yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اہم ترین اسلامی ملک کے دارلحکومت میں دہشت گردوں کا حملہ

Web Editor June 4, 2018 1 min read
Terrorists attack in the main Islamic country's capital
Share this:

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دینے کے لیے جمع ہونے والے علماء کے اجتماع پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا

Terrorists attack in the main Islamic country's capitalخودکش تھا جو علماء کونسل کے اجلاس کے اختتام کے بعد اس وقت ہوا جب علماء اجتماع گاہ سے باہر آرہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور نے خود کو لوئل جرگہ کے اجتماع کے ٹینٹ سے باہر دھماکہ خیز مواد سے اڑایا، جبکہ اجتماع گاہ میں 2 ہزار سے زائر علماء موجود تھے۔افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان حشمت استینکزئی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، لیکن یہ بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ اس دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہے۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق دھماکے سے قبل علماء نے افغانستان میں جاری شورش کے حوالے سے فتویٰ دیتے ہوئے اس لڑائی کو غیر اسلامی اور شریعت کے منافی قرار دیا۔علماء کے فتوے میں کہا گیا کہ افغانستان میں کسی بھی طرح کی جنگ غیر اسلامی عمل ہے اور یہ مسلمانوں کے قتلِ عام کے سوا کچھ نہیں ہے۔افغانستان میں خودکش حملے ہوتے رہتے ہیں جن میں بڑی تعداد تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، جن کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی جاتی ہے لیکن عسکریت پسندوں کا ماننا ہے کہ خودکش حملے ان کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔افغانستان کے علماء نے فتویٰ دیا کہ خودکش حملے،

معصوم لوگوں کو قتل کرنے کے لیے بم دھماکے، تقسیم، عسکریت پسندی، کرپشن، چوری، اغوا سمیت کسی بھی طرح کی ہنگامہ آرائی اسلام میں گناہ کبیرہ ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کے منافی ہے۔علمائے کرام کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمانوں کا قتلِ عام حرام ہے اور یہ ایک غیر قانونی عمل بھی ہے۔دریں اثنا افغانستان کے علماء نے ایک مرتبہ پھر طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں امن کے لیے حکومت کی غیرمشروط پیشکش کو قبول کر لیں۔انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ افغانستان میں مزید قتل عام کو روکنے کے لیے طالبان حکومتی پیشکش کا مثبت جواب دیں گے۔خیال رہے کہ یہ فتویٰ افغان صوبے ننگرہار میں ایک بم دھماکے میں 3 معصوم بچوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا تھا۔ نجی نیوز کی ایک اور رپورٹ کے مطابق 3 جون کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں سڑک کنارے موجود 3 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔افغان حکام کی جانب سے جاری کردی بیان میں بتایا گیا کہ مرنے ولے تنیوں بچوں کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔یاد رہے کہ 30 مئی کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے دفتر کے قریب 2 دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Disclosures during the press conference
Previous Post پریس کانفرنس کے دوران انکشافات
Next Post احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے وقت (ن) لیگی رہنما کو بڑا جھٹکا
A big shock to PML N leader in the Accountability Court at the time of Nawaz Sharif presentation

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.