counter easy hit

Manzar

ایم پی اے منظر امام سمیت 19 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ایم پی اے منظر امام سمیت 19 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: شہر قائد میں 19 افراد کے قتل میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا جو اپنی ہی پارٹی کے ایم پی اے منظر امام کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ کراچی میں ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ […]

خصوصی انسان

خصوصی انسان

اوسکر پسٹوریس  جوہانسبرگ میں پیداہوا۔جنوبی افریقہ کایہ شہر دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ پیدائش مقامی اسپتال میں ہوئی۔ڈاکٹرنے طبی معائنہ کے وقت محسوس کیاکہ اوسکرکے گھٹنوں سے لے کر پیروں تک ہڈی نہیں ہے۔فوراً ایکسرے کرایا۔ ڈاکٹرکااندازہ بالکل ٹھیک تھا۔اوسکرکی ٹانگوں کے نچلے حصے میں ہڈیاں پیدائشی طور پر غائب تھیں۔ […]

کیا ٹرمپ مکمل طور پر غلط ہے؟

کیا ٹرمپ مکمل طور پر غلط ہے؟

دنیا کے ہراخباراورٹی وی چینل پرڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق خبریں نمایاں طورپردکھائی جارہی ہیں۔ موجودہ حالات میں امریکی صدربحث کاسب سے بڑا موضوع  ہے۔مسلمان ممالک کی اکثریت اسے متنازعہ ترین سیاسی رہنما گردانتی ہے۔ انتہائی غیر ذمے دار اور بین الاقوامی معاملات سے نابلدانسان بتایاجارہاہے۔یہ ایک رائے ہے اور ہر ایک کواپنی رائے رکھنے کامکمل […]

اہل ہنر اتنے بے توقیر کیوں ہیں!

اہل ہنر اتنے بے توقیر کیوں ہیں!

سول سروسزاکیڈمی کے ڈائریکٹرجنرل شیخ منظورالٰہی کے کمرے میں ملک کے لکھنے والوں کاایک نایاب ساہجوم تھا۔1984ء کی اس شام کواکیڈمی میں مشاعرہ تھا۔ منیر نیازی سفیدکرتے شلوارمیں ملبوس تھے اوراوپرایک گرم چادر اوڑھ رکھی تھی۔مشاعرہ شروع ہواورلازم ہے کہ ختم بھی ہو گیا۔یہ اس بڑے شاعرسے شناسائی کی ابتداء تھی۔آہستہ آہستہ دوستی میں تبدیل […]

یادیں

یادیں

لائل پورسے جب ٹرین لاہورکیلیے روانہ ہوئی تو مجھے قطعاًعلم نہیں تھاکہ یہ مجھے ایک ایسے شہرمیں لے جارہی ہے جہاں سے واپسی تقریباًناممکن ہوگی۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج میں داخلہ ہوچکاتھا۔ عامرچوہدری میرے ساتھ تھا۔ہم دونوں چپ سے تھے۔فیصل آباد اسٹیشن پرہمیں چھوڑنے کیلیے بھی کوئی نہیں تھااور لاہور میں بھی یہی حال تھا۔یہ1978ء کالاہورتھا۔آج کے […]

کیا قانون کو انصاف کی خاطر روند ڈالیں؟

کیا قانون کو انصاف کی خاطر روند ڈالیں؟

گزشتہ ماہ سپریم کورٹ میں ایک اہم کیس کی سماعت کے دوران کسی جج صاحب یاوکیل نے عدالت میں کہا،کہ “کیاانصاف کے حصول کے لیے قانون کو روند ڈالیں”۔ غور کیا جائے تویہ جملہ ہمارے پورے عدالتی نظام کی جوہری حیثیت کوسب کے سامنے لے آتاہے۔صاف پتہ چلتاہے کہ ہمارا عدالتی نظام دراصل قانون کی […]

چوتھا سیب

چوتھا سیب

گورنرجنرل نے دوپہرکے کھانے کے بعد نوجوان اے ڈی سی کودفتر بلایا۔ صاحب سخت غصہ  میں تھے۔ گورنر جنرل کم گو انسان تھے۔ اے ڈی سی خوف کی وجہ سے کانپ رہاتھا۔بڑے صاحب نے انگریزی میں شائستگی سے پوچھا، آپ کوبتایاگیاتھاکہ لنچ پرجتنے بھی مہمان آئیں، ان کے حساب سے ایک ایک سیب کھانے کے […]

تیسری فہرست

تیسری فہرست

بین سونیگر نیویارک کی ایک لیبارٹری میں کام کرتا رہا۔ پوری زندگی لوگوں کے طبی ٹیسٹ کرتے کرتے ریٹائرمنٹ سامنے آگئی۔تقریباًتین دہائیاں ایک جگہ کیسے گزریں،پتہ ہی نہیں چلا۔دفترکے آخری دن اعزازمیں ایک تقریب ہوئی۔مالک سے لے کرتمام ملازمین نے بہت سے تحفے دیے۔لیبارٹری کے اندرآخری سرکاری دن تھا۔خوشی اورغم کے ملے جلے جذبات کے […]

کیاسادگی اختیارکرناجرم ہے؟

کیاسادگی اختیارکرناجرم ہے؟

جوس بانڈے ملک کی پہلی خاتون صدربن چکی تھی۔ملاوی کی صدر۔ایساملک جوغربت اورافلاس کی آخری حدوں کوچھورہاتھا۔روزسیکڑوں لوگ غذانہ ملنے کی وجہ سے لقمہ اَجل بن جاتے تھے۔اوسط درجے سے تعلق رکھنے والی خاتون ہونے کی بدولت معاشرے کی ہرناانصافی اورظلم دیکھ چکی تھی۔نچلے درجے سے سیاست شروع کی اورآہستہ آہستہ ترقی کرتی گئی۔ جب صدربننے […]