yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’پاکستان میرا وطن ہے، ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا‘۔۔۔ بیرون ملک جاتے ہی آسیہ بی بی نے کا پہلا بیان سامنے آگیا

MH Kazmi September 4, 2019 1 min read
'Pakistan is my homeland, heart broken upon leaving the country' Asia went abroad, the first statement of Asea Bibi came out
Share this:

'Pakistan is my homeland, heart broken upon leaving the country' Asia went abroad, the first statement of Asea Bibi came out

لندن(ویب ڈیسک) پاکستان میں توہینِ مذہب کے مقدمے میں موت کی سزا پانے اور پھر اپیل کے بعد بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی نے کہا ہے کہ دنیا کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان میں توہینِ مذہب کے قوانین کی وجہ سے کئی لوگ اب بھی جیل میں ہیں۔توہین مذہب کے مقدمے بی بی سی کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق ۔۔۔ میں آسیہ بی بی کو آٹھ سال قید میں رکھا گیا تھا لیکن اکتوبر 2018 میں پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے ان الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے انھیں بری کر دیا تھا۔آسیہ بی بی کو رہائی کے بعد پاکستان میں ایک نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا کیونکہ ان کی رہائی کے فیصلے پر ملک میں مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور سپریم کورٹ سے باعزت بری ہونے کے بعد آسیہ تقریباً تین ماہ قبل پاکستان سے کینیڈا چلی گئی تھیں۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں آسیہ بی بی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں پاکستان چھوڑنے کا بہت دکھ ہے۔اپنے انٹرویو میں آسیہ بی بی نے کہا کہ گو کہ وہ عالمی سطح پر اپنی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے شکر گزار ہیں مگر دنیا کے سامنے یہ بات لانا ضروری ہے کہ پاکستان میں توہینِ مذہب کے قانون کی وجہ سے کئی لوگ اب بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنی بریت پر پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کی شکرگزار ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ توہینِ مذہب و رسالت کے دیگر ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ بھی منصفانہ بنیادوں پر ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ‘ایسے اور بہت سارے کیسز ہیں جن میں ملزمان کئی سالوں سے جیلوں میں ہیں اور اُن کے فیصلے بھی انصاف کی بنیاد پر ہونے چاہییں۔ دنیا کو اُن کی بات بھی سننی چاہیے۔ برطانوی اخبار کے مطابق آسیہ بی بی نے یہ بھی کہنا تھا کہ پیغمبرِ اسلام کی توہین کے غلط الزام میں سزا پانے کی وجہ سے اُن کی زندگی برباد ہو گئی۔توہینِ مذہب کے قانون کے استعمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘میں پوری دنیا سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ اس مسئلے پر غور کریں۔ جس طرح کسی شخص پر بھی بغیر باقاعدہ تحقیقات اور شواہد کے توہینِ مذہب کا الزام لگا دیا جاتا ہے اس کا نوٹس لینا چاہیے۔‘انھوں نے کہا کہ ’بلاسفیمی کے قانون کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور اس قانون کے لاگو کیے جانے کے لیے تحقیقات کا باقاعدہ نظام ہونا چاہیے۔‘اپنی اسیری کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے آسیہ کا کہنا تھا کہ ‘کبھی کبھی میں اتنی دلبرداشتہ ہو جاتی تھی کہ ہمت ہار دیتی تھی اور سوچتی تھی کہ کبھی جیل سے نکلوں گی بھی کہ نہیں۔ آگے کیا ہو گا، کیا میں ساری زندگی یہیں گزاروں گی؟’جیل میں اپنی بچیوں سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘جب میری بیٹیاں مجھ سے جیل میں ملنے آتی تھیں تو میں کبھی اُن کے سامنے نہیں روتی تھی، مگر جب وہ چلی جاتی تھیں تو تنہائی میں غم اور تکلیف میں رویا کرتی تھی۔ مجھے ہر وقت ان کا خیال آتا تھا کہ وہ کیسے جی رہی ہوں گی۔’آسیہ بی بی نے بتایا کہ ایک طویل عرصہ جیل میں گزارنے اور پھر سپریم کورٹ سے بری کیے جانے کے بعد جب وہ وقت آیا کہ انھیں اپنی آزادی کے لیے بغیر اپنے عزیر و اقارب سے ملے اور اپنا آبائی علاقہ دیکھے بغیر ملک چھوڑنا پڑا تو ان کا دل ٹوٹ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اپنے خاندان والوں سے ملے بغیر ملک چھوڑنے پر میرا دل ٹوٹ گیا۔ پاکستان میرا وطن ہے۔ مجھے اپنے ملک سے محبت ہے۔ مجھے اپنی مٹی سے محبت ہے۔’آسیہ نورین بی بی پنجاب کے ضلع ننکانہ کے ایک گاؤں اِٹاں والی کی رہائشی تھیں جو لاہور سے تقریباً 50 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔2009 میں اسی گاؤں میں فالسے کے ایک باغ میں آسیہ بی بی کا گاؤں کی چند عورتوں کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے دوران مبینہ طور پر انھوں نے پیغمبرِ اسلام کے خلاف ‘تین توہین آمیز’ کلمات کہے تھے۔استغاثہ کے مطابق اس واقعے کے چند روز بعد آسیہ بی بی نے عوامی طور پنچایت میں خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے معافی طلب کی۔الزام لگنے کے چند روز بعد آسیہ کو اِٹاں والی میں ان کے گھر سے ایک ہجوم نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس کے بعد وہ پہلے شیخوپورہ اور پھر ملتان جیل میں قید رہیں۔جون 2009 میں ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس میں توہینِ رسالت کے قانون 295 سی کے تحت الزام لگایا گیا کہ انھوں نے اپنے ہمراہ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ بحث کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف ‘تین توہین آمیز’ کلمات کہے تھے۔اس مقدمے کے مدعی ننکانہ صاحب کی مسجد کے امام قاری محمد سالم تھے تاہم آسیہ نے اپنے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران بیان دیا تھا کہ ان پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور انکار کرنے پر یہ مقدمہ درج کروا دیا گیا۔2010 میں ضلع ننکانہ صاحب کی سیشن عدالت نے آسیہ بی بی کو موت کی سزا سنا دی اور وہ پاکستان میں یہ سزا پانے والی پہلی خاتون بن گئیں۔آسیہ بی بی نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی۔ چار سال بعد اکتوبر 2014 میں عدالت نے سزا کی توثیق کر دی۔آسیہ بی بی نے جنوری 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی جس نے اکتوبر 2018 میں انھیں بری کر دیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Matters fixed - Special Representative Zalma Khalilzad tells US Afghans about evacuation of US troops from Afghanistan
Previous Post معاملات طے۔۔۔افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا کے حوالے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغانیوں کو خوششخبری سنا دی
Next Post بی بی سی نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی
The BBC has conveyed the good news to Pakistanis

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.