yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

لگژری لائف اسٹائل”نیوز اینکرز”کو لے ڈوبا… پڑھیے انکشافات سے بھرپور رپورٹ

MH Kazmi July 15, 2019 1 min read
Take a Luxury Life Style "News Anchors" ... Read the Disclosure Report
Share this:

Take a Luxury Life Style "News Anchors" ... Read the Disclosure Report

لالچ بھی بُری بلا ہے لیکن کہانی بھی 300 کروڑ کی ہے ، لگژری لائف اسٹائل اور زیادہ سے زیادہ پیسوں کی لالچ میڈیا انڈسٹری کے نیوز اینکرز کے کروڑوں روپے لے ڈوبی ، کہانی شروع ہوتی ہے 2015 سے جب ایک پارٹی میں مرید عباس کی ملاقات عاطف زمان سے ہوگئی ،عاطف زمان ویسے تو کشمیر کالونی کا رہائشی ہے لیکن بڑے سرمایہ داروں سے انتہائی متاثر ہے ، عاطف نے چند سالوں میں کروڑ پتی ہونے کا منصوبہ بنایا ، کشمیر کالونی سے ڈیفنس جیسے پوش علاقے میں منتقل ہوگیا ، ادھر اُدھر سے پیسے لے کر مہنگی ترین گاڑی خریدی اور پھر کام شروع کردیا ، یہاں عاطف زمان نے دو کام کیے ،ٹائروں کے بڑے تاجروں سے تعلقات بڑھائے اور دوسرے لاکھوں کروڑوں روپے انویسٹ کرنے والے افراد کو لالچ دیتا رہا ، سب سے پہلے ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس نے عاطف زمان پر 10 لاکھ روپے لگائے ، عاطف نے پہلے کم اور پھر زیادہ منافع دینا شروع کردیا ، مرید کا لائف اسٹائل تبدیل ہونا شروع ہوگیا ، مرید عباس ایک ملنسار لڑکا تھا اکثر ڈیفنس کے چائے خانوں میں دوستوں کی محفلیں جماتا تھا ، دوستوں نے مرید عباس کا لائف اسٹائل بدلتے دیکھا تو لالچ اور بڑھتی چلی گئی ، مرید عباس نے قریبی دوستوں کو مشورہ دیا کہ اُس نے عاطف زمان کے کاروبار میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے ، کم پیسوں میں اچھا منافع ملتا ہے ، 2016 کے آخر میں مرید عباس کے دوستوں کو سرمایہ کاری کا مشورہ دیا ، مرید کے یہ دوست سماء ، اے آر وائی ، جیو ، بول اور اب تک میں نیوز اینکرز ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں، ان دوستوں نے 60 کروڑ روپے عاطف زمان کے سپرد کردیئے ، مرید عباس کے ساتھ قتل ہونے والا حضر حیات میڈیا انڈسٹری سے وابستہ نہیں ، ایک زمیندار ہے ، زمینوں کی لین دین اور کنسٹریشن کا کام کرتا ہے جس نے میڈیا انڈسٹری کے نیوز اینکرز کے لائف اسٹائل دیکھتے ہوئے اپنے دس کروڑ بھی انویسٹ کردیئے ۔نیوز اینکرز کی انویسٹمنٹ سے عاطف زمان کو کھل کر کھیلنے کا موقع مل گیا ، عاطف زمان نے ٹائروں کے اسمگلروں سے رابطہ کیا اور پڑوسی ممالک سے اسمگلنگ کے ٹائر کراچی پہنچنا شروع ہوگئے ، اس کام سے عاطف زمان نے مقامی مارکیٹ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا لیا اور ٹائروں کے بڑے تاجروں کو بھی اُدھار میں ٹائر دینا شروع کردیئے ، اسمگلنگ کا دھندہ چل نکلا تو پراپرٹی خریدنا شروع کردی اور گاڑیاں بھی تبدیل ہونا شروع ہوگئیں ، عاطف نے ہر دو سے تین ماہ بعد نیوز اینکرز کو لاکھوں ، کروڑوں روپے منافع دینا شروع کردیا ، نیوز اینکرز کی لالچ مزید بڑھی تو گھر والوں اور رشتہ داروں سے پیسہ پکڑا اور عاطف زمان کے کاروبار میں لگادیا ان میں چار نیوز اینکرز نے بحریہ ٹائون کے پلاٹ اور ڈیفنس کے فلیٹ فروخت کرکے مزید سرمایہ کاری کی اب 60 کروڑ سے رقم بڑھی اور 90 کروڑ تک پہنچ گئی ، کاروبار چلتا رہا ، منافع ملتا رہا لیکن پھر عاطف کو یہاں ایک مسئلے نے گھیر لیا ، اسمگلروں کو بلوچستان اور سندھ کے بارڈر پر کچھ لوگوں نے پکڑ لیا ،عاطف زمان کا بیس کروڑ روپے کا مال پکڑا گیا ، عاطف زمان نے کچھ “نیوز اینکرز” کے تعلقات کو استعمال کیا اور پانچ کروڑ روپے کی ڈیل بنا کر مال نکال کر لے آیا ، پانچ کروڑ کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے عاطف زمان نے جھوٹ کا سہارا لیا اور انویسٹرز کو منافع دینا بند کردیا ، کروڑوں روپے کی لین دین کی دستاویزات نہیں تھیں تو “نیوز اینکرز”کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا اور رقم کا مطالبہ شروع کردیا ۔ بغیر لکھا پڑھی 300 کروڑ کے اس کاروبار کو عمران خان کی پالیسی نے دھچکہ پہنچا دیا ، حکومت نے ڈنڈا اُٹھایا ، بینکوں میں رقم کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی اور پھر حکومت نے سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کردیا ، جیو،اب تک ،سماء ، دنیا ، اے آر وائی کے نیوز اینکرز نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا اور عاطف زمان پر دبائو بڑھانا شروع کردیا ، گزشتہ ایک ماہ سے عاطف زمان انتہائی پریشان تھا جس نے تنگ کرنے والے دوستوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ایک روز قبل منصوبہ بندی کی گھر والوں کو پنجاب منتقل کیا ، مرید عباس ، خضر حیات خاتون سمیت تین نیوز اینکرز کو الگ الگ مقام پر بلایا ، گھر سے اسلحہ اور گولیوں کا پیکٹ اٹھایا اور دفتر پہنچ گیا ، مرید عباس پر گولیاں برسائیں اور دفتر کے قریب انتظار کرنے والے حضر حیات کو بھی قتل کردیا ، جذباتی عاطف زمان کے ہاتھ پیر پھول گئے ، خیابان نشاط میں واقع اپنے گھر پہنچا ، دروازہ بند کیا اور رونے لگا ، اتنی دیر میں پولیس پارٹی عاطف کے گھر پہنچ گئی عاطف نے سینے پر پستول رکھی اور گولی مار لی ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ابتدائی طور پر پولیس کے ایک اعلیٰ افسر بتاتے ہیں یہ 300 کروڑ روپے کا معاملہ ہے اس میں ایک بہت بڑا سرمایہ کاروں کا نیٹ ورک بھی شامل ہیں جن کے کروڑوں روپے وائٹ ہیں یا بلیک یہ کہنا قبل از وقت ہوگا

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Has a deep connection with teeth toothbrush and cancer?
Previous Post دانت برش کرنے اور کینسر میں مبتلا ہونے کا گہرا تعلق سامنے آگیا؟
Next Post دنیا میں لڑکے زیادہ پیدا ہونے کے باوجود ہرکوئی لڑکے کی پیدائش کا طلب گار کیوں ؟ دلخراش تفصیلات
Why boys are born in the world despite the birth of everybody? Detail details

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.