yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جاپان کے وزیرخارجہ کے ذریعے جی 7 اور جی 20 ممالک سے قرضوں میں نرمی کے مطالبے پر وکالت کا مطالبہ

MH Kazmi May 15, 2020May 15, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) جاپان جی۔7 اور جی۔20 کا اہم ترین رکن ہے توقع ہے کہ جاپان گلوبل ڈیٹ ریلیف کی تجویز کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جاپانی ہم منصب توشی مِٹسو موٹیجی سے ٹیلی فون گفتگو کی جس میں انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کے مجوزہ ”گلوبل ڈیٹ ریلیف” کے خدوخال سے جاپانی وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جاپان جی۔7 اور جی۔20 کا اہم رکن ہونے کے ناطی گلوبل ڈیٹ ریلیف کی تجویز کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور کورونا کی وبائی صورتحال سمیت اہم امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔بات چیت کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے چیلنج اور اس کے مضمرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاپانی حکومت کی جانب سے کیے گئے بروقت اور مؤثر اقدامات کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث جاپان میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاپانی وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ وبائی چیلنج اس صدی میں انسانیت کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کی وباء اور ٹڈی دل حملے کے دوران پاکستان کی معاونت پر جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اپنے محدود وسائل کے ساتھ ایک طرف کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور دوسری جانب اپنے عوام کو بھوک سے بچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کورونا وباء کے معاشی مضمرات سے نمٹنے اور اس مشکل وقت میں، ترقی پذیر ممالک کیلئے معاشی معاونت کی فراہمی کیلئے، وزیر اعظم عمران خان کے مجوزہ ”گلوبل ڈیٹ ریلیف” کے خدوخال سے جاپانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ جاپان جی۔7 اور جی۔20 کا اہم رکن ہونے کے ناطے، اس گلوبل ڈیٹ ریلیف، تجویز کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ وزیر خارجہ نے اپنے جاپانی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دنیا کرونا وبا سے نمٹنے میں مصروف عمل ہے تو دوسری طرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ موجودہ وبائی صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 9 ماہ سے جاری بدترین کرفیو کے خاتمے کیلئے اقدامات پر دباؤ ڈالے تاکہ 80 لاکھ نہتے، مظلوم کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔ وزیر خارجہ نے بھارتی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کو کورونا وباء کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینے اور ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات پر، جاپانی وزیر خارجہ کو پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک جاپان تعلقات کے فروغ اور سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منانے اور کورونا وبائی صورتحال سمیت اہم امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post چوہدری محمد افضال ڈھل سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فرانس کے بڑے بھائی صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل کے کزن اورچوہدری اشتیاق ڈھل کی والد محترم چوہدری الیاس ڈھل بنگش مرحوم کی نماز جنازہ ڈھل بنگش گجرات میں ادا کی گئی، معززین علاقہ، معروف شخصیات کی شرکت
Next Post کورونا وائرس کے خلاف مدافعاتی نظام کو توقیت دینے والی ‘کرشماتی افریقی دوا’ پر ڈبلیو ایچ او کا ردعمل

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.