yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

تھر کی خشک سالی اور چشم کشا حقائق

Yes 1 Webmaster January 31, 2016 1 min read
Droughts in Pakistan
Share this:
Droughts in Pakistan
Droughts in Pakistan

تحریر: فاروق احمد بودلہ
چند غریب ممالک کی مخدوش صورتحال سے قطع نظر، اقوامِ عالم کی ترقیء تند رفتار کا جائزہ لیجئے اور تھر میں برپا انسانی المیہ بھی ملاحظہ کیجئے۔اس زبوں حالی کے بارے میں کیا گماں کیجئے جو اس قدر جلاد صفت ہو چکی کہ محض جرمِ ضعیفی سزاوارِ تختہ دار ہوا۔ کم نصیبی کا شوقِ رقص تو دیکھئے، کوچہ و بازار میں سرِ عام جھوم رہی ہے، کشتگانِ تھر اسی رقص سے محظوظ ہو رہے ہیں اور وہ قحط سالی کی اس تماشہ نگری پرطنز یہ مسکرا رہی ہے،ایسا منظر بیاں کرنے سے اظہار ِ معذوری بہتر کہ جہاں شکستہ پا زندگی موت کی طلبگار ہو اور موت خوفِ مرگ سے لرزہ براندام، جسکی وحشت سے تھر بھی تھر تھر کانپ رہا ہے۔

کوئی درد ہو تو اس کیلئے دوا درکار ہوتی ہے مگر اہالیانِ تھر کی شومئی قسمت کا اندازہ کیجئے کہ برسوں سے محشرِ خشک سالی کا سامنا ہے مگر تاحال مداوا نہیںہو سکا۔ ترقی یافتہ ممالک ایک طرف ،پاکستان کے دیگر علاقوں سے تھر کا موازنہ کیجئے،معلوم ہو گا کہ سو سال پیچھے ،جدید دور کی آسائشوں کو حسرتِ موہوم سمجھ رہے ہیںیا کوئی خواب جو تعبیر سے تہی دامن،بے رحم بھوک نے بہت سے تھریوں کو جلا وطنی پر مجبور کر دیا،ضعف میں مبتلا بیشمار غربأایسے بھی ہیں جو مسافت کی صعو بتیں برداشت نہیں کر نے کے متحمل نہیں ،جن کے بدن قلّتِ غذا سے اسقدر نحیف ہو چکے ہیں کہ حرکت کرنا محال ہے چنانچہ خشک سالی کا بے ہنگم عفریت تھر کے رگ و پے میں سرایت کر چکا ہے،معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، ترقی و خوشحالی کے حکومتی دعوے ”سندھ کھپے” ناجانے کس دشت میں بھٹک گئے ،سرزمینِ تھر بیقراری سے منتظر ہے۔

حالیہ اطلاعات کیمطابق گزشتہ 24روز میں 108بچے جاں بحق ہو چکے،مٹھی سمیت دیگر ہسپتالوں میں 200سے زائد زندگی کی رمق تلاش کر رہے ہیں ۔علاقہ مکینوں کا واحد معاشی سہارا مویشی بھی جاں گنوا رہے،اس پہ والیء سندھ کا فرمان”تھر میں قحط سالی کی صورتِحال نہیں ہے”کیا کہنے ،مزید کہا تھر میںہلاکتوں کا سبب کمزوری اور کم عمری کی شادیاں ہیں،بابا جی سے کون پوچھے کیا جانور بھی کم عمری کی شادی کی بھینٹ چڑھے؟تھر قحط سالی نیا مسئلہ نہیں بلکہ دیرینہ ہے،ہر چند سال بعد دکھیارے لوگ اسی قیامت سے دو چار ہوتے ہیں۔

پینے کا صاف پانی ،مناسب خوراک ،صحت جیسی بنیادی ضروریات ان سے روٹھ جاتی ہیں،گزشتہ برس 3جنوری کو شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کیمطابق تھر میں مسلسل تین سالوں سے خشک سالی ہے، 2014 کے آخر تک 0 65 بچے زندگی کی دوڑ میں مات کھا چکے ، غذائی قلت کے باعث کئی خطرناک بیماریاں جنم لے چکی ہیں،جو مستقبل قریب میں قبرستان کا پیش خیمہ ثابت ہونگی(اب ثابت ہو رہا ہے)حکومت کے ناقص انتظامات نے آفت کی شدت میں کئی گنا اضافہ کر دیا۔ FIOHتنظیم کے

