yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

بول ،سچائی کا سفر

H.Shazad June 18, 2015 1 min read
BOLE
Share this:

Bol
Bol

تحریر: ایم آر ملک
ء98 میں صحافت یوں عام نہ تھی ماضی کے اوراق کی ہم جوں جوں گردانی کرتے جائیں صحافت کے آج سے کل روشن نظر آئے گا اور جب واپسی کے اس سفر میں ہم مولانا ابوالکلام آزاد ،مولانامحمد علی جوہر ،مولانا ظفر علی خان ،آغا شورش کاشمیری ،حمید نظامی کے عہد میں داخل ہوتے ہیں تو آج کے بڑے تمن خاں صحافیوں کی جھوٹی اکڑ فوں ،سر پر رکھی جھوٹے غرور ،خود ساختہ انا کی پگ نیچے گر جاتی ہے مگر ہر عہد کا شورش ،حمید نظامی غازی صلاح الدین شہید ،حافظ شفیق الرحمان کی شکل میں وقت کے ہر فرعون کے سامنے سینہ سپر رہا ،جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنے والے ہر عہد میں قانونِ فطرت کی طرح موسیٰ بن کر وارد ہوتے رہے

ء98 میں صحافت یوں عام نہ تھی ٹی وی چینل پی ٹی وی کی شکل میں ”حکومت نامہ ”ہوا کرتا تھا جسکی سکرین آج بھی حکومتی تختہ سیاہ ہے جبکہ کارپوریٹیڈ میڈیاء میں ٹی وی چینلز کے اس طرح مارکیٹ میں متعارف ہونے کا تصور تک نہ تھا پرنٹ میڈیا کا طوطی بولتا تھا جنوبی پنجاب کے ایک شہر سے ایک نوجوان صحافی ملک مختار جوتہ نے جرنلزم کی تعلیم کے بعد انصاف سے محروم مقامی پسے ہوئے طبقہ کی آواز کو موثر بنانے کیلئے اپنا ایک اخبار نکالنے کا قصد کیا اجراء کے مراحل مکمل کرنے کے بعد جب ملک مختار جوتہ نے اخبار لانچ کیا تو ملک مختار جوتہ کے مد نظر صرف سچائی کا پرچار تھا ادارت کے فرائض مجھے سونپے گئے اور یوں ہم نے اپنا صحافتی سفر شروع کیا مختا ر جوتہ کے غیر متزلزل ارادوں کا اثر تھا کہ ہم نے ہر بااثر فرد کے ظلم ،بااثر بیورو کریٹ کی کرپشن کو صفحہ قرطاس پر عیاں کیا

یہ وہ صحافتی اوصاف تھے جنہوں نے جنوبی پنجاب کی صحافتی دنیا میں ہمیں عوام کی عدالت میں سرخرو کیا اسی دوران ضلع لیہ کے ایک بااثر سیاستدان جس کی انتقامی کارروائیوں سے اپنے اور غیر نالاں تھے اقتدار اور غنڈہ گردی کی طاقت سے جس نے ضلع بھر کے عوام کا جینا نہ صرف محال کر رکھا تھا بلکہ جنوبی پنجاب میں لوگوں سے وراثتی اراضی محکمہ محال کی ملی بھگت سے ریکارڈ میں ردو بدل کر کے ہتھیانے کا معمول بھی مو صوف کے کارہائے نمایاں میں شامل تھا وہ اپنے دور میں ن لیگی ایم این اے تھا اُس کے خوف کا یہ اثر تھا کہ کوئی بھی متاثرہ اُس کے سامنے زبان نہیں کھول سکتا تھا ایک روز اُس نے دریائے سندھ کے اُس پار اپنے سیاسی مخالفین کو ایک جعلی پولیس مقابلے میں پار کرادیا مختار جوتہ نے اُس فرعون صفت سیاست دان کے اس کرتوت کو عیاں کرنے کیلئے اخبار کے پہلے صفحہ پر یہ اشتہار چلا دیا کہ یہ پو لیس مقابلہ فلاں سیاست دان کی سیاست گردی ہے پولیس مقابلہ نہیں یہ مختار جوتہ کا دلیرانہ اقدام تھا جس نے عوام کے اندر ہماری صحافتی پذیرائی کو ساتویں آسماں پر پہنچا دیا لوگ اس صحافتی کردار پر عش عش کر اُٹھے یہ اُس سیاست دان کے خلاف ایک اشتہاری مہم تھی جو مختار جوتہ نے چلائی

