counter easy hit

Minister

وزیراعظم نواز شریف کی یانکی لیک انٹرنیشنل کنونشن سینٹر آمد

وزیراعظم نواز شریف کی یانکی لیک انٹرنیشنل کنونشن سینٹر آمد

وزیر اعظم میاں نواز شریف بیجنگ میں جاری بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گول میز کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف یانکی لیک انٹرنیشنل کنونشن سینٹر پہنچ گئے ۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا ۔ کانفرنس کے دو سیشن ہوں […]

چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہے، وزیراعظم

چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہے، وزیراعظم

بیجنگ: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے جو بات چیت سے مسئلہ کاحل چاہتا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم نوازشریف سے چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وفاقی وزرا اورچاروں وزرائے علیٰ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے […]

بیجنگ: وزیراعظم نواز شریف کی چینی صدر سے ملاقات

بیجنگ: وزیراعظم نواز شریف کی چینی صدر سے ملاقات

وزیراعظم نواز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر سے ملاقات کی، جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی ہمیشہ کھل کر حمایت کی ہےچینی سرمایہ کاری کافائدہ عام آدمی تک جلد […]

پاکستان آئندہ چند سالوں میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا، وزیراعظم نوازشریف

پاکستان آئندہ چند سالوں میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا، وزیراعظم نوازشریف

ننکانہ صاحب: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جس تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے تو آئندہ چند سالوں میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف موٹر وے ایم تھری کی تعمیر کی کوالٹی کا جائزہ لینے کے لئے ننکانہ صاحب پہنچے جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا […]

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، جے آئی ٹی تحقیقات اور ڈان لیکس رپورٹ پر مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، جے آئی ٹی تحقیقات اور ڈان لیکس رپورٹ پر مشاورت

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور جے آئی ٹی کی تحقیقات سمیت ڈان لیکس رپورٹ پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری نثار، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور آصف […]

وزیراعظم نے اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ میٹرو ٹریک پشاورموڑ سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک 25.6 کلومیٹر طویل ہوگا جسے 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میٹرو […]

منظور وسان نے جولائی کو وزیراعظم کے لئے خطرناک قرار دے دیا

منظور وسان نے جولائی کو وزیراعظم کے لئے خطرناک قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی ایک اور پیش گوئی،جولائی کو وزیر اعظم کے لئے خطرناک قرار دے دیا۔ صوبائی وزیر منظور وسان نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جے آئی ٹی بن گئی،پہلے ہی کہا تھا کہ جولائی نوازشریف کے لیے خطرناک ہے ،جانا بھی پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا […]

ملک میں اتنے گھپلے ہیں، جتنا کہا جائے کم ہے، وزیراعظم

ملک میں اتنے گھپلے ہیں، جتنا کہا جائے کم ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس ملک میں بہت گھپلے ہیں ،بہت سے معاملات کی تحقیقات ہونی ہیں ،اگرہم تحقیقات میں لگ گئے توسارا وقت اسی میں لگ جائے گا۔ ایک وقت آئے گا یہ چیزیں اپنی منطقی انجام تک پہنچیں گی،ہم ترقیاتی کاموں سےتوجہ ہٹانا نہیں چاہتے۔ وزیراعظم نوازشریف نے پشاور […]

افغان سرحد سے فائرنگ امن کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے، وزیراعظم

افغان سرحد سے فائرنگ امن کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ افغان سرحد سے فائرنگ کے واقعات امن کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں لہذا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرے۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد […]

وزیر اعظم کی موبائل پاور پلانٹس کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت

وزیر اعظم کی موبائل پاور پلانٹس کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت

وزیر اعظم نواز شریف نے گرمیوں میں بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پیش کردہ موبائل پاور پلانٹس لگانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 24 اپریل کو ہونے والے کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ بجلی […]

پاکستان اور ایران میں برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر اعظم

پاکستان اور ایران میں برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ثقافتی، برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطوں سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ […]

ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے، سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی سرحدپرحالیہ دہشت گردی کےواقعے پرپاکستان اورایران کی قیادت بات چیت کریں گی، ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال […]

ایم کیوایم پاکستان کا بھی وزیراعظم سے کرسی چھوڑنے کا مطالبہ

ایم کیوایم پاکستان کا بھی وزیراعظم سے کرسی چھوڑنے کا مطالبہ

ایم کیوایم پاکستان نے بھی وزیراعظم سے کرسی چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آزاد انکوائری کے لیے وزیراعظم کو اپوزیشن کے فیصلے پر عمل کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مشکل حالات کے باوجود بھی […]

ایجنسیاں حساس اداروں کو محفوط نہیں کرسکتیں تو انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وزیر داخلہ

ایجنسیاں حساس اداروں کو محفوط نہیں کرسکتیں تو انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وزیر داخلہ

 اسلام آباد: وزرات داخلہ کو حساس اداروں کی جانب سے رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی او ایف واہ میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جب کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایجنسیاں حساس اداروں کو محفوط نہیں کرسکتیں تو ان کی […]

تیز ترقی کا وژن محنت کشوں کی جدوجہد کی بدولت ہی ممکن ہے، وزیراعظم

تیز ترقی کا وژن محنت کشوں کی جدوجہد کی بدولت ہی ممکن ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے محنت کشوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تیز ترقی کا وژن محنت کشوں کی جدوجہد کی بدولت ہی ممکن ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملکی ترقی میں مزدوروں کا کردار کلیدی […]

انتخابی مہم کے دوران برطانوی وزیراعظم کو خفت کا سامنا

انتخابی مہم کے دوران برطانوی وزیراعظم کو خفت کا سامنا

برطانیہ میں8 جون کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے مہم زور و شور سے جاری ہے، برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا نے اسکاٹ لینڈ میں مہم شروع کی تو کئی شہریوں کے بند دروازوں نے استقبال کیا ، برطانوی وزیر اعظم کو پمفلٹ لیٹر باکسز میں ڈالنے پڑ گئے۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی […]

نواز شریف تمہارے کہنے پر استعفیٰ نہیں دے گا، وزیر اعظم

نواز شریف تمہارے کہنے پر استعفیٰ نہیں دے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف تمہارے کہنے پر استعفیٰ دے گا،سیاست اور ملک چلانا تمہارا کام نہیں، تم صرف کرکٹ کھیل سکتے تھے اب تو کرکٹ بھی نہیں کھیل سکتے، جو کھیل لی وہ کھیل لی۔ اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم […]

لوڈشیڈنگ ماضی کی حکومتوں کا تحفہ ہے، وزیراعظم

لوڈشیڈنگ ماضی کی حکومتوں کا تحفہ ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں والے بجلی کا کباڑا کر گئے ، لوڈشیڈنگ کا تحفہ دے کر گئے ، اسے ہم ٹھیک کررہے ہیں، ہم کام کررہے ہیں فارغ نہیں بیٹھے، اسی لیے ترقی کے مخالف لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔ اوکاڑہ میں خطاب کرتے ہو ئے وزیر […]

پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف کا حکومت کرنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے جب تک کیس چل رہا ہے، وزیراعظم کو گھر چلے جائا چائیے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف فرانس ابرار کیانی

پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف کا حکومت کرنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے جب تک کیس چل رہا ہے، وزیراعظم کو گھر چلے جائا چائیے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف فرانس ابرار کیانی

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف فرانس ابرار کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف کا حکومت کرنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے جب تک کیس چل رہا ہے، وزیراعظم کو گھر چلے جائا چائیے رہنما پاکستان تحریکِ انصاف فرانس ابرار کیانی نے مزید کہا کہ عمران خان کی نواز شریف […]

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ عہدے سے مستعفی

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ عہدے سے مستعفی

 اسلام آباد: ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو عہدے سے ہٹائے جانے پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندانی […]

ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہوگئی، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہوگئی، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈان لیکس کی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دی ہے اور ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ڈان لیکس کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی […]

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ کی اوورسیز ایڈوائیزر برائے وزیراعظم پاکستان زبیر گل سے خصوصی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ کی اوورسیز ایڈوائیزر برائے وزیراعظم پاکستان زبیر گل سے خصوصی ملاقات

-پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ نے اوورسیز ایڈوائیزر برائے وزیراعظم پاکستان زبیر گل سے خصوصی ملاقات کی پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ کی اوورسیز ایڈوائیزر برائے وزیراعظم پاکستان زبیر گل سے ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ پیش آنے والی مشکلات جیسے […]

وزیراعظم ملزم ہیں فورا ً مستعفیٰ ہوں، چار جماعتی اتحاد کا اعلامیہ

وزیراعظم ملزم ہیں فورا ً مستعفیٰ ہوں، چار جماعتی اتحاد کا اعلامیہ

مسلم لیگ ق کے تحت 4 جماعتی اتحاد نے مشترکا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاناما فیصلے کی روح کے مطابق وزیراعظم ایک ملزم کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں ۔ چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں مسلم […]

ملک چلانا ہے تو وزیراعظم حکومت چھوڑدیں، چانڈیو

ملک چلانا ہے تو وزیراعظم حکومت چھوڑدیں، چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک چلانا ہے تو وزیراعظم اداروں کا احترام کریں اور حکومت چھوڑ دیں۔ مولا بخش چانڈیو نے حیدر آباد میں لوڈشیڈنگ کے خلاف حیسکو آفس کے باہر دھرنے میں شرکت کی۔ مولابخش چانڈیو نے احتجاجی کیمپ میں کارکنوں سے […]