چیئر مین ڈومینک سٹیفن کا کہنا تھا کہ ”شروع میں گورنمنٹ نے گندم کی متاثرین کو فراہمی پر توجہ دی مگر بعد میں یہ عمل سست روی شکا ر ہو گیا”سست و تیز الگ بات ،متاثرین میں امدادی اشیاء کی فراہمی میںنچلے طبقے کے ملازمین نے جس بے حسی ،حرص و لا لچ کامظاہرہ کیا ،انسانیت پر نا دھلنے والا داغ تھا،جب لوگ بھوکے پیاسے مر رہے تھے،انتظامیہ کے لوگ اشیائے خوردنی سے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف تھے،ایسے ایسے حربے استعمال کئے رذیل پن بھی شرما گیا،مرے ہوئے یا جعلی لوگوں کی لسٹیں بنا کر سامان خود وصول کرتے رہے ،اس سے قبل بھی ساٹھ ہزار بوری گندم بھی بددیانتی کی نذر ہو گئی تھی،غربأ ایک ایک دانے کو ترسے،سو ہمارے ملک کے خزاں بخت لوگوں کیساتھ ایک المیہ یہ بھی ہے کہ آفت ”خدمت گزاروں” کے تعاون سے مزید بوجھل ہو جاتی ہے،محسنوں کی سرزمین پر جہاں احسانات و کرامات کے سلاسل دراز ہوئے وہاں مسیحا بھی کسی سے پیچھے نہ رہے،ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل سٹا ف مریضوں کیلئے دائمی استراحت کا بندوبست کرتے رہے۔

چشم کشا حقائق بیان کرتے ہوئے تھر ریلیف انسپکٹر جو حاضر سروس جج بھی ہیں،4نومبر2014کو کہا” صحت کے اعتبار سے تھر کی مجموعی صورتحال تسلی بخش نہیں،سٹاف کی شدید کمی ہے،ہنگامی بنیادوں پر بھرتی ڈاکٹروں نے جوائننگ نہیں دی،کئی ڈاکٹرز نے مرضی سے تبادلے کروالئے،آرتھوپیڈک نہیں،ایمبو لینسز کی کمی ہے،لیبارٹریز کی سہولت نہیں،سرکاری ڈسپنسریوں میں زائدالمعیاد ادویات ہیں” اُسوقت کی صورتِ حال کا جائزہ لیجئے اور موجودہ المیہ بھی ہمارے سامنے ہے۔

Tharparkar Drought
Tharparkar Drought

حالات کی تلخی ویسی ہی ،ہسپتالوں میں یا تو سامانِ علاج میسر نہیں ،اگر ہے تو باہر پڑا ہوا گرد سے اٹا ہوا بیکار ہو رہاہے،سو اس عرصہ میں غریبوں کی آہ و بکا سننے کا خیال کسی کو نہیں آیا،کسی کو توفیق نہیں ہوئی کہ قیمتی وقت سے چند گھڑیاں اس انسان نما مخلوق کی جانب بھی جواپنی ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں،مجال ہے کسی نے اصلاحِ احوال کا سوچا بھی ہو، ہاں عظیم المرتبت اور کہنہ مشق وزیرِ اعلیٰ قائم علی شاہ کے فلسفہ سے معطر بیانات ضرور سامنے آتے رہتے ہیں،تھریوں پر گزرنے والے گزشتہ قہر پر بھی موصوف نے بھاری بھر کم منطق پیش کی تھی کہ بچوں کی اموات غربت سے ہوئی ہو گی ،بھوک سے تو کوئی بھی نہیں مرا،یعنی غربت اور بھوک کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، مؤقف پر مزید زور دیتے ہوئے کہاکوئی ایک بچہ دکھا دو جو بھوک سے مرا ہو، جب سنا تو تشفّی ہوئی کہ وطنِ عزیز عظیم فلاسفروں اور دانشوروں سے تہی دست نہیں ہوا،ایک عالمِ تشنہ لب ہنوز ان کے فیوض و برکات سے اپنی تشنگی سے تسکین پا رہا ہے۔

