counter easy hit

بیجنگ: وزیراعظم نواز شریف کی چینی صدر سے ملاقات

وزیراعظم نواز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر سے ملاقات کی، جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Beijing: Prime Minister Nawaz Sharif met Chinese President

Beijing: Prime Minister Nawaz Sharif met Chinese President

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی ہمیشہ کھل کر حمایت کی ہےچینی سرمایہ کاری کافائدہ عام آدمی تک جلد منتقل ہوگا۔ اس سے قبل دورہ چین میں وزیراعظم نواز شریف کی بیجنگ میں چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کا بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان گوادر ایئرپورٹ کی تکمیل اور ریلوے نظام کی بہتری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے جبکہ وزیراعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے انعقاد پر چینی ہم منصب کو مبارکباد بھی دی ۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل کے لیےپُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کو اہم ترین دوست سمجھتا ہے اور دنیاکےاہم رہنماؤں کی فورم میں شرکت خوش آئندہے، اقتصادی راہداری کے لیے ہم سب ایک ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک میں چین کی طرف سےاب تک 56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہےجبکہ چین کی طرف سے سرمایہ کاری کافائدہ عام آدمی تک جلد منتقل ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website