yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاک فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز

Web Editor February 21, 2019 1 min read
The army's patience measures
Share this:

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کل اہم ترین پریس کانفرنس کریں گے، پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی دھمکیوں اور قومی سلامتی کے امور سے متعلق اہم اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کو مسلسل دی جانے والی دھمکیوں کے بعد اب پاک فوج نے باقاعدہ اور بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے عسکری ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کل اہم ترین پریس کانفرنس کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کل اہم ترین پریس کانفرنس میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی دھمکیوں اور قومی سلامتی کے امور سے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پلوامہ حملے کے بعد بھارتی دھمکیوں، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور بھارت کی جانب سے لگائی گئی تجارتی پابندیوں پر بھی غور کیا گیا۔اسی طرح اجلاس میں افغان امن عمل اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان سمیت وزیرخزانہ، وزیرمملکت برائے داخلہ، وزیراطلاعات ونشریات ودیگر سیاسی اور عسکری رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء اجلاس نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گا۔پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے بھارت کو مذاکرات کی دی گئی پیش کش کی توثیق کردی۔ پاکستان پلوامہ حملے میں ملوث نہیں ہے۔ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں ہی ہوئی ہے۔ بھارت کے پاس اگر حملے کے ثبوت ہیں توپیش کرے، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پاکستان خود کاروائی کرے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا کہ اگر دہشتگردی کیلئے پاکستان کی زمین استعمال کرنے میں کوئی ملوث پایا گیا توسخت ایکشن لیں گے۔قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو دہشتگردی اور دیگر متنازع امور پر بھی مذاکرات کی پیشکش کی۔ توقع کرتے ہیں کہ بھارت مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فوج کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اختیار دے دیا۔ یہ نیا پاکستان ہے،ریاست اپنی عوام کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ دہشتگردی خطے کا اہم ترین مسئلہ ہے۔پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں 70 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ دہشتگردی نے پاکستان کو مالی نقصان کیا۔ دہشتگردی کے مقابلے کیلئے نیشنل ایکشن تشکیل دیا۔دہشتگرد ی اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ واضح رہے کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت اور فوج اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں، میڈیا پر ایک طرف پلوامہ حملے کی بغیر تحقیق پاکستان پر الزام عائد کردیا

جبکہ دوسری طرف پاکستان کودھمکانہ شروع کردیا۔ جس پرپاکستان نے بھی میڈیا پربھارت کو بھرپور انداز میں منہ توڑ جواب دینے کا عمل شروع کررکھا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Former DG Rangers Major General Hussein Mehndi died
Previous Post سابق ڈی جی رینجر میجر جنرل حسین مہندی انتقال کر گئے
Next Post بھارت نے پاکستان سے پلوامہ حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا
India announces revenge of pulwama attack from Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.