ابھی کچھ دن پہلے ہی کوارٹروں کے مکینوں نے بصد شکراسمبلی کے باہر حکومتی عہدیداروں کے خلوص کا میڈیا کے سامنے تذکرہ کیا جن کے مسکن اسمبلی ارکان کی پارکنگ کیلئے مسمار کئے گئے ہیں، اسی طرح سندھ کے مکین بھی ایک عرصے سے گنج ہائے گراں مایہ سے پیہم استفادہ کر رہے ہیںاور خصوصاً تھر کے ساکنین ۔معلوم نہیں یہ گنجینہء لطف و کرامات کب تک قوم کوکب تک سکتے میں رکھے،کیونکہ ہمیں رینجرز اختیارات کم کرنے کی فکر سے فرصت نہیں کہ ہم بدعنوانی میں لپٹے ہوئے اپنے بدن کو بچائیں یا تھر کے عیاش لوگوں کے لوازمات پورے کریں۔

تھر کی یہ تشویشناک صورتحال سب کے سامنے ہے،دو سال پہلے بھی امدادی کارروائیاں تیز کی گئیں نہ حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدامات کئے گئے جو انکی مشکلات کافور ہوتیں،اور اب بھی صورتحال نہایت پریشان کن ہے ،علاقے میں امدادی کام ناکافی او ر سست رو ہیںجن کو پھرتی اور شتابی کی مہمیز لگنا ناگزیر ہے،کچھ علاقوں میں پانی کے پلانٹ لگ چکے ،ابھی بہت سے علاقے اس سے محروم ہیں،غلط مینجمنٹ آفت کو مزید بڑی افتاد میں بدل رہی ہے،ان علاقوں میںپانی و ادویات جیسی سہولیات پہنچائی جا رہی ہیں جہاں نسبتاًکم ضرورت ہے،امدادی اشیأتقسیم کرنے کی بجائے خورد برد ہو جاتی ہیں یا پھر پڑی پڑی خراب ہو جاتی ہیں،2014میں بھی تین لاکھ پانی کی بوتلیں خراب ہو گئیں مگر تقسیم کرنے کی زحمت نہیں کیگئی،سو اس سار ے منظر نامے کو سامنے رکھتے ہوئے میڈیا میں اربابِ اختیار کے تساہل اور مجرمانہ غفلت بارے چرچا ہوا،اخبارات میں کالم لکھے گئے۔

فیچر چھاپے گئے،ٹی وی چینلز پر خبریں اورپروگرامز میں تبصرے کئے گئے،اب بھی یہی کچھ ہو رہا ہے مگر ذمہ داران تھوڑی بہت امدادی کارروائیوں کو شمار کر کے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جاتے ہیں مگر کیا تھر کے حالات معمول پر آگئے؟ کیا معصوم بچوں کی اموات کا بے رحم سلسلہ رک گیا؟کیا لوگوں کو غذائی قلت کے عذاب سے مکمل نجات مل چکی ہے؟کیا اہالیانِ تھر کو انکے ذریعہء معاش چھن جانے پر انکی مالی تلافی کر دی گئی ہے؟کیا انکو صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں؟کیا وہ مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں؟ یہ ایسے سوالات ہیںجن کے بارے میں ہمارے حکمران طبقے کے بھر پور التفات کی ضرورت ہے مگر حیف ، انھیں ابھی اس بات میں ابہام درپیش ہے کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں یا غربت سے۔

Farooq Ahmed Bodla
Farooq Ahmed Bodla

تحریر: فاروق احمد بودلہ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Speech
Previous Post سردار محمد نعیم خان کے اعزاز میں مسلم لیگ ن سعودی عرب نے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا
Next Post انٹرا پارٹی الیکشنز حقیقی جمہوریت کی اصل روح اور نئی قیادت سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہیں، مشتاق جدون و یاسر قدیر
PTI Intra Party Elections

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.