yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بڑے ناسور دہشتگرد، کرپٹ و سیاستدان

Yes 1 Webmaster January 28, 2016 1 min read
Corruption
Share this:
Corruption
Corruption

تحریر: ڈاکٹر امتیاز علی اعوان
پاکستان کو کر پشن دھمک کی طرح چاٹ رہا ہے دہشتگرد ڈارئو ن حملوں سے بھی تباہ نہیں ہو رہے دہشت گرد در اصل تصویر اور آئینہ کے رخ ہیں جن کے درمیان بھوکی ننگی مظلوم طبقات پر مشتمل عوام پس کرمیدہ بنتی جارہی ہے۔ایک طرف ظالم جاگیرداروں ،کرپٹ وڈیروں، ظالم حکمران، سرمایہ دار صنعتکاروں پرمشتمل ٹولہ اور منہ بولتے بھائیوں کی دوست اپوز یشن ہے دوسری طرف 18کروڑ سے زائد پسی ہو ئی پا کستانی عوام ہیں کہ دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں۔

حکومتی پالیسیوں نے کسانو ں کی تو کمر ہی توڑ ڈالی ہے۔بھوک اور پیاس سے بلکتی تھر کے عوام بھو کے مر رہے ہیںباقی صوبہ جات کی خواتین بچوں سمیت مختلف طریقوں سے خود کشیاں کر رہی ہیں ۔ شریف برادر،زرداری ،عمران اور کٹھ ملائیت کے علمبردار ملاں ہر قسم کے حربوں سے کرپٹ ترین افراد کواپنی نام نہاد سیاسی پارٹیوں میں شامل کرکے آئندہ عام انتخابات پیسے کے زورپر جیتنے کی ہر پا رٹی کی خواہش ہے ادھر تبد یلی والی جما عت کی گاڑی سر پٹ دوڑ رہی تھی کہ عرصہ درازسے مقتدررہنے والی سیاسی جماعتیںجنھیں کھلنڈرے بچوں کے حرام مال پر پلنے والے کلب کہنا زیادہ صحیح ہو گا کہ افراد کو اپنے انصافی بینر کے نیچے جمع کرنا شروع کردیااور آج تک یہ اقتدار کے حصول کی دوڑ جاری ہے۔

غریب عوام کدھر جائیں الیکشن صرف سرمایہ داروں کا کھیل و کٹ پتلی تما شا بن چکا ہے کہ اس کھیل کے میدان میں اترنے کے لیے بھی کروڑوں روپے فالتو موجود ہو نا ضروری ہیں چاہے وہ حلا ل کے ہوں یاحرام کے اکثر یت حرام کی کما ئی کے ہو تے ہیں ۔دینی پارٹیاں فرقہ وارانہ بنیادوں پر چند لو گوں کو ایک کٹھ میں باندھ رکھاہے ۔تحریک نظام مصطفی میں جس طرح اس وقت کے سیاستدانوںنے کردار ادا کیا وہ رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔سینکڑوں کارکن شہید اور ہزاروں معذور ہوئے اور لیڈروں نے ضیاء الحق کی آمریت کے دست بستہ غلام بن کر فوراًوزارتیں سمیٹ لیں۔

Election
Election

فیکٹریاں لگانے و مال بنانے کا کاروبار عروج پر رہا۔دریں اثناء کرپٹ لادین بیورو کریسی میں مزید افراد کو پیوند کار ی کرڈالی جو آج تک ان کی اور ان کے لوٹے ہوئے سرمایہ کی حفاظت کر رہے ہیں اور خود بھی کرپشن کے ننگے و گند ھے حمام میں ان کے ساتھ نہا رہے ہیں۔

اب موجودہ حکمرانوں کا تو ٹارگٹ ہی یہ ہے کہ تمام اہم ملکی ادارے واپڈا ،ریلوے ،پی آئی اے و سٹیل ملز وغیرہ فوراً اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب وکاروباری ساتھیوں کو اونے پونے داموں فروخت کر ڈالیں اور زرداری کے جمع اور دفن کردہ پندرہ ملین ڈالر سے بھی کم ازکم دگنا تگنا مال جمع کرلیں تاکہ آئندہ انتخابات میں ووٹروں کی خرید و فروخت آسانی سے ہو سکے کرپٹ سیاستدانوں کے کٹھ پر مشتمل مقتدر طبقات الیکشن جیتنے کے لیے ووٹ کے اندراج سے لے کر پولنگ کے نتیجہ تک سینکڑوں ہیرا پھیری کے حربے اختیار کرتے ہیں اور ہر کل پر مال لگاتے ہیں تاکہ کوئی لوپ ہول نہ رہ جائے جہاں سے جیتنے کے بعد پکڑے جاسکیں اور انتخاب کالعدم قرار پائے ۔اپنے پسندیدہ ووٹرز کو دوسرے حلقوں سے لاکر اپنے حلقہ میں درج کروانایعنی ووٹ ٹرانسفر ایک بڑا حربہ ہے ۔سود خوروں کا سارے پولنگ سٹاف کو خرید ڈالنابائیں ہاتھ کا کھیل ہے کہ کنجری ،رنڈی اسی کی ہوتی ہے جو مال لگائے گا۔

آئندہ انتخابات بھی اگر ایسے ہی منعقد کیے جاتے ہیں تو ملک کا خدا ہی حافظ ہو گااب تو سود خور کرپٹ امیدوار پہلے سے بھی زیادہ مال خرچ کریں گے اور پھر تین گناکرنے کے لیے سرکاری خزانہ کو لوٹیں گے اور شیر مادر سمجھ کر ہضم کر جائیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ غریب عوام سیاسی جماعتوں سے اسی طرح نفرت کا اظہار کریں جیسا کہ بلدیاتی انتخابات میں کیا ہے کہ بڑی مقتدر سیاسی پارٹیوں کی ٹکٹ لینا بھی گوارا نہیں کیا اور آزاد رہ کر امیدوار بننا زیادہ ترجیح رہی نتیجتاًجتنے ووٹ آزاد امیدواروں نے حاصل کیے مقتدر پارٹیاں اس سے ایک تہائی بھی حاصل نہ کرسکیں۔اب لالچوں سرکاری بھرتیوں کا پنڈورہ باکس کھل چکا ہے۔

مویشی منڈیوں میں بھیڑ بکریوں ،گدھوں کی طرح بولیاں لگ رہی ہیں ۔ مر دہ ضمیروں کی خرید و فروخت کا مکروہ ہول سیل کاروبار جاری ہے تاکہ ہر صورت اقتدار حکمرانوں کی جماعتوں کے حصہ میں آئے اور ویسے بھی ایسے قوانین مرتب کرڈالے گئے ہیں کہ بلدیاتی ممبران صرف حکومتی کٹھ پتلی بن کر ہی رہ سکتے ہیں ایسے پنجرے میں بند طوطوں کی جان اقتداری طوطے کے پاس ہی ہے۔ حکومتی نامزد کردہ ایم پی اے چئیرمین تک کا احتساب کرسکتا ہے۔یہ انجمن غلامان شریفین جیسے بلدیاتی ادارے عوام کی کیا خدمت کریں گے کہ حکومتی اجازت کے بغیر شاید رفع حاجت کے لیے بھی نہ جا سکیں۔

بلدیاتی اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کل سیدھی ہے ادھر صوبہ خیبر پختونخواہ میں نو منتخب بلد یاتی نما ئندے تو اختیارات صو بائی حکومت کی طرف سے نہ ملنے پر سراپا احتجا ج بن گئے وزیر اعلی کی ہزارہ آمد پر احتجاج اور مطالبات ان کے سامنے رکھ دیے اب چئیر مین عمران خا ن کے پا س بنی گالا چیئر مین و ویلج کو نسل ممبران کر ئینگے حقیقی اختیارات نیچلی سطح پر لینے کی بھر پور کو شش کر ئینگے جو کہ نا ممکن ہے تبد یلی والے کیا تبد یلی لا ئینگے بلد یاتی نما ئندوں سے کیے وعدے پورے نہیں کر رہے بہر حال خدائی کوڑا لازماً برسے گا اور اس ملک و قوم کو قبیلہ ،فر قوں ،لسانیات،گروہ بند ی ،نا م نسل قوم پر ستی سے سے نکلنا ہو گا بحثیت ہم قوم نہیں ہیں قوم اور صر ف صرف پا کستانی قوم بننا ہو گا اسی طرح ان نا م نہیاد چور ،ڈکیت ،سرما یہ دار سے جان ملک و قوم کو چھوڑوانی لا زمی ہو گئی ہے، صنعتکارانہ حکمرانی میں توگیس بجلی سٹیل ملز بند ہیں۔

یوٹیلٹی سٹور تباہ حال وہاں چینی بھی عام ما رکیٹ سے 2سے5روپے مہنگی فروخت ہو رہی ہو وہ غر یب عوام کو دی جا نے والی سبسٹڈی حکمران کھا جا ئیں تو اس ملک کی عوام بھوک مرتے ننگ دھڑنگ نوجوان دہشت گردوں کا جلد شکار بن جاتے ہیں اور ہر قسم کی وارداتوں کے لیے تیار ڈرون حملوں میںناجائز طور پر ہلاک شدگان کے لواحقین بدلہ مہم کی وجہ سے ہر قسم کی دہشت گردی کے لیے ہر وقت تیار ملتے ہیں ۔خود کش بمبار توایٹم بم سے بھی خطرناک ہتھیار ہیں کہ جب چاہے تباہی کرسکتا ہے۔

ان کی ذہنی کیفیتوں کا اندازہ کرنا بھی اشد ضروری ہے پھر اس کے مطابق ہمیں اپنی پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی تاکہ یہ عذاب ٹل سکے معیشت کو سنبھالیں غربت دور کرنے کے اقدامات کریںکہ بھوک بھی کفر کے نزدیک کرڈالتی ہے اور آدمی دوسروںسے تو کیا خود اپنے آپ سے بدلہ لینے کے لیے تیار اور خود کشی پر آمادہ شخص دوسروں کو مارنے میں کوئی تردد محسوس نہیں کرتادہشت گردی ختم نہیں بلکہ معشوق کی زلف کی طرح دراز ہوتی جارہی ہے قوم سخت سراسیمگی کے عالم میں ہے اس کا قلع قمع حکمت اور طاقت سے کرنا ہو گاخدا افواج پاکستان کو کامیاب و کامران کرے تاکہ چارسدہ یونیورسٹی اور آرمی پبلک سکول پشاور جیسے واقعات کی تاریخ نہ دہرائی جاسکے۔ ملک کو دہشتگر دی اور کر پشن کے نا سوروں سے بچائے مخلص حکمران اور باکر دار لیڈ ر و جماعت کو متقدر بنائیں۔

Dr Imtiaz Ali Awan
Dr Imtiaz Ali Awan

تحریر: ڈاکٹر امتیاز علی اعوان

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Hazrat Haleema
Previous Post خاندانِ حلیمہ کی شان
Next Post لیہ کی سیاسہ ڈائری
Jafir Muzzamil

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.