yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

دنیا میں لڑکے زیادہ پیدا ہونے کے باوجود ہرکوئی لڑکے کی پیدائش کا طلب گار کیوں ؟ دلخراش تفصیلات

MH Kazmi July 15, 2019 1 min read
Why boys are born in the world despite the birth of everybody? Detail details
Share this:

Why boys are born in the world despite the birth of everybody? Detail details

انگلینڈ اور ویلز میں ہر سال لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ لڑکے پیدا ہوتے ہیں۔ لیکن آخر کیوں؟ سنہ 1838 سے جب بچوں کی پیدائش کے ریکارڈ رکھے جانے لگے تب سے لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کی پیدائش کا تناسب زیادہ رہا ہے۔ ملکہ وکٹوریہ کے دورِ اقتدار سے لے کر اب تک کوئی ایک بھی ایسا سال نہیں گزرا جب لڑکیاں زیادہ پیدا ہوئی ہوں۔ مثال کے طور پر انگلینڈ میں سنہ 2017 میں 348071 لڑکے اور 331035 لڑکیاں پیدا ہوئیں، یعنی تقریباً 17000 کا فرق رہا۔اور لڑکوں کے زیادہ ہونے کا یہی رجحان تقریباً گذشتہ 180 سالوں سے برقرار ہے۔ دنیا بھر میں بچے پیدا کرنے کی شرح میں زبردست کمی برطانیہ کی نصف آبادی ’لادین‘یہی رجحان دنیا بھر میں رائج ہے۔ چین اور انڈیا جیسے ممالک میں لڑکوں اور لڑکیوں کے تناسب میں اور بھی زیادہ فرق ہے کیونکہ وہاں معاشرتی طور پر لڑکوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ اس تناسب کے بارے میں لوگوں کو 17ویں صدی سے معلوم ہے مگر اس کی وجوہات کے بارے میں ہمیں زیادہ معلوم نہیں ہے تاہم اس کے حوالے سے کئی اندازے ضرور ہیں۔اس کا تعلق ارتقا سے ہے! اس رجحان کی وجوہات بیان کرنے کی پہلی تھیوری کا تعلق ارتقا سے ہے۔ اس تھیوری کے مطابق بڑی عمر میں مردوں اور عورتوں کی برابر تعداد ہونے کے لیے پیدائش کے وقت لڑکے زیادہ ہونے چاہییں۔ ایسا اس لیے ہے کہ مرد ہونا ایک خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مردوں کے بچپن اور بعد میں زندگی کے بیشتر مراحل میں لڑکیوں کے مقابلے میں مرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، جس کی وجوہات حادثات، خودکشی، خطرے مول لینا اور صحت کے مسائل ہیں۔ یعنی اگر پیدائش کے وقت زیادہ لڑکے ہوں گے تو بڑے ہو کر یہ تعداد برابر ہوجائے گی۔یہاں تک کہ اگر بڑی عمر کے لوگوں کا تناسب دیکھا جائے تو برطانیہ میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔ لڑکے کی پیدائش والے سپرم اور لڑکی کی پیدائش والے سپرم میں سے کونسا کامیاب ہوگا، اس کے کئی عنصر ہوتے ہیں۔ اس میں والدین کی عمر، خاتون کا اوویولیشن سائیکل، ذہنی پریشانی، کھانا، اور سیکس کی پوزیشن شامل ہیں۔ ایک عام خیال یہ ہے کہ خاتون کے اوویولیشن سائیکل سے کچھ روز قبل سیکس کر کے مزید سیکس نہ کیا جائے تو زنانہ سپرم کو، جو زیادہ دیر زندہ رہتے ہیں مگر مرد سپرم کے مقابلے میں سستی سے تیرتے ہیں، موقع مل جاتا ہے کہ وہ مرد سپرم کے بعد جا کر خاتون کو فرٹلائز کر دیں۔ اور دوسری جانب اگر اوویولیشن سائیکل کے بالکل قریب سیکس کیا جائے تو مردانہ سپرم کے پاس موقع زیادہ ہوتا ہے۔ والدین تو ان طریقوں کی قسمیں کھاتے ہیں مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان کی حمایت کے لیے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔کچھ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ والدین کی ذہنی پریشانی کی صورت میں لڑکیوں کی پیدائش کے امکان زیادہ ہوتے ہیں اور جنگی حالات میں زندگی گزارنے کی صورت میں لڑکے زیادہ پیدا ہوتے ہیں۔ اگر سیکس کے شیڈیول سے فرق نہیں پڑتا تو کیا دورانِ حمل آپ کچھ کر سکتے ہیں؟ اگر زنانہ اور مردانہ سپرم کی تعداد برابر ہے اور کونسپشن کی تعداد بھی تقریباً برابر ہے تو اس کا مطلب ہے کہ زیادہ زنانہ فیٹس ختم ہوتے ہیں تاکہ لڑکوں کی زیادہ پیدائش کا تناسب برقرار رہے۔کچھ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زنانہ فیٹس کا بچہ دانی میں ضائع ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ مردانہ فیٹس حمل کے آخری مراحل میں زیادہ نازک ہوتا ہے اور ان کی پیدائش کے وقت مرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ سائنسدان اب تک اس کی وجوہات مکمل طور پر دریافت نہیں کر پائے ہیں۔ ہم بس یہ جانتے ہیں کہ زیادہ مردانہ فیٹس حمل مکمل کرتے ہیں اور اسی لیے زیادہ لڑکے پیدا ہوتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Take a Luxury Life Style "News Anchors" ... Read the Disclosure Report
Previous Post لگژری لائف اسٹائل”نیوز اینکرز”کو لے ڈوبا… پڑھیے انکشافات سے بھرپور رپورٹ
Next Post نجی ٹی وی کا اینکر مرید عباس کس چکر میں مارا گیا ؟ ڈوئچے ویلے نے اصل کہانی ڈھونڈ نکالی
Whose private TV anchor Marie Abbas was shot dead? Deutsche Wele finds out the original story

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.