Truth
Truth

سچائی کے اس سفر میں کئی نشیب و فراز آئے مزاحمتوں کے سپیڈ بریکروں نے سچائی کے سیلاب کو روکنے کی نا کام کوشش کی مگر جس دور میں جینا مشکل ہو اُس دور میں جینا لازم ہے کے مصداق حوادث کی منہ زور موجیں دم توڑ گئیں اچانک ضلع میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہونے لگیں متاثرہ لوگ مختار جوتہ کی طرف رجوع کرنے لگے جس نے اپنے صحافتی فریضہ کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کو خواب ِ غفلت سے جگانے کیلئے یہ خبر بریک کی کہ ”اغوا ء برائے تاوان کی وارداتیں عام ،انتظامیہ ناکام ، انگریز سامراج کے بخشے ہوئے کمشنری نظام میں بیٹھے لامحدود اختیارات کے مالک ایک ڈپٹی کمشنر کو یہ سچ ناگوار گزرا اُس نے قانون کو اپنی ذاتی خواہش بنا کر سچ ایک کے علمبر دار کے خلاف بد معاشی شروع کر دی اُس نے مختار جوتہ کو اپنی خود ساختہ عدالت سجا کر ٹارچر کرنا شروع کر دیا سچائی شائع کرنے کی پاداش میں ملک مختار جوتہ کو کئی کئی گھنٹے پیشی کے موقع پر دھوپ میں کھڑے ہو کر انتظار کی صعوبت سے گزرنا پڑتا

یہ انتظامی آفیسر فضول جواب و سوال میں وقت کا ضیاع کرتا آخر کار کئی ماہ کے جھمیلوں کے بعد یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے بغیر کسی جواز کے اخبار کا ڈیکلریشن منسوخ کر دیا گیا معروف انگلش کالم نگار شفقت محمود پنجاب کے وزیر اطلاعات بنا دئے گئے اور ہم نے اُنہیں اُمید کی کرن سمجھتے ہوئے اپنا مقدمہ بمعہ ٹھوس ثبوت اُن کی عدالت میں بذریعہ ڈاک ارسال کردیا شفقت محمود چونکہ سچ کے پرچارک تھے اس لئے اُنہوں نے چند روز بعد مجھے اور مختار جوتہ کو کال کیا ہم لاہور پہنچے اُن سے ملے تو انتہائی شفقت سے پیش آئے اور جب ہم نے اُنہیں اپنی مبنی بر حق رپورٹنگ کے بارے میں آگاہ کیا تو وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر پر بڑے سیخ پا ہوئے ہماری سچائی کے اعتراف میں اُنہوں نے متعلقہ صوبائی سیکریٹری کو ہمارے سامنے بلایا اور تنبیہ کی کہ مذکورہ ڈی سی او سے کہہ دو کہ ایک گھنٹہ کے اندر اخبار کا ڈیکلریشن بحال کرے مجھے ایک گھنٹے کے اندر رپورٹ کرو ابھی ہم لیہ نہیں پہنچے تھے کہ ڈپٹی کمشنر مختار جوتہ کے گھر کا پتہ پوچھتا پھر رہا تھا ہم نے دوسرے روز اخبار شائع کرایا اور اس خبر کے ساتھ مارکیٹ میں لانچ کیا

کہ فرعون انتظامی آفیسر کو شکست حق کی فتح مختار جوتہ کا سچائی کا سفر جاری رہا آج 17برس بعد جب بول کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ کے خلاف انتقامی گھیرا تنگ محض مارکیٹ کے کچھ چینلز کو راضی کرنے کیلئے کیا جارہا ہے ،بول کے ورکرز صحافیوں کو کئی کئی گھنٹے روزانہ تفتیش کے نام پر ٹارچر کیا رہا ہے ،سچائی کے کارواں کے آگے بلاجواز بند باندھنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ،شہر اقتدار میں مشتاق منہاس ،محمد عثمان غازی ،نذیر لغاری ،ناصر چغتائی ،افضل بٹ ،شہر یار ،بلال ڈار کی قیادت میں صحافی سراپا احتجاج ہیں مجھے اپنے دوست مختار جوتہ کی کہانی یاد آرہی ہے جو انتظامیہ کے ہتھکنڈوں کے خلاف چٹان بنا رہا جس کی سچائی کے سفر کو کو ئی بھی مزاحمت نہ روک سکی

M.R.Malik
M.R.Malik

تحریر: یم آر ملک

Share this:

H.Shazad

72 Articles
View All Posts
رمضان دسترخوان
Previous Post رمضان دسترخوان
Next Post وزیراعظم کئی مرتبہ لڑکھڑائے ہیں کہیں ایسا نہ ہو وہ اس مرتبہ سنبھل نہ پائیں، قمر زمان کائرہ
Qamar Zaman

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.