government employees fired in government hospitals, shifting government drops another bomb on poor people

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.