yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خاندانِ حلیمہ کی شان

Yes 2 Webmaster January 28, 2016 1 min read
Hazrat Haleema
Share this:
Hazrat Haleema
Hazrat Haleema

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
معننھے حضور محبوب خدا نے قدرت کے عظیم پلان کے مطابق بچپن کے جو دن صحرا میں بنی سعد کے ہاں گزارے اُن سالوں کی بدولت آپ ۖ صحت و تندرستی جسمانی قوت فصاحت و بلاغت جرات اور بے با کی اعلی صفات سے مالا مال ہو ئے ۔ ڈاکٹر مصطفی سیاعی لکھتے ہیں ۔ حضور ۖ نے جو ابتدائی چند سال بنی سعد کے درمیان صحر ا میں گزارے وہاں گزارے ہو ئے وقت میں قوت تندرستی فصاحت و بلاغت اور بے باکی و جرات جیسی صفات سے مالا مال ہو ئے بچپن ہی سے بہترین شہ سوار ہو ئے اِس صحرا میں آپ ۖ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھنے اور سورج کی دھوپ اور کھلی ہوا میں جسمانی و روحانی تربیت حاصل کر نے کے بہترین مواقع میسر آئے آپ ۖ بچپن ہی سے نجابت و شرافت کا پیکر تھے ہو ش مندی اور بیداری مغزی چہرے سے عیاں تھی جو ہر ایک کو اپنی طرف متوجہ کر لیتی ۔بچپن سے ہی ننھے حضور ۖ کی فطرت میں کائنات کے حسن ترتیب اور اصولوں کے بارے میں سوچنا موجود تھا آپ ۖ کی قدرت اور خداکی بنائی ہو ئی ہر چیز کے بارے میں مشاہدہ اور غور کر تے اورپھر اس کے متعلق اپنے بھائیوں اور اپنی ماں سے سوالات کر تے کہ آپ ۖ کے بہن بھائی اور رضائی ماں باپ دنگ رہ جاتے حضرت حلیمہ اور گھر والے آپ ۖ کی عقل و شعور سے معمور باتیں سن کر بہت خوش ہو تے حضرت حلیمہ اور گھر والے یہ جان چکے تھے کہ اُن کے گھر میں بہت بڑے انسان کی پرورش ہو رہی ہے اور آگے جا کر یہ انسان بہت بڑا نجات دہندہ بنے گا۔

حضور ۖ نے ہوش کی آنکھ صحرا اور ریگستان میں کھولی جہاں پر فطرت اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جلوہ گر تھی صحرا کی وسعت پراسراریت پہاڑوں کی فلک بوس چوٹیاں چشموں کے ابلتے پانی جنگلی جڑی بوٹیاں صحرائی موسموں کی آنکھ مچولیاں کھلا آسمان سورج اور چاند کے دلنشیں نظارے قدرت نے مستقبل کی تیاری کے لیے ننھے حضور ۖ کو اِس صحرا میں بھیجا تھا یہاں پر آپ ۖ کی تربیت فطرت کے عین مطابق ہو ئی ۔ بدویوں کی صحرائی زندگیاںاور انسانی فطرت کے قریب ترین ماحول اور پرورش نے ننھے حضور ۖ کی زندگی میں حقیقی اور خوبصورت رنگ بھر دئیے آپ ۖ اپنی وضاحت و بلاغت کا اکثر اظہار بھی کر تے ایک بار آپ ۖ نے فرمایا میں تم سے سب سے زیادہ خالص عرب ہوں میں قریشی ہوں اور میں نے بنی سعد بن بکر کے قبیلے میں دودھ پی کر پرورش پائی ہے اِسی طرح مزید فرمایا میں تم سب سے زیادہ فصیح اِ س لیے ہو ں کہ قریش سے ہوں اور میری زبان بنی سعد بن بکر کی زبان ہے جو عربوں میں بہت مشہور ہے۔

روایت کے مطابق چار یا پانچ سال صحرائی تربیت کے بعد جب حضر ت حلیمہ سعدیہ مغموم اداس دل کے ساتھ قدرت کے سب سے بڑے شاہکار ننھے حضور ۖ کو حضرت آمنہ سے ملانے کے لیے لا ئیں تو آپ فرماتی ہیں عالم طفلی میںکو ئی گندی حرکت آپ ۖ سے سر زد نہ ہو ئی آپ دوسرے بچوں کی طرح گریہ زاری نہیں فرماتے تھے حوائج ضروری سے فراغت کا وقت متعین تھا آپ ۖ چاند کی طرف بہت راغب تھے اکثر چاند سے باتیں کر تے تھے کو ئی غیبی ہا تھ آپ ۖ کا پنگھوڑا ہلاتا رہتا بڑے ہو تے ہو ئے عام بچوں کی طرح کھیل کود میں وقت ضائع نہیں کر تے تھے خو د بھی وہاں سے ہٹ جاتے اور اُنہیں بھی کھیلنے سے منع فرماتے ۔ ننھے حضور ۖ کی پرورش اور خدمت سے حضرت حلیمہ اور اس کا گھرانہ قیامت تک کے لیے امر ہو گیا جو شہرت اور مقام اس قبیلے کو ملا ہر دور کے بادشاہ بھی اِس مقام پر رشک ہی کریں گے مقام کے ساتھ ساتھ حضرت حلیمہ سعدیہ کے خاندان کو سب سے بڑی دولت اسلام قبول کر نا نصیب ہو ئی جو دنیا بھر کے خزانوں سے بڑھ کر ہے۔

شہنشاہ دو جہاں محبوب خدا شافع محشر ۖ نے اِس رضاعت کا پاس عمر بھر رکھا اور آپ ۖ کے دنیا سے جانے کے بعد آپ ۖ کے خلفاء نے بھی حضرت حلیمہ کے خاندان کا احترام رکھا حافظ ابو الفرج البخوری لکھتے ہیں حضرت حلیمہ سعدیہ ایک بار نبی کریم ۖ کی خدمت اقدس میں حاضر ہو ئیں جب نبی کریم ۖ نے حضرت خدیجہ سے شادی کر لی تھی حلیمہ نے اپنی غربت اور قحط سالی کی شکایت کی تو سرور کا ئنات ۖ نے اپنی رفیق ِ حیات حضرت خدیجہ کو ان کے بارے میں سفارش کی تو حضرت خدیجہ نے ان کو چالیس بکریاں اور ایک اونٹ بطور ہدیہ عطا فر ما یاپھر سرور دو جہاں ۖ کی بعثت کے بعد حاضر ہو ئیں آپ بھی ایمان لے آئیں اور اُن کے خاوند نے بھی اسلام قبول کر لیااِسطرح دونوں نے حضور اقدس ۖ کے ہاتھ پر بیعت کی ۔قاضی عیاض لکھتے ہیں حضرت حلیمہ سعدیہ رسول اللہ ۖ کی خدمت میں حاضر ہو ئیں حضور ۖ نے ان کے لیے اپنی چادر بچھائی اور اُن کی حاجت کو پورا کیا ۔ حضرت حلیمہ سعدیہ حضرت ابو بکر صدیق کے دورِ خلافت میں بھی مدینہ تشریف لائیں اور حضرت ابو بکر سے ملیں تو حضرت ابو بکر صدیق نے بہت زیادہ احترام کیا اپنے آقا ۖ کا عمل دہرایا اور بہت کچھ حضرت حلیمہ کی خدمت میں پیش کیا ۔ فتح مکہ کے بعد غزوہ حنین میں قبیلہ ہوازن اور بنی سعد کے بہت سارے لوگ مال غنیمت کے طور پر مجاہدین میں تقسیم ہو گئے تو ہواز ن کا سردار آیا ایمان لایا اور کہا یا رسول اللہ ۖ اِن اسیران جنگ میں آپ ۖ کے رضائی بہن بھائی اور رشتے دار بھی ہیں جب صحابہ کرام کو اِس حقیقت کا پتہ چلا تو سب نے خوشی سے اپنا مال اور غلام جو جنگ میں ان کے حصے آئے تھے۔

واپس کر دیے آپ ۖ نے اپنی بہن حضرت شیما کو اپنی چادر پر بٹھایا اور بہت زیادہ احترام اور محبت کے بعد تحفے تحائف سے واپس کیا ۔ آپ ۖ کے رضائی والد حضرت حارث کے ایمان لانے کا ایمان افروز واقعہ ابن اسحاق نے یوں بیان کیا ہے ۔ حضور ۖ پر نزول قرآن کے بعد حارث مکہ مکرمہ میں حضور ۖ سے ملاقات کے لیے آئے قریش نے اُنہیں دیکھا تو کہا اے حارث تم نے سنا کہ تمھارا بیٹا کیا کہتا ہے انہوں نے پوچھا وہ کیا کہتے ہیں کفار نے بتایا وہ کہتا ہے کہ موت کے بعد ہمیں پھر اٹھا یا جا ئے گا اور اللہ تعالی نے جنت اور دوزخ بنائے ہیں نیکو کاروں کو جنت اور بد کاروں کو دوزخ میں بھیجا جا ئے گا اس نے قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دیا ہے تو حارث حضور ۖ کی خدمت میں حاضر ہو ئے اور عرض کیا میرے بیٹے آپ ۖ کی قوم آپ ۖ کا شکوہ کیوں کرتی ہے پھر قریش نے حضور ۖ کے بارے میں جو کچھ اسے کہا تھا اُس نے بتا دیا تو حضو ر اقدس ۖ نے فرمایا بے شک میں ایسا ہی کہتا ہوں جب وہ دن آئے گا۔

میں تمھارا ہا تھ پکڑ کر آج کی گفتگو تمھیں یا د دلا ئوں گا حضور ۖ کے ارشاد نے حارث کی آنکھیں کھول دیں اور وہ مشرف بہ اسلام ہو گیا اور پھر ساری زندگی احکام الہی کی تعمیل کا حق ادا کیا اسلام قبول کر نے کے بعد وہ اکثر کہا کر تے تھے ترجمہ: یعنی اگر میرے بیٹے نے میراہاتھ پکڑا اور مجھے وہ گفتگو یاد دلائی تو پھر انشا ء اللہ تعالی میرا ہاتھ اس وقت تک نہ چھوڑے گا جب تک وہ مجھے جنت میں داخل نہ کر دے گا ۔ حضرت عمر بن سعد بیان فرماتے ہیں ۔ ایک عورت آئی اور آپ ۖ سے ملنے کی اجازت چاہی جب سرور کا ئنات مجسم رحمت شافع محشر محبوب خدا ۖ نے اُنہیں دیکھا تو بے اختیاار پکار اُٹھے میری ماں میری ماں کہتے ہو ئے اُٹھے اپنی چاد ر مبارک بچھا کر عزت سے اُنہیں بٹھا یا فرطِ محبت سے اپنا ہاتھ مبارک اُن کے سینے پر رکھا اور ماں ماں کہتے رہے پیاری بھری گفتگو کر تے رہے اور ان کی ہر ضرورت پو ری کی۔

Prof Abdullah Bhatti
Prof Abdullah Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Politics
Previous Post غیر سیاسی سیاست
Next Post بڑے ناسور دہشتگرد، کرپٹ و سیاستدان
Corruption